سیاست
یوپی اسمبلی انتخابات : ایس پی کی چھوٹی پارٹیوں و باغی لیڈروں پرنظر

حکمران جماعت کے خلاف بڑھتی اینٹی انکمبینسی، بی ایس پی یسے اراکین اسمبلی کا اخراج، اور اپنے لئے آسان راہ ڈھونڈھتے باغیوں کے درمیان سیاسی پارٹیوں نے یوپی اسمبلی انتخابات : 2022 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
کورونا پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں یومیہ شدت آتی دکھائی دے رہی ہے۔
ریاستی اسمبلی میں مین اپوزیشن و مسلسل تین شکستوں (لوک سبھا انتخابات۔2014، اسمبلی انتخابات۔2017، لوک سبھا انتخابات۔2019) کا سامنا کرنے والی سماج وادی پارٹی پوری دل جمعی اور سخت محنت کے ساتھ اپنے آپ کو نئے انداز میں پیش کرنے کو کوشاں ہے۔
سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) و راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے ساتھ اتحاد کے تلخ تجربات کے بعد پارٹی اب اس ضمن میں کافی حساس وہوش باش نظر آنے لگی ہے۔
پارٹی نے بڑی پارٹیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے سیاسی اتحاد کو سرے سے خارج کرتے ہوئے اس بار اسمبلی انتخابات میں چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کا ایک مجموعہ تیار کر کے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس پی نے جاٹ سماج کے اندر اثر و رسوخ رکھنے والی راشٹریہ لوک دل سے پہلے ہی اتحاد کر لیا ہے۔
آر ایل ڈی کے نومنتخب صدر جیت چودھری نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ ان کی پارٹی سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترے گی۔ نتیجے میں مغربی یوپی میں جاٹ سماج کے لوگوں نے پنچایت انتخابات میں ایس پی امیدواروں کی کھل کر حمایت کی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے مہان دل کے ساتھ بھی اتحاد کر لیا ہے۔ مغربی اترپردیش کے اضلاع میں مہان دل کا موریہ، کشواہا اور سینی سماج کے اندر کافی رسوخ مانا جاتا ہے۔ مہان دل نے بھی اسمبلی انتخابات میں ایس پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
وہیں دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی اعلی قیادت گذشتہ تین انتخابات میں غیر یادو او بی سی اور غیر جاٹ ایس سی ووٹ کے پارٹی کو ووٹ نہ دینے کے سلسلے کافی فکر مند ہے۔ اور یہ ووٹ نہ ملنے کو ہی پارٹی کے گذشتہ تین انتخابات میں شکست کی ایک وجہ مانا جاتا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے جمعرات کو بتایا کہ ’پارٹی نے یادو مسلم ووٹوں کو اپنی جانب مائل کر کے بقیہ ہندو ووٹس کو بی جے پی کے لئے چھوڑ کرنا چاہتے ہوئے، ان جانے میں اس غلطی کو بار بار دوہرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار پارٹی اس کھائی کو پاٹنے کے لئے ذات پر مبنی چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیوں سے اتحار کررہی ہے۔ تاکہ ’اتی پچھڑا‘ کافی پسماندہ طبقات کو بی جے پی کے خیمے میں جانے سے روکا جا سکے۔
ایک دوسرے ایس پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی سال 2014 سے ہی ’برہمن ۔ بنیا‘ پارٹی کا ٹیگ اپنے سے ختم کرنے کے لئے لگاتار کوشش کر رہی ہے، اور اس معاملے میں اس نے او بی سی و ایس سی سماج کے غریب اور کافی پسماندہ طبقات کا اتحاد بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
انہوں نے کہا کہ سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 119 ٹکٹ کافی پسماندہ طبقات جیسے راج بھر، کشواہا اور موریہ سماج کے امیدواروں کو اور 69 ٹکٹ غیر جاٹ دلت سماج کے امیدواروں کودئیے تھے۔ اور اس کا انہوں نے خاطر خواہ سیاسی فائدہ حاصل کیا۔ اب سماج وادی پارٹی ذات پر مبنی چھوٹی سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کر کے بی جے پی کو 2022 میں شکست فاش دے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔
سیاست
ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا