Connect with us
Thursday,25-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

ملک کی 60 کروڑ آبادی کو مودی سرکار نے بے روزگار کر دیا : طارق انور

Published

on

National Solidarity Conference

دہلی پردیش قومی تنظیم کے زیر اہتمام ضلع نجف گڑھ قومی تنظیم کی جانب سے منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر طارق انور نے کہاکہ جس طرح سے نفرت پھیلانے کا کام آر ایس ایس، بی جے پی اور اس کے لوگ کر رہے ہیں، اور سرکار میں بیٹھے لوگ نفرت پھیلانے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ وہ گاندھی کے بھارت کیلئے ٹھیک نہیں ہے، اس لئے آل انڈیا قومی تنظیم نے پورے ملک میں نفرت چھوڑو بھارت جوڑو مہم کی شروعات کی ہے، اور یہ مہم کامیابی کیساتھ جاری بھی ہے۔

مسٹر طارق انور نے کہا کہ ایسے تمام لوگ جو گاندھیائی نظریہ میں یقین رکھتے ہیں، ان کا قومی تنظیم میں استقبال ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک میں بے روزگاری 45 سال کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ 55 سے 60 کروڑ لوگ غریبی ریکھا سے نیچے ہیں، اور غریبی کا عالم یہ ہے کہ آج 80 کروڑ آبادی سرکار کی جانب سے دئے جانے والے اناج پر منحصر ہو کر رہ گئی ہے، اور بی جے پی ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی جب ملے، تو وہ کہیں کہ مودی کی وجہ سے ہی روٹی ملی ہے، اور اس کے بعد کیا ہوگا، اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ دو کروڑ لوگوں کو روز گار دیں گے، لیکن یہ سال میں دو کروڑ لوگوں کا روز گار چھین رہے ہیں۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ تھا، لیکن آج یہ لوگ طاقت کے نشے میں کسانوں کو روندنے کا کام کر رہے ہیں۔ جو کسان ہمارے لئے دو وقت کی روٹی اگاتا ہے آج اسی کسان کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔

طارق انور نے کہا کہ فرقہ پرستی اپنے شباب پر ہے اس لئے ضروری ہے کہ پہلے ملک کو فرقہ پرستی سے بچایا جائے اور ہمارے بزرگوں نے جو بھارت ہم کو سونپا تھا، اس کی حفاظت کی جائے۔ ان کے خوابوں کا بھارت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہمارے ملک کو بانٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔ پوری دنیا میں بھارت کی امیج خراب ہو رہی ہے۔ ملک سے غداری کا جو قانون انگریزوں نے اپنی حکومت بچانے کیلئے بنایا تھا اس قانون کا غلط استعمال کر کے ہر آدمی کو وطن دشمن بتانے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو کو مسلمان سے لڑانے کی سازش اس لئے ہو رہی ہے تاکہ اصل ایشو سے ایجنڈے کو ڈائیورٹ کیا جاسکے۔ آج میڈیا بھی اصل ایشو پر بحث نہیں کرنا چاہتا ہے۔ ایسے ایشوز زیر بحث لائے جاتے ہیں، جن کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی الیکشن قریب آ رہا ہے۔ ویسے ہی فرقہ پرستی کا ناگ ایک بار پھر کمزروں کو ڈسنے کیلئے پھن پھیلائے کھڑا ہے اور اس سے بچائو کا واحد راستہ گاندھی کا نظریہ حیات ہے۔ اس موقع پر قومی تنظیم دہلی پردیش کے صدر ہدایت اللہ جنٹل نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کو ہرانے اور جتانے کیلئے کام نہ کریں، بلکہ دیکھیں کہ کون ان کی لڑائی لڑ رہا ہے، ورنہ ایک دن ایسے آئے گا کہ لوگ کمزروں کے بارے میں بولنا بھی چھوڑ دیں گے۔ پروگرام کی نظامت کر رہے مولانا قمر الدین (قومی سکریٹری آل انڈیا قومی تنظیم) نے لوگوں سے گاندھی کے راستے پر چلنے کی اپیل کرتے ہوئے قومی تنظیم سے جڑنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر قومی تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری آرگنائزیشن محمد احمد، ضلع نجف گڑھ صدر رفیع الدین خان، قومی تنظیم کراری ضلع صدر حاجی انتظار، سکندر، مولانا عبد الرشید، مولانا مقبول احمد، مہیش دویدی، قیصرانصاری، انسان علی، مولانا تصور نظامی، قاری سلیم، حافظ انصار، قاری اعجاز، ممتاز عالم، شاہنواز حسین سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے۔

جرم

گوونڈی دیوی مورتی کی بے حرمتی پر نتیش رانے کی شرانگیزی

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقہ گوونڈی میں دیوی کی مورتی کی بے حرمتی کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے گزشتہ شب بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے پوجا پاٹ کی اور اسکے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیش ہندوؤں کا ہے, اس لئے یہاں سب سے پہلے ہندوؤں کی سنی جائے گی. انہوں نے کہا کہ دیوی ماتا کی مورتی کی بے حرمتی کے معاملہ میں اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, مزید 14 باقی ہے. کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا یہ دیوا بھاؤ کی سرکار ہے, یہاں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے. اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔

نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مسلمانوں گول ٹوپی اور کرتا پائیجامہ والوں نے ووٹ نہیں دیا ہے. ہم ہندوؤں کے ووٹ پر فاتح ہوئے ہیں اس لئے ہندوؤں کے حقوق کی حفاظت کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوراتری دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے, اگر کوئی گڑ بڑی کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کیلئے ہم بیٹھے ہیں. نوراتری کا اجازت نامہ بھی آپ کو میسر ہوگا, کوئی دشواری ہوتی ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔

نتیش رانے کے دورہ کے سبب یہاں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے تھے, لیکن پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے. اتنا ہی نہیں پولیس نے تمام پارٹی کے لیڈران کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ریلی کے دوران مذکورہ بالا علاقہ کا دورہ نہیں کریں گے, جبکہ نتیش رانے کی آمد کے بعد کچھ لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گو بیک نتیش رانے کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دی بیڈ آف بالی ووڈ اور شاہ رخ خان پر سمیر وانکھیڈے کا ہتک عزت کا کیس، این سی بی اور سمیر کی کردارکشی کا الزام، دلی ہائیکورٹ میں دراخواست داخل

Published

on

Sameer-&-Sharukh

‎ممبئی فلم اداکار شاہ رخ خان ان کی کمپنی ریڈچلیز گوری خان اور فلم دی بیڈس آف بالی ووڈ کے خلاف آئی آر ایس آفیسر سمیر وانکھیڑنے دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ کے خلاف مستقل اور لازمی حکم امتناعی، اعلامیہ اور ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان کی ملکیت لمیٹڈ، او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس اور دیگر، ریڈ چلیز کے ذریعہ تیار کردہ اور نیٹ فلکس کی طرف سے نشر کی گئی ایک جھوٹی، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز ویڈیو کی وجہ سے ان کی ٹیلی ویژن سیریز جس کا عنوان ہے ‘بیڈ آف بالی ووڈ’۔ یہ سیریز این سی بی جیسے اداروں کی گمراہ کن اور منفی تصویر کشی کرتا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد ختم ہوتا ہے۔

‎اس سیریز کو جان بوجھ کر تصور کیا گیا ہے اور اسے رنگین اور متعصبانہ انداز میں سمیر وانکھیڑے کی ساکھ کو خراب کرنے کے ارادے سے انجام دیا گیا ہے۔ خاص طور پر جب سمیر وانکھیڑے اور آریان خان کا معاملہ زیر التوا ہے اور بمبئی ہائی کورٹ اور این ڈی پی ایس خصوصی عدالت، ممبئی کے سامنے زیر سماعت ہے۔

‎مزید برآں، سیریز میں، دوسری باتوں کے ساتھ، ایک کردار کو فحش اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ خاص طور پر، اس کردار کے بعد درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے نعرہ “ستیامیو جیتے” پڑھتا ہے جو کہ قومی نشان کا حصہ ہے۔ یہ ایکٹ قومی نشان کی توہین کی روک تھام ایکٹ، 1971 کی دفعات کی سنگین اور حساس خلاف ورزی ہے، جو قانون کے تحت تعزیری نتائج کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، سیریز کا مواد انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے خلاف ہے، کیونکہ یہ فحش اور جارحانہ مواد کے استعمال کے ذریعے قومی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ‎ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال کو کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے 2 کروڑ روپے ہرجانہ کی رقم سے ادا کیا جائے درخواست گزار نے شاہ رخ خان اور ان کے کنبہ سمیت بالی ووڈ کی جانب سے مسلسل انہیں ہدف بنانے سے متعلق بھی تفصیل بتائی ہے اس سے قبل بھی سمیر وانکھیڈے کو بالی ووڈ اور ان مداحوں کی جانب سے ہدف بنایا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر ان کی تضیحیک کی کوشش کی گئی تھی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com