Connect with us
Thursday,25-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.87 فیصد

Published

on

Corona-Test

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی درج کی گئی ہے، اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.96 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں جمعرات کے روز 50 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو کورونا کو ٹیکے لگائے گئے، اور اب تک 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21،257 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 569 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا مزید 24،963 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3،977 کم ہو کر دو لاکھ 40 ہزار 221 ہو گئے ہیں۔ وہیں 271 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،50،271 ہو گئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح 97.96 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.71 رہ گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے۔ ایکٹو کیسز میں کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 3،661 ایکٹو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 119335 رہ گئی ہے۔ وہیں 15808 مریضوں کے صحت یاب ہونے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4618408 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 141 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25952 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 219 بڑھ کر 36986 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 139411 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2413 کم ہو کر 6394075 رہ گئی ہے

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔

Continue Reading

سیاست

آئی لو محمد پر یو پی پولیس کا کیس غلط، جی ایس ٹی میں تخفیف کرنے پر مودی جی کی تعریف تو جی ایس ٹی نافذ ہی کیوں کی گئی تھی : ابوعاصم اعظمی

Published

on

asim

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا کوئی جرم نہیں ہے, اگر یوپی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی مسلمان آئی لو محمد کا بینر آویزاں کرتا ہے تو اس پر کیس کرنا غلط ہے. اس لئے یو پی پولیس کی کارروائی کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے. ملک میں فرقہ پرستی عروج پر ہے اور ایک مذہب اور مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ ممبئی کے ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے, حرمتی کے معاملہ سامنا آیا ہے. اس سے قبل بھی ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن پاک اور مذہبی کتابوں سمیت اہم اشخاص کی توہین اور بے حرمتی پر سخت قانون بنایا جائے اور انہیں 10 سال کی سزا دی جائے لیکن اب تک اسمبلی میں اس پر قانون سازی نہیں ہوئی ہے. ہم نے اس پر بل بھی پیش کیا ہے لیکن پھر بھی سرکار اس پر غور و خوص نہیں کر رہی ہے. اس لئے ہمیں اس پر اب احتجاج کرنا ہوگا۔

شاہ رخ خان کو قومی ایوارڈ سے سرفراز کرنے پر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ بالی ووڈ میں اداکاری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان ہے انہیں مسلمان ہونے پر ایوارڈ دئیے جانے کی بات صحیح نہیں ہے. لیکن اگر بی جے پی الیکشن کو مدنظر رکھ کر یہ ایوارڈ تفویض کیا ہے تو انہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ شاہ رخ خان ایک سیکولر انسان ہے اور اس کا فائدہ بی جے پی کو نہیں ہوگا, جبکہ شاہ رخ خان بہترین اداکار ہیں اور وہ اس ایوارڈ کے حقدار بھی ہے۔

اعظمی نے کہا کہ فوج نے اگر جنگ کی اور فتح ہوئی تو اس کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی جی کو دیا جاتا ہے ہر بات میں مودی جی کا نام لیا جاتا ہے, جبکہ جی ایس ٹی میں تخفیف کی گئی اب یہ کہا جارہا ہے کہ ملک میں بہتر ماحول پیدا ہوگیا ہے اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا تو پھر جی ایس ٹی نافذ ہی کیوں کی گئی تھی. ہر بات پر بی جے پی سیاست اور تشہیر کرتی ہے اسے عوامی فلاح وبہبود سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ٹنل کے اندر کار میں آگ لگنے کی وجہ سے روڈ بند ہونے کے بعد ممبئی کوسٹل روڈ کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

Published

on

trafic

ممبئی : جمعرات کی صبح ممبئی کوسٹل روڈ کے ساتھ ٹریفک مکمل طور پر بحال ہو گیا جب تاردیو کے قریب جنوب کی طرف جانے والی سرنگ کے اندر کار میں آگ لگنے سے مصروف سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ یہ واقعہ، جو دفتری اوقات کے دوران پیش آیا، اس نے جنوب کی طرف اور شمال کی طرف جانے والی ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا اور ملحقہ راستوں پر شدید بھیڑ پیدا کر دی۔

صبح کے رش کے اوقات میں بندش کی وجہ سے کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا، بہت سی گاڑیوں کو شہر کے متبادل راستوں سے موڑنا پڑا۔ تاہم، آدھی صبح تک حکام نے تصدیق کی کہ صورت حال قابو میں ہے۔ “اب ٹریفک صاف ہے،” ممبئی ٹریفک پولیس نے فالو اپ اپ ممبئی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ سرنگ کے دونوں طرف معمول کا بہاؤ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، اگرچہ سست رفتاری سے ہو۔

ممبئی ٹریفک پولیس کے مطابق آگ جنوب کی طرف جانے والی سرنگ کے اندر چلتی کار میں لگی، جس سے گاڑھا دھواں نکلا جس نے تیزی سے راستے کو بھر دیا۔ احتیاط کے طور پر اہلکاروں نے دونوں سمتوں میں ٹریفک کی آمدورفت روک دی۔ محکمہ نے ایکس پر صبح سویرے پوسٹ میں پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، “کار میں آگ لگنے کی وجہ سے کوسٹل روڈ (تردیو) کے جنوب اور شمال کی طرف ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔” دو فائر انجن فوری طور پر تعینات کیے گئے اور بریچ کینڈی ایگزٹ سے سرنگ میں داخل ہوئے، جسے بعد میں گاڑیوں کے مزید داخلے کو روکنے کے لیے بلاک کر دیا گیا۔ فائر فائٹرز نے تیزی سے آگ پر قابو پالیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ آگ دوسری گاڑیوں یا انفراسٹرکچر تک نہ پھیلے۔ ابھی تک اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق کرنے والی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

سڑک پر پھنسے ہوئے موٹر سائیکل سواروں نے افراتفری اور لمبی ٹیل بیکس کو بیان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر حقیقی وقت کی تازہ کاریوں کا اشتراک کیا۔ “کوسٹل روڈ ٹنل کے اندر ایک بڑے حادثے کی طرح لگتا ہے! ٹریفک پولیس نے سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے،” ایک مسافر نے لکھا۔ ایک اور صارف نے تصاویر پوسٹ کیں جن میں گاڑیوں کو سرنگ سے دور لے جایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا، “لگتا ہے کوسٹل روڈ ٹنل میں کچھ پریشانی ہے۔ گاڑیاں ٹنل سے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔”

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com