Connect with us
Saturday,15-November-2025

سیاست

یوگی حکومت دھان کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے : پرینکا

Published

on

priyanka

اترپردیش کی انچارج اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاستی حکومت پر دھان اگانے والے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فصلیں نہیں خریدی جا رہی ہیں، اور انہیں بھاری نقصان کے ساتھ دھان بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کے بجائے انہیں ڈرا رہی ہے، اور قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کاروائی کی دھمکی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم امدادی قیمت کسانوں کا حق ہے، اور انہیں ملنا چاہیے۔

مسز وڈرا نے کہا "بی جے پی حکومت کسانوں پر این ایس اے نافذ کرے گی، کسانوں کو دھمکائے گی، لیکن کسانوں کو ایم ایس پی نہیں دے گی۔”

انہوں نے کہا، "اتر پردیش کے کئی اضلاع کے کسان 900-1000 روپے کوئنٹل کے نقصان پر دھان فروخت کرنے پر مجبور ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے۔ ایم ایس پی کسانوں کا حق ہے۔ کانگریس اس حق کے لیے پوری قوت سے لڑے گی۔”

(جنرل (عام

سٹاک مارکیٹس ہفتے کا اختتام مضبوط نوٹ پر ہوا ، این ڈی اے نے بہار میں تاریخی جیت حاصل کی۔

Published

on

ممبئی، 15 نومبر ہندوستانی ایکویٹی مارکیٹس نے ہفتے کا اختتام مضبوط نوٹ پر کیا، جس میں امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے حل پر بینچ مارک انڈیکس میں اضافہ ہوا، جس میں مضبوط گھریلو بنیادی اصولوں، توقع سے بہتر سوال 2 آمدنی، مہنگائی میں کمی اور بہار میں این ڈی اے کی تاریخی فتح، تجزیہ کاروں کے مطابق۔ ریکارڈ کم اکتوبر کی افراط زر نے آر بی آئی کی شرح میں کمی کی توقعات کو تقویت بخشی، جس سے گھریلو ایکوئٹی میں رفتار بڑھی۔ ونود نائر، ہیڈ آف ریسرچ، جیوجیت انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے مطابق، شعبہ کی رفتار وسیع البنیاد تھی، جس کی قیادت آئی ٹی، فارما، ہیلتھ کیئر اور آٹو اسٹاکس میں اضافہ تھا۔ "ہفتے کے اختتام پر، این ڈی اے کی بہار کے انتخابات میں جیت نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت بخشی، لیکن یو ایس فیڈ کی شرح میں کمی کی توقعات ختم ہونے سے آئی ٹی اسٹاکس میں منافع کی بکنگ شروع ہوئی، جس سے ان کے پہلے حاصل ہونے والے فوائد کو متاثر کیا،” انہوں نے ذکر کیا۔ جمعہ کے روز زیادہ تر سیشن کے لیے انڈیکس دباؤ میں رہے، نقصانات اور مختصر بحالی کے درمیان دوہراتے ہوئے، اس سے پہلے کہ دوپہر کے آخر میں ایک مضبوط ریباؤنڈ نے انہیں سبز رنگ میں دھکیل دیا۔ اتار چڑھاؤ میں اضافہ ہوا کیونکہ بازاروں نے بہار کے انتخابی نتائج کو ٹریک کیا، جو دن کا اہم محرک ہے۔ ایک نوٹ کے مطابق، بجاج بروکنگ تحقیق کے ایک نوٹ کے مطابق، وال سٹریٹ کے راتوں رات تیزی سے گرنے کے بعد، نیوڈیا اور دیگر ٹیک میجرز میں کمی کے بعد کمزور عالمی اشارے سے جذبات بھی کم ہو گئے۔ بند ہونے پر، سینسیکس 84 پوائنٹس یا 0.1 فیصد بڑھ کر 84،563 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 31 پوائنٹس کے ساتھ 25،910 پر ختم ہوا۔ سیکٹرل رجحانات ملے جلے تھے، پی ایس یو بینکوں نے 1.17 فیصد کی ترقی کی، اس کے بعد فارما اور ایف ایم سی جی میں مضبوط پیش رفت ہوئی۔ توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں ہلکی سی بہتری دیکھی گئی۔ منفی پہلو پر، آئی ٹی میں 1.03 فیصد کمی واقع ہوئی، جب کہ آٹو، میٹل اور ریئلٹی میں کمی واقع ہوئی۔ وسیع تر مارکیٹ اسپیس میں، نفٹی سمال کیپ 100 میں 0.38 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مڈ کیپ 100 میں 0.08 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، ہفتہ وار چارٹ پر نفٹی نے دو ہفتوں کی اصلاحی کمی کے بعد، "25,400-25,300 کے کلیدی سپورٹ ایریا سے ہماری توقعات کے مطابق” ایک مضبوط بیل کینڈل بنائی ہے جس میں ایک اعلیٰ اونچی اور زیادہ کم سگنلنگ پل بیک ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے، تعصب بدستور مثبت رہتا ہے اور پچھلے مہینے کی بلند ترین 26,100 سے زیادہ طاقت آنے والے ہفتے میں 26,277 کی گزشتہ ہمہ وقتی اونچی سطح کی طرف بڑھے گی۔ آگے دیکھتے ہوئے، مارکیٹ کی سمت کلیدی میکرو ٹرگرز جیسے کہ ہندوستان کے پی ایم آئی ڈیٹا، امریکی بے روزگاری کے دعوے، ایف او ایم سی منٹ اور یو ایس-انڈیا تجارتی مذاکرات میں پیش رفت پر منحصر ہوگی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی سے اغوا۴ سالہ بچی ۶ ماہ بعد بنارس سے بازیافت ممبئی پولس نے لگایا سراغ

Published

on

ممبئی : ممبئی شولاپورسے سی ایس ٹی ممبئی آمد کے بعد ریلوے ۴ سالہ بچی کو ممبئی پولس نے تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق ۲۰ مئی ۲۰۲۵ کو بچی اپنی والدین کے ساتھ ممبئی آئی تھی اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے بچی کا اغوا کرلیا اسے ممبئی سے یوپی لے گیا اس کے بعد پولس نے بچی کی تلاش میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی اور پھر ایک ٹیم کو بنارس روانہ کیا گیا یہاں پولس نے سوشل میڈیا اور میڈیا کا سہارا لیا اور بچی کی تصویر وائر ل کی جس کے بعد ایک صحافی نے پولس کو بتایا کہ یہاں کے ایک اناتھ آشرم یتیم خانہ میں ایک مراٹھی بولنے والا بچہ ہے جس کے بعد پولس نے اس مقام پر پہنچ کر اس کی تصدیق کی اور ۱۲ نومبر کو دستاویزات کے ساتھ بچی کو ممبئی لایا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پروین منڈے اور ایم آرے مارگ اور آزاد میدان پولس کے عملہ نے انجام دیا ہے ۔

Continue Reading

جرم

ڈونگری شبینہ گیسٹ ہاؤس ڈرگس اسمگلنگ کیس میں تین اسمگلر گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی ڈونگری پولس اسٹیشن کی حدود میں شبینہ گیسٹ ہاؤس سے تین کلو گرام منشیات کوکین کی ضبطی کے بعد تین ڈرگس پیڈلرکو پولس نے چنئی جیل سے حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے پولس کے مطابق یہاں شبیہ گیسٹ ہاؤس میں ڈرگس کوکین سے متعلق اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ۲ نومبر کو پولس اور اے ٹی سی عملہ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات ضبط کی جس کی کل مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے اس معاملہ میں پولس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا اس ضبطی کے بعد یہ اطلاع ملی کہ یہ کوکین ترون کپور ، سہیل انصاری ، ہمانشو شاہ نے ایتھوپیا ساؤتھ افریقہ ملک سے اسمگلنگ کر کے لایا تھا اور چنئی کی جیل میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کیس میں چنئی کی جیل میں مقید ہے جس پر پولس نے ان تینوں ملزمین کا تابع حاصل کر لیا اور انہیں اس کیس میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، ڈی سی پی پروین منڈے اور اے سی پی تنویر شیخ کی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com