Connect with us
Tuesday,09-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

سپریم کورٹ کی 48 گھنٹے کے اندر مجرمانہ ریکارڈ شیئر کرنے کی ہدایت

Published

on

supream court

سپریم کورٹ نے سیاست کے کریمنلائزیشن پر روک لگانے کے لئے اپنی سابقہ رہنما ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے منگل کو حکم دیا کہ امیدواروں کے نام کا اعلان ہونے کے 48 گھنٹے کے اندر تمام سیاسی جماعتوں کو ان سے منسلک معلومات شیئر کرنی ہوگی۔
جج روہنگٹن پھلی نریمن اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے اس سلسلہ میں اپنے 13 فروری، 2020 کے فیصلے میں ترمیم کی۔

اپنے سابقہ فیصلے میں عدالت نے سیاسی جماعتوں کو اپنے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ کا انکشاف کرنے کے لئے کم از کم دو دن اور زیادہ سے زیادہ دو ہفتہ کا وقت دیا تھا، لیکن آج اس میں ترمیم ترکے یہ مدت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے کر دی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ترمیم برجیش مشرا نامی ایک وکیل کی طرف سے دائر توہین کی عرضی کی بنیاد پر کی ہے، جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ سیاسی جماعتیں گزشتہ برس کی رہنما ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔

بنچ نے اس معاملہ میں الیکشن کمیشن اور جج سینئر وکیل کے وی وشوناتھن کے وسیع دلائل سنے تھے، اور فیصلہ محفوظ کھ لیا تھا۔ عدالت کا اہم نقطہ تھا کہ 2020 کے فیصلے پر مکمل طور پر عمل نہ کرنے والی سیاسی جماعتوں سے کیسے نپٹا جائے، اور انہیں کیا سزا دی جائے؟۔ عدالت عظمی کے اس فیصلے کا مقصد سیاست میں جرائم کو کم کرنا ہے۔

عدالت نے فروری 2020 کے فیصلے پیرا 4.4 میں تمام جماعتو ں کو حکم دیا تھا کہ امیدواروں کے انتخاب کے 48 گھنٹے کے اندر یا نامزدگی داخل کرنے کی پہلی تاریخ سے کم از کم دو ہفتہ پہلے ان کی تفصیلات شائع کرنی ہوں گی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عدالت سے اپیل کی کہ امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ کا انکشاف نہیں کرنے والی پارٹی کے انتخابی نشان کو فریز یا معطل رکھا جائے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں دیویندر فڈنویس کا اہم فیصلہ, محروم سابقہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری

Published

on

CM-Fadnavis

ممبئی : ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی, جس میں بقیہ کسانوں کی قرض معافی کو منظوری دیدی گئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ دیویندر فڑنویس ایکناتھ شندے سنیترا پوار نے کابینہ کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ لیا۔ مہاراشٹر حکومت کی کابینہ کا فیصلہ, ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ آج (9 جون) کو وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کابینہ کے اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ (مہاراشٹر حکومت) کابینہ اجلاس میں کسانوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وہ کسان جو پچھلی قرض معافی اسکیم سے محروم تھے, اب انہیں بھی قرض معافی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں, بہت سے کسان 2017 اور 2019 کی قرض معافی میں شامل نہیں کئے گئے تھے۔ ان کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ دلانے کے لیے بار بار مطالبہ کیا جا رہا تھا لہذا، آج ریاستی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں 5 لاکھ سے زیادہ کسانوں کے لیے ایک اہم فیصلہ لیا ہے, جو 2017 اور 2019 کے قرض معافی سے محروم تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : کرلا ساکی ناکہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل، پانی سپلائی بحال

Published

on

Pipline

ممبئی : ممبئی کے کرلا ساکی ناکہ 90 فٹ تلک نگر میں نالہ کے قریب بی ایم سی کی 1200 ملی میٹر قطر کے پانی کے پائپ لائن کی مرمت کا کام صبح کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا جس کے بعد اب کرلا کے متاثرہ علاقوں میں پانی سپلائی بھی بحال کر دی گئی ہے۔ پانی کی پائپ جو سڑک کی سطح سے تقریبا 5 میٹر گہرا ہے, مکمل طور پر کھول کر اس کے تباہ شدہ حصے کو تبدیل کر دیا گیا۔ کھدائی کے دوران یہ پائپ لائن متاثر ہوگئی تھی اور پائپ لائن پھٹنے کے بعد دو دنوں سے اہلیان کرلا پانی کیلئے پریشان ہے اور یہاں پانی سپلائی مکمل طور پر بند تھی, لیکن اب دوبارہ اسے بحال کر دیجا گیا ہے۔ اس کام کے دوران کھدائی میں تکنیکی دشواریاں بھی پیش آئی۔ کیونکہ ایک طرف مہا نگر گیس لمٹیڈ ایم جی ایل کا 300 ملی میٹر قطر کا گیس پائپ لائن بھی تھا اور دوسری طرف پل کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ پھر بھی انجینئرز اور عملے نے انتہائی احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ کام کو انجام دیا وارڈ نمبر 156,158,161,162,163,171,168,167,166,165,164 کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ آج رات میں پانی معمول کے مطابق جاری ہوجائیگا۔ یہ اطلاع آج ممبئی میونسپل کارپوریشن نے دی ہے۔ بی ایم سی کے مطابق پانی سپلائی میں شب میں تاخیر اور کم پریشر ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس لئے شہریوں کو پانی فراہمی کے دوران احتیاط لازمی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

دادر پلازہ سنیما اور گارڈن کے قریب سڑک حادثہ، ایک کی موت سے ٹریفک نظام درہم برہم، بس ڈرائیور گرفتار

Published

on

ممبئی : دادر ویرکوتاوال گارڈن کے پلازہ سنیما پر ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے, جس میں ایک کی موت واقع ہوگئی ہے. ایک بے قابو بس نے ایک کار اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی, جس کے سبب چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے, جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے. اس حادثہ میں 22 سے 25 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی ہے, جبکہ رشب گپتا 25 سالہ, ستیش واگھمارے 48 سالہ, مہیش دھوئیپھوڑے 50 سالہ کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق آج تقریبا 9 بجکر 30 منٹ پر الیکٹرک بس ڈرائیور نے بے قابو بس کوتوال گارڈن کے قریب 5 گاڑیوں سے ٹکر ماری, جس میں ایکٹیو ٹووہیلر, الیکٹرک بائیک, ٹیکسی, کار اور الیکٹرک کار شامل ہے, اس واقعہ میں بس کنڈیکٹر اور الیکٹرک بائیک سوار کو چوٹیں آئی. زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سائن اسپتال داخل کیا گیا. بس ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے. حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کو سڑک کے کنارے منتقل کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی نقل وحرکت کو دوبارہ بحال کر دیا گیا اس حادثہ کے بعد دادر علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی تھی, لیکن اب سڑکوں پر حالات معمولات پر آگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور کو لاپروائی سے ڈرائیورنگ کرنے کے معاملہ میں حراست میں لے کر باز پرس جاری ہے. اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کی تصدیق ڈی سی پی مہندر پنڈت نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان