(جنرل (عام
جونپور : عاشق جوڑے نے پھانسی لگا کر دی جان

اتر پردیش کے ضلع جونپور کے سکرار علاقے میں ایک عاشق جوڑے نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سکرار علاقے میں ڈمروا گاؤں باشندہ اجودھیا پرساد بند کا بیٹا سورج بند (18) کا گاؤں کے ہی لال بہادر بند کی بیٹی سونی بند (17) کے درمیان معاشقہ چل رہا تھا۔ غیرت کی وجہ سے جمعرات کی رات دونوں نے ببلو کے درخت میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح جب مقامی افراد کھیت کی جانب گئے، تو ان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی دیکھ پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
جرم
قلابہ نیوی اہلکار کی رائفل اور کارتوس غائب کیس درج، نیوی کی وردی میں ملبوس شخص نے اہلکار کو دیا دھوکہ، پولیس اے ٹی ایس الرٹ پر

ممبئی : ممبئی شہر میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے یہاں بحریہ نیوی کے رہائشی علاقہ میں 6 ستمبر کی شب کو سنٹری پوسٹ حساس علاقہ نیوی کے سپاہی کے رائفل اور کارتوس چھین نامعلوم شخص فرار ہوگیا اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ نیوی جہاں ہائی سیکورٹی ہے اور یہ علاقہ انتہائی حساس بھی ایسے میں نامعلوم شخص نے نیوی سپاہی کی رائفل دھوکہ سے حاصل کر لی اور اسے ڈیوٹی سے ریلیف دینے کے نام پر اس نے اہلکار سے رائفل اور کارتوس حاصل کی تھی۔
ایک جونیئر ملاح جو سنٹری ڈیوٹی پر مامور تھا اس وقت مبینہ طور پر بحریہ کی وردی میں ملبوس ایک اور شخص نے سپاہی کی رائفل یہ کہتے ہوئے حاصل کی کہ اس کی ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے اور وہ آرام کرے۔ نیوی سپاہی نیا تھا اس لئے اسے شبہ نہیں ہوا, تاہم مذکورہ بالا شخص بعد ازاں رائفل لے کر فرار ہوگیا, کچھ توقف کے بعد نیوی سپاہی کو یہ معلوم ہوا کہ جس نے اسے ڈیوٹی سے راحت دی ہے وہ نیوی اہلکار نہیں تھا اور اس کے بعد اس نے اس واقعہ کی اطلاع اپنے حکام کو دی اور پھر اے ٹی ایس ممبئی پولیس نے الرٹ جاری کیا ہے. اس کے ساتھ ہی نیوی کے علاقہ میں تفتیش اور تلاشی بھی شروع کردی گئی ہے. کف پریڈ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور نیوی و ممبئی پولیس مشترکہ طور پر معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے. اس کے علاوہ بحریہ نے اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اس واقعہ کے بعد شہر کے اہم تنصیبات کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس رائفل اور مذکورہ بالا شخص کی تلاشی میں چھاپہ مار کارروائی بھی انجام دے رہے ہیں. اس سارے معاملہ کیلئے بورڈ آف انکوائری کا حکم بھی نیوی نے جاری کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
این سی پی لیڈر ذیشان صدیقی پولیس کے رویہ اور طریقہ تفتیش سے ناراض

ممبئی : ممبئی پولیس اور کرائم برانچ کے طریقہ تفتیش سے بابا صدیقی کے فرزند اور این سی پی لیڈر ذیشان صدیقی ناراض ہے. آج ممبئی پولیس ہیڈکوارٹر میں ذیشان صدیقی نے ڈی سی پی ڈٹیکشن راج تلک روشن سے ملاقات کی, جس میں انہوں نے بابا صدیقی قتل کیس سے متعلق پیش رفت سے متعلق دریافت کیا اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کی حوالگی سے متعلق بھی کرائم برانچ سے تفصیل جاننے کی کوشش کی, لیکن کرائم برانچ نے انہیں بشنوئی کی حوالگی سے متعلق تفصیلات بتانے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اس سے کیس متاثر ہوگا. ذیشان صدیقی نے کہا کہ انہیں ملاقات کیلئے 12 بجے کا وقت دیا گیا تھا, لیکن ڈیڑھ گھنٹے بعد ڈی سی پی سے ملاقات ممکن ہوسکی ہے. اس دوران ڈی سی پی اس مسئلہ پر سنجیدہ نظر نہیں آئے۔
ذیشان صدیقی نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ اب تک کرائم برانچ نے اس معاملہ کی تفتیش مکمل کرنے کا دعوی تو کیا ہے, لیکن شبھم لونکر، انمول بشنوئی اور اس معاملہ میں ملوث ماسٹر مائنڈ مفرور ہے اور قتل کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا ہے, جبکہ کرائم برانچ نے اب تک اس معاملہ میں شوٹر سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذیشان صدیقی نے کہا ہے کہ جب ہم نے انمول بشنوئی کی حوالگی پر تفصیل میٹنگ میں طلب کی تو پولیس نے کہا کہ آپ کو انمول بشنوئی سے متعلق تفصیل بتاتے سے انمول بشنوئی الرٹ ہوجائے گا. اگر مجھے تفصیل بتانے سے انمول بشنوئی الرٹ ہو جائے گا یہ کیسے ممکن ہے, کیا انہوں نے مذاق کے طور پر کہا یا پھر اس پیچھے کوئی اور بات ہوسکتی ہے۔ ذیشان صدیقی نے کہا کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ سے خوفزدہ نہیں ہے. کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے والد کے ساتھ ہی رہتے تھے لیکن پولیس کی تفتیش اور اس کے طریقہ کار پر ذیشان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی خلافت ہاؤس سے تاریخی جلوس محمدی برآمد… اسلام نے امن کا درس دیا اور پیغمبر اسلام نے خدمت خلق کی اہمیت پر زور دیا : وزیر چھگن بھجبل

ممبئی : ممبئی کے خلافت ہاؤس سے جشن عید میلاد النبی پر سڑکیں اس وقت نعرۂ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرہ سے گونج اٹھی جب خلافت ہاؤس سے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا قائد جلوس نبیرہ اعلیحضرت توصیف رضا جلوہ افروز تھے ان کے ہمراہ وزیر رسدو خوراک چھگن بھجبل بھی تھے. اس سے قبل خلافت ہاؤس میں جلسہ سیرت پاک عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب فرماتے ہوئے نبیرہ اعلیحضرت نے بھائی چارگی اور ہندو مسلم اتحاد کا درس دیا اور کہا کہ مسلمانوں نے عید میلاد النبی کا جلوس ۵ ستمبر کے بجائے ۸ ستمبر کو منعقد کیا کیونکہ مسلمان اقلیت میں ہے اور وہ چھوٹے بھائی ہیں اس لئے اکثریت کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بھائی کا خیال رکھیں جب تک ہندو مسلمان متحد نہیں ہوگا یہ ملک ترقی نہیں کرے گا اور یہی اس ملک کی خوبصورتی ہے کہ یہاں گنگا جمنی تہذیب برقرار ہے. حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے مولانا توصیف رضا نے کہا کہ اسلام صرف ساڑھے چار سو سالہ یا ۱۵۰۰ سو سالہ نہیں ہے, بلکہ انتہائی قدیم ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جشن ولادت ۱۵۰۰ سو سالہ نہیں ہے ہاں البتہ یہ ضرورت کہہ سکتے ہیں کہ رسول پاک صلی اللہ وسلیہ وسلم کی ہجرت کو ۱۵۰۰ سو سال ہو گئے ہیں انہوں نے مزید فرمایا کہ اعلیحضرت کا عقیدہ ہے, اسی لئے وہ کہتے ہیں کام وہ لے لیجئے تم کو جو راضی کرے ٹھیک ہو نام رضا تم پر کروڑوں درود ۔۔۔ دنیا کے سمجھدار، دانشور اور سیاسی سمجھ رکھنے والے کہتے ہیں کہ اسلام ۱۴۰۰ سو سال سے ہیں ۱۴۰۰ سوسالہ جشن رسول صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہو سکتا, یہ ہجرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہو سکتا امسال ۱۵۰۰ سو سال کا عرصہ گزر چکا ہے. مسلمان ۱۵۰۰ سو سال سے نہیں اس وقت اسلام کی بنیاد پڑی جب اللہ نے اپنے نور سے نور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا فرمایا, اللہ تعالیٰ نے نور محمدی کو اپنے قرب میں رکھا۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد اعلیٰحضرت نے نہیں کیا بلکہ یہ سنت الٰہی ہے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیاد کو بریلی شریف سے وابستہ کر دیا جاتا ہے۔ فرقہ باطلہ جب باغیانہ رسول میلاد کو مٹانے کی سازش کر رہے تھے, جب اعلیحضرت نے دلائل پیش کر کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش سے متعلق دلائل پیش کی۔ آج خلافت ہاؤس سے ۱۰۷ واں جلوس عید میلاد النبی نکالا گیا ہے. اس ملک میں مسلمان اقلیت میں ہے اور اس لئے اکثریت کو ان کا خیال رکھنے کے ساتھ ان کے ساتھ ہمدردی اور اخلاص و فراخدلی سے پیش آنا چاہئے. مسلمان برادران وطن کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں انہیں بھی مسلمانوں کے تہوار اور ان کے ساتھ بہتر سلوک رواں رکھنا چاہئے تبھی یہ ملک ترقی کرے گا, اسی سے بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم ہو گی اور محبت پروان چڑھے گی۔
ریاستی وزیر رسد و خوراک چھگن بھجبل نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت امن سلامتی اور محبت اتحاد مساوات کا درس دیا ہے. اسلام میں پیغمبر اسلام نے خدمت خلق کو اہمیت دی ہے اور دوسروں کا خیال رکھنے کا بھی درس دیا ہے, یہی وجہ ہے کہ اسلام میں امن پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اس کے بعد چھگن بھجبل نے مولانا محمد علی اور شوکت علی کی جنگ آزادی اور خلافت تحریک کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مولانا علی برادران نے اسی خلافت ہاؤس سے آزادی کا بگل بجایا تھا اور یہاں سے مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس جلسہ سے خلافت کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو نے خلافت کمیٹی اور جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے سیرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تفریق اور عدم مساوات کا خاتمہ کیا اور دنیا کو امن و سلامتی کا درس دیا اس لئے اسلام امن کا مذہب ہے اور اس کے ماننے والے بھی امن پسند ہے۔ اس جلسہ میں سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان، رکن اسمبلی امین پٹیل سمیت سیاسی و سماجی لیڈران اور علما کرام شریک تھے جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمود سر نے انجام دیا۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا