Connect with us
Saturday,30-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نونیت کور رانا کو سپریم کورٹ سے ملی راحت

Published

on

SUP

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے ضلع امراوتی سے لوک سبھا رکن نونیت کور رانا کو منگل کے روز راحت دیتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

جسٹس وینیت سرن اور جسٹس دنیش مہیشوری کی ووکیشن بینچ نے نونیت کور رانا کی اپیل پر شنوائی کرتے ہوئے فریقوں کو نوٹس جاری کیے، اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔

امراوتی سے لوک سبھا رکن محترمہ رانا کی کاسٹ سرٹیفکیٹ ہائی کورٹ نے رد کردی۔ شیوسینا کے سابق رکن پارلیمنٹ آنند راؤ اڈسُل کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے نونیت رانا کی لوک سبھا کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ 27 جولائی کو اگلی شنوائی کرے گی۔

امراوتی لوک سبھا سیٹ شیڈول کاسٹ (ایس سی) کے لیے ریزرو تھی۔ مسٹر اڈسُل کا الزام تھا کہ نونیت کور رانا نے فرضی کاسٹ سرٹیفکیٹ بنواکر یہاں سے لوک سبھا الیشکن لڑا تھا۔ ہائی کورٹ نے نونیت رانا کی کاسٹ سرٹیفکیٹ جعلی پائی ہے۔ انھیں دو لاکھ روپیے کا جرمانہ ادا کرنے اور چھ ہفتے کے اندر تمام سرٹیفکیٹ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ محترمہ نونیت رانا کے شوہر روی رانا مہاراشٹر کے رکن اسمبلی ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-&-Fadnavis

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران امیت شاہ کی لال باغ کے راجہ کا درشن، دوسرے روز بھی ممبئی شہر مفلوج، دکانیں اور ہوٹلیں بند کرنے کی خبر بے بنیاد : بی جے پی

Published

on

Amit-Shah

‎ممبئی مراٹھا مورچہ اور منوج جرانگے کی بھوک ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی عام شہری نظام درہم برہم رہا۔ جنوبی ممبئی کی جانب سفر مشکل تھا کیونکہ یہاں مراٹھا مورچہ کے مظاہرین کے سبب ٹریفک نظام متاثر ہے, اس کے ساتھ ہی فورٹ اور دیگر سڑکیں بھی متاثر ہے۔ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشنوں پر بھی مراٹھا برادری کے مظاہرین کی بھیڑ ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ خبر عام ہے کہ مراٹھا مظاہرین کے لیے ممبئی میں کھانا پانی پوری طرح سے بند کر دیا گیا ہے اور یہاں کھانے کے اسٹال اور ہوٹلیں بند کردی گئی ہیں, لیکن یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے, کیونکہ ممبئی ایس ٹی ایس پر تمام اسٹال اور ہوٹلیں جاری ہیں اور مظاہرین کو کھانا میسر ہے. دوسری طرف مظاہرین کے لئے بی ایم سی نے صاف صفائی اور دیگر سہولیات اور پینے کے صاف پانی کا بھی انتظام کرنے کا دعویٰ کیا ہے بارش کے دوران کیچڑ صاف کردیا گیا ہے, اتنا ہی نہیں عارضی بیت الخلا وین کی بھی تعیناتی کی گئی ہے. ممبئی پولس اور اضافی دستے بھی آزاد میدان میں تعینات ہے۔

بی جے پی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایسے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے. جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ مراٹھا مورچہ کے سبب دکانیں اور ہوٹلوں کو بند کر دیا گیا ہے. اس دوران بی جے پی کے آفیشنل ہینڈل سے تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کیے گئے ہیں اس کے ساتھ بی ایم سی نے بھی صاف صفائی مہم کے ویڈیو اور تصاویر جاری کر کے یہ بتایا ہے کہ مراٹھا مظاہرین کیلئے اس کے سہولیات بہم پہنچائی ہے۔

‎ممبئی سی ایس ٹی کے اطراف تمام کھانے کے اسٹال کھلے ہیں۔ اسٹال بند کی خبر جھوٹی اور بے بیناد ہے, مراٹھا برادری کے افراد ان کھانے کے اسٹالوں پر چائے اور ناشتہ لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ حکومت کس طرح مراٹھا مخالف ہے، جو لوگ ریزرویشن کے لیے زور دے رہے ہیں اور جنہوں نے 50 سال سے ریزرویشن نہیں دیا، وہ اپنے اپنے خفیہ ایجنڈے چلا رہے ہیں۔ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کے دوسرے روز بھی عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے. ممبئی کے متعدد علاقوں میں مراٹھا برادری سے سڑکیں فل ہے, ایسے میں ممبئی میں ٹریفک جام ہے اور مورچہ کا اثر ممبئی شہر کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں پر بھی ہوا ہے اور ٹرین سروسیز متاثر ہے اور ۱۰ سے ۱۵ منٹ سینٹرل لائنوں پر ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی ہے. مراٹھا مورچہ کے مظاہرین نے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر بھی قیام کیا ہے. ایسے میں سی ایس ٹی پر بھیڑ بھاڑ زیادہ ہے اور اسے قابو کرنے کے لئے پولس کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں. اس کے ساتھ ہی آج بھی مظاہرین نے کچھ سڑکوں پر بیٹھنے کی کوشش کی تھی جسے بعد ازاں ہٹایا گیا تاکہ سڑک اور ٹریفک نظام متاثر نہ ہو۔ آج وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی لال باغ کے راجہ کے دربار میں حاضری دی ہے. اس کے ساتھ گنپتی وسرجن گنیش اتسو اور مراٹھا مورچہ پولس کے لئے چلینج ہے. پولس بہتر طریقے سے حالات سنبھال رہی ہے اور ایسے میں پولس نے ممبئی میں سیکورٹی سخت کردی ہے۔ ممبئی پولس کی سخت سیکورٹی کے دوران امیت شاہ نے لال باغ کا راجہ کا درشن لیا ہے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر اور وزیر ایڈوکیٹ آشیش شیلار بھی موجود تھے. امیت شاہ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ لال باغ کے راجہ پر حاضری دے کر منت مانگی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی مراٹھا مورچہ بی ایم سی کی صاف صفائی مہم

Published

on

cleanliness

ممبئی مراٹھا مورچہ کے سبب مہاراشٹر بھر سے احتجاج مظاہرین کی ممبئی آزاد میدان آمد کے تناظر میں ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے سامنے واقع آزاد میدان میں میونسپل کارپوریشن نے مختلف ضروری شہری خدمات اور سہولیات فراہم کی ہیں۔ آزاد میدان اور آس پاس کے علاقے میں ‘پے اینڈ یوز’ کے اصول پر تمام عوامی بیت الخلا مظاہرین کے استعمال کے لیے مفت دستیاب کرائے گئے ہیں۔ مظاہرین کے استعمال کے لیے آزاد میدان کے اندر کل 29 بیت الخلاء مفت دستیاب کرائے گئے ہیں۔ آزاد میدان سے متصل مہاتما گاندھی مارگ پر کل تین موبائل بیت الخلاء، جن میں سے ہر ایک میں 10 بیت الخلاء دستیاب ہیں۔ آزاد میدان میں میٹرو سائٹ کے قریب ایگزیکٹو انجینئر (ٹرانسپورٹ) (مغربی مضافات) کے دفتر کی طرف سے کل 12 پورٹیبل بیت الخلا فراہم کیے گئے ہیں۔ مزید بیت الخلاء فراہم کیے جا رہے ہیں. احتجاج کے مقام پر مظاہرین کو پینے کے پانی کے لیے کل 6 ٹینکرز فراہم کیے گئے ہیں۔ اضافی ٹینکرز منگوائے گئے ہیں۔ بارش کی وجہ سے احتجاج کی جگہ کیچڑ تھی۔ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے احتجاجی مقام تک جانے والی سڑک پر موجود کیچڑ کو ہٹا کر اس سڑک پر 2 ٹرک بجری ڈال کر سڑک کو ہموار کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کے علاج اور طبی معائنے کے لیے ایک طبی امدادی کمرہ قائم کیا گیا ہے۔ 108 ایمبولینس خدمات بھی دستیاب کرائی گئی ہیں۔ برسات کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد میدان اور آس پاس کے علاقوں میں کیڑے مار دوا کا اسپرے ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔ احتجاجی مقام اور آس پاس کے پورے علاقے کی صفائی کے لیے مناسب تعداد میں عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com