Connect with us
Saturday,09-August-2025
تازہ خبریں

(Monsoon) مانسون

بھیونڈی میں شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب ، نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں واٹر پارک میں تبدیل ہوگئیں ، کئی دکانوں اور گھروں میں بھرا بارش کا پانی ، میونسپل کارپوریشن کے نالہ صفائی کی کھلی پول ، 60 فیصد نالہ صفائی کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا

Published

on

bhiwandi-rani1

بھیونڈی: ( خصوصی رپورٹ) کل سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے بھیونڈی شہر سمیت دیہی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ شہر کے نشیبی علاقے زیرآب ہوگئے تھے۔ نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالوں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا تھا۔ بنگال پورہ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں کی سڑکوں پر اتنا پانی بھر گیا تھا کہ سڑکیں واٹر پارک میں تبدیل ہوگئی تھیں۔ جس میں چھوٹے بچے بارش سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد گھروں ، دکانوں اور کارخانوں میں پانی بھر گیا تھا جس کی وجہ سے زندگی جیسے تھم سی گئی تھی۔ یہاں تک کہ راجیو گاندھی فلائی اوور کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے فلائی اوور پر بھی پانی جمع ہوگیا تھا۔ حالانکہ دوپہر کے بعد بارش بند ہونے کی وجہ سے بھرا ہوا پانی نکل گیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ شدید بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی تھی۔ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے 60 فیصد نالے کی صفائی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ لیکن شہر میں جمع ہوئے پانی نے ان کے دعوے کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔

شہر کے کلیان ناکہ ، شاستری نگر ، آنند ہوٹل کے پیچھے کا نالہ ، غیبی نگر ، تین بتی ، شیواجی نگر ، کنیری ، کملا ہوٹل ، سٹیزن ہاسپٹل مین روڈ ، نظام پورہ ، نارپولی ، پدما نگر ، ورال دیوی ہاسپٹل مین روڈ ، بھاجی مارکیٹ ، نالا پار ، نذرانہ کمپاؤنڈ سمیت شہر کے نشیبی علاقے زیرآب ہوگئے تھے۔ متعدد مکانات اور دکانوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو بالخصوص دکانداروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تین بتی واقع بھاجی مارکیٹ میں سبزی فروشوں کی سبزیوں سمیت دیگر سامان پانی میں بہہ گیا۔ سبزی دکاندار سبزیوں کو بہتا دیکھ کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ مہاڈا کالونی ، عید گاہ روڈ سمیت کامواری ندی کے کنارے آباد لوگوں کے مکانات میں پانی بھر گیا تھا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے کلیان روڈ ، انجورفاٹا ، ونجارپٹی ناکا ، نذرانہ سرکل ، رانجنولی بائی پاس ، مانکولی ناکا ، واڑہ روڈ اور ندی ناکہ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔ بارش کے دوران ٹریفک پولیس نے میونسپل ملازمین کے ذریعے فلائی اوور کی صفائی کرا کر ٹریفک کو بہ آسانی دوبارہ شروع کرایا۔ شہر کی طرح ہی دیہی علاقے کے چمبی پاڑہ ، کوھے ، امبرائی ، کھڑکی ، علاقے کے وارنا ندی سے ملنے والے جنگلات کے چھوٹے بڑے نالے بھر کر بہہ رہے تھے۔

میونسپل کارپوریشن کے ذریعے 60 فیصد نالے کی صفائی کا کام مکمل کرلینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ لیکن وقت پر نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالوں کا پانی شہر کے بیشتر علاقوں کی سڑکوں پر بہہ رہا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کے نالے کی صفائی کا پول بدھ کو ہونے والی بارش نے ایک بار پھر مکمل طور پر کھول کر رکھ دیا ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز ہوئی معمولی بارش نے میونسپل انتظامیہ کو متنبہ کردیا تھا۔ مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ اس کے بعد بھی میونسپل افسران ہیڈ کوارٹر میں بیٹھ کر کاغذوں پر ہی نالوں کی صفائی کا کام دیکھ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے دیر رات شروع ہوئی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کی سڑکیں واٹر پارک میں تبدیل ہوگئی تھیں۔ شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر بہہ رہے پانی کی تصویر خود اس کی حقیقت بیان کررہی ہے۔ اس طرح کی انوکھی تصویر شہر میں ایک نہیں بلکہ درجنوں علاقوں میں دیکھنے کو مل رہی تھی۔ شہر کے بنگال پورہ ، زیتون پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بچے سڑکوں پر بہہ رہے پانی سے واٹر پارک کی طرح لطف اندوز ہو رہے تھے۔ تاہم منگل کی دیر شام میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیہ نے کھنڈو پاڑہ اور اوچیت پاڑہ سمیت شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کرکے نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا تھا۔ لیکن بارش نے ان کے دورے کے 12 گھنٹوں کے بعد میونسپل انتظامیہ کی پوری تیاری اور نالہ صفائی کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔

میونسپل پربھاگ سمیتی نمبر 2 کے تحت نوی بستی ، نہرو نگر ، رحمت پورہ سمیت پہاڑی کے کنارے بسنے والے لوگوں کو میونسپل کارپوریشن نے چوکس رہنے کی اپیل کرتے ہوئے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جان کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ میونسپل انتظامیہ نے وہاں بسنے والے لوگوں کی حفاظت سے اپنا پلڑا جھاڑ لیا ہے۔ جس کے لئے پربھاگ سمیتی نمبر 2 کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل تاتلی اور کلرک کے ذریعے پہاڑی پر آباد ، پہاڑی کے اطراف ڈھلانوں پر رہنے والے لوگوں کو وہاں نہ رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ پہاڑی اور پہاڑی کے ڈھلان پر اگر بارش کے دوران کوئی خطرہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری جھونپڑے والوں کی ہوگی۔ جس کے لئے انہوں نے نوٹس جاری کر مطلع کردیا ہے۔

(Monsoon) مانسون

ممبئی شہر میں بارش بی ایم سی اور پولس الرٹ، بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں ممبئیکر: ممبئی پولس

Published

on

Rain

ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کے سبب عام شہری نظام متاثر ہوگیا, شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب سڑکیں بھی زیر آب ہوگئی۔ سینٹرل ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر پٹری پر پانی جمع ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی, جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ اسی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا. ممبئی شہر میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ دراز ہے, یہاں شہر میں ۱۲ ملی میٹر مغربی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر اور شمالی مضافات میں ۴۷ ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے, اس کے ساتھ ہی تانسا جھیل بھی لبریز ہوگئی۔ ممبئی بی ایم سی نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران معمولات ٹرین بیسٹ اور دیگر خدمات معمولات پر ہے۔ بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر و مضافات میں پانی کی نکاسی کے عمل میں کوئی رکاؤٹ نہ ہو اس لئے بی ایم سی عملہ نے جگہ جگہ شکایت موصول ہونے کے بعد پانی کی نکاسی کے عمل کو درست کیا۔ ممبئی پولس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر میں شدید بارش کے سبب بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرے اور اگر وہ کوئی سیلابی کیفیت سے دوچار یا متاثر ہے تو ایسے میں پولس کنٹرول روم سے رابطہ کرے۔ ممبئی پولس نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ سمندری ساحل اور سمندری علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے, یہ اپیل ممبئی پولس نے اپنے ایکس پر کی ہے۔ ممبئی شہر میں آئندہ ۲۴ گھنٹے شدید بارش کی پیشگوئی بھی محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے۔ شہر میں بارش کے سبب نشیبی علاقے کرلا، اندھیری سب وے سمیت دیگر مقامات زیر آب آگئے۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش کے سبب تانسا جھیل بھی چھلک گئی

Published

on

Dam

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن حدود کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے تانسا جھیل آج (23 جولائی 2025) کو لبریز ہو گئی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، یہ جھیل آج شام 5:40 بجے سے بہنے لگی ہے۔ میونسپل کارپوریشن بی ایم سی علاقے کو پانی فراہم کرنے والی 7 جھیلوں میں سے ‘ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مدھیہ ویترنا ریزروائر’ کے 3 دروازے 7 جولائی 2025 کو کھول دیے گئے ہیں۔ وہیں مودک ساگر جھیل 9 جولائی کو چھلک گئی تھی، جس کے بعد 9 جولائی کو 2025 تک پانی کا بہاؤ شروع ہو گیا تھا۔ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آج صبح 6 بجے کیے گئے حساب کے مطابق، تمام سات جھیلوں کی کل گنجائش کا 86.88 فیصد ہے۔

تانسا ڈیم تھانے ضلع کے شاہ پور تعلقہ میں واقع ہے اور اسے پتھر کے قدیم ترین ڈیموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ‎تانسا جھیل کی زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کی گنجائش،، 14,508 کروڑ لیٹر (145,080 ملین لیٹر) ہے۔ ‎تانسا جھیل گزشتہ سال 24 جولائی 2024 کو صبح 4.16 بجے، 26 جولائی 2023 کو صبح 4.35 بجے، جب کہ سال 2022 میں 14 جولائی کو شام 8.50 بجے اور سال 2021 میں 22 جولائی کو صبح 05.48 منٹ پر بہنا شروع ہوئی۔ پچھلے سال، یعنی 20 اگست 2020 کو، یہ مکمل طور پر چھلک گئی اور شام 7.05 بجے بہنا شروع ہوا۔

Continue Reading

(Monsoon) مانسون

ممبئی موسلادھار بارش آئندہ 24 گھنٹے الرٹ، اندھیری سب وے غرقاب، شہری بے حال

Published

on

Rain

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر اور ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ درازہ ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں, جس کے سبب سینٹرل اور ویسٹرن لائنوں پر ٹرین سروسیز بھی متاثر ہوئی ہے, جبکہ مہاراشٹر میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ خطہ کوکن سندھودرگ، نئی ممبئی، رائے گڑھ، تھانہ, کلیان سمیت ممبئی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب اندھیری سب وے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک نظام متاثر ہوگیا, اتنا ہی نہیں سب وے کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا۔ نشیبی علاقے سمیت سب وے غرقاب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے, اس لئے یہاں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بی ایم سی نے اطلاع دی ہے کہ سمندروں میں ساڑھے پانچ بجے اور ساڑھے آٹھ بجے اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی, سیلابی صورتحال کے سبب ساحل سمندر میں چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بارش کے دوران ممبئی تھانہ، نئی ممبئی، رائے گڑھ تھانہ ضلع میں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ساحل سمندر اور جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے سبب جھیلوں اور ڈیم کی سطح آب میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے بارش پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ممبئی میں بارش کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ شب سے ہی شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے, وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com