(جنرل (عام
ڈی جی پی تقرری معاملہ : ممتا حکومت کو سپریم کورٹ سے دھچکا
سپریم کورٹ نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کو نظرانداز کر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کی تقرری کی اجازت سے متعلق مغربی بنگال کی عرضی جمعہ کے روز مسترد کر دی۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ، بی آر گوائی اور بی وی ناگ رتنا کی بینچ نے ڈی جی پی کی تقرری میں یو پی ایس سی کی شرکت سے چھوٹ کی اجازت سے متعلق عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔ ریاستی حکومت نے پولیس اصلاحات کے حوالے سے ’پرکاش سنگھ‘ معاملے میں عدالت اعظمیٰ کے 2018 کے حکم میں ترمیم کے سلسلے میں ایک مداخلت عرضی دائر کی۔
ریاستی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا نے دلیل پیش کی کہ پولیس افسران کی نگرانی کا ریاستی حکومت کو اختیار ہوتا ہے، لیکن سپریم کورٹ کے منفی رخ کو دیکھ کر انہوں نے عرضی واپس لینے کی اجازت دینے کی درخواست بینچ سے کی، جیسے اس نے قبول کر لیا۔ عدالت نے مغربی بنگال حکومت کو پولیس اصلاحات سے متعلق اہم معاملات میں فریق بننے کی اجازت دے دی ہے۔ سماعت کے دوران پولیس اصلاحات معاملے کے اہم عرضی گزار پرکاش سنگھ کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل پرشانت بھوشن نے عدالت سے شنوائی جلداز جلد کرنے کی درخواست کی، اس پر بینچ نے اکتوبر میں سماعت کا فیصلہ کیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : عیدالاضحی سے قبل جانوروں کی بے جا پکڑ دھکڑ پر روک کا مطالبہ، ابوعاصم اعظمی کی ڈی جی پی سدانندداتے سے کارروائی کا بھی مطالبہ

ممبئی : ممبئی عید الاضحی سے قبل شرپسندوں کے جانوروں کے بیوپاریوں اور تاجروں کی ہراسائی قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ ہفتہ وصولی تشدد کے خلاف مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس ڈی جی پی سے ملاقات کر کے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی جانوروں کے تاجروں کو ہرساں کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والوں پر سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں عید الاضحی پر نظم و نسق خراب کرنے والوں پر بھی ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی جی سے میٹنگ میں جانوروں کی نقل و حمل کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل جن میں ہراساں کرنا، ہفتہ وصولی ، تشدد اور جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جانا شامل ہیں، پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ کئی مقامات پر سماج دشمن عناصر قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر تاجروں کو ہراساں کر رہے ہیں جس سے خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ اس میٹنگ میں قریشی برادری کو درپیش مسائل سے متعلق بھی ڈی جی پی کو آگاہ کیا گیا اور قربانی کے دوران گوشت کی نقل و حمل بآسانی ہو اس کےلئے اسکواڈ سمیت دیگر سیکورٹی کا بھی انتظام ہو اعظمی نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے، واضح ہدایات جاری کی جائیں کہ پولیس کے علاوہ کوئی بھی گاڑیوں کو نہ روکے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور اجازت نامے کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ اس طرح کے کئی مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔
اس سلسلے میں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی سدانند دتے نے مثبت یقین دہانی کرائی، رہنمایانہ اصول ایس او پیز کو سختی سے تیار کرنے، ہیلپ لائن نمبر 112 کو فعال رکھنے اور ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے دیگر مطالبات کو بھی حل کرنے کا وعدہ کیا۔
اس ملاقات میں ایڈوکیٹ یوسف ابرہانی، آصف قریشی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
آیان شیخ جنسی استحصال کیس لوجہاد نہیں, تفتیش میں نیا خلاصہ, آیان کی جان کو خطرہ

ممبئی: امراؤتی پر توارڈ پولس اسٹیشن کی حدود میں آیان شیخ عرف ایاز شیخ کے خلاف جنسی استحصال کی ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے آیان شیخ کے معاملہ میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ویڈیو اس کے دوست عذیر خان نے ہی اپنے انسٹاگرام پر لیک افشا کئے تھے جس کے بعد بھونچال آگیا اس معاملہ میں پولس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے ۸ ملزمین کو گرفتار کیا ہے اس کے ساتھ ہی ان سے تفتیش میں کئی اہم خلاصے ہوئے ہیں آیان شیخ نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متاثرین سے رابطہ کیا تھا اور دوستی بنانے کے بعد وہ ان لڑکیوں سے معاشقہ رکھتا اور پھر انہیں ہوٹل میں لیجا کر ان سے تعلقات قائم کرتا تھا عذیر نے انسٹاگرام پرُاس لئے ویڈیو وائرل کی تھی کیونکہ وہی آیان کا سوشل میڈیا ہینڈل بھی کیا کرتا تھا اور پیسوں کو لے کر دونوں میں تنازع ہو گیا تھا اور اس نے غصہ میں ویڈیوز وائرل کیا اس معاملہ میں ویڈیو تیار کرنے والوں سے لے کر اس کے ساتھ تعاون کرنے والوں تک کو پولس نے گرفتار کیا ہے
تین پولس والے معطل
آیان شیخ کیس میں ایک اے ایس آئی سلیم اور دو کانسٹبل کو معطل کردیا گیا ہے ان پولس والوں کے ساتھ آیان کی ویڈیو وائرل تھی اور یہ آیان کے ساتھ رابطے میں تھے اس لیے اس سے پولس محکمہ کی شبیہ خراب ہو رہی تھی جس کے بعد پولس والوں کے خلاف معطلی اور انکوائری کی کارروائی کی گئی ہے آیان شیخ کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہے کیونکہ متاثرین کے رشتہ دار اور والدین مشتعل ہے اور عدالت میں پیشی کے دوران اس کی سیکورٹی کا بھی خاص خیا ل رکھا جاتا ہے پولس نے بتایا کہ آیان شیخ سے متعلق جو تفتیش شروع کی گئی اس میں اب تک یہ معاملہ لوجہاد کا نہیں ہے اور نہ ہی متا ثریا کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کے بعد اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش تیز ہے اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں بلڈوزر ایکشن بھی لیا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پونے امبیڈکر جینتی پروگرام میں نکسلیوں کا ‘ہڈما’ گانے پر رقص, بی بی اے کے دو طلبا کے خلاف کیس درج

ممبئی: ممبئی پونے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر منعقدہ ایک ثقافتی پروگرام میں نکسلائیٹ ہدما ماڈوی پر مبنی گانے پر مبنی ڈانس پرفارمنس منظر عام پر آنے سے ہلچل مچ گئی اسی مناسبت سے پولس نے کیس بھی درج کر لیا ہے لیکن گانے اور رقص پر کیس درج کرنے پر اب سوشل میڈیا پر یہ سوال عام ہے کہ آیا کیا گانے اور رقص کو قابل اعتراض تصور کر کے کیس درج کرنا قانونی طور درست ہے ؟ ہڈما گانے پر وشرانت واڑی پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کرن نارائن گوماسے (عمر 22 سال، آبائی باشندہ دیچلی، تلہ ہری، ضلع گڈچرولی، فی الحال بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر گورنمنٹ ہاسٹل، ویشرانت واڑی میں مقیم ہیں) اور سرینواس ہنومنت کماری (عمر 23 سال، آبائی باشندہ جھنگنور، تال. گچھی، اس وقت اسی سرونڈنگ، ضلع سرونڈنگ) ہاسٹل) کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بی بی اے کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پولیس کے مطابق امبیڈکر جینتی کے موقع پر 11 اپریل کو بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر گورنمنٹ ہاسٹل وشرانت واڑی میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ہدما مادوی پر مبنی گانے پر رقص کا مظاہرہ کیا گیا،جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) تنظیم سے وابستہ تھا اور پیپلز لبریشن گوریلا آرمی (پی ایل جی اے) کی بٹالین نمبر 1 کی کمانڈر بھی تھا۔پولیس نے گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں کارروائی کی ہے جس سے ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرہ ہے ۔ اس معاملے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 197(1)(ڈی) 353(1) اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وشرانت واڑی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولیس سب انسپکٹر بھوسلے معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ اس واقعے نے شہر میں ہلچل پیدا کردی ہے اور علمی و سماجی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے کہ محض گانے پر رقص سے کیس درج کر لیا گیا کیا یہ اظہار آزادی کے منافی نہیں ہے ؟
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
