جرم
بھیونڈی میں شہر پولیس اسٹیشن نے تین شاطر چوروں کو کیا گرفتار کر چوری شدہ مال کیا برآمد
بھیونڈی: (نامہ نگار ) بھیونڈی شہر کے مختلف علاقوں سے مہنگے موبائل اور ریڈی میڈ کپڑوں وغیرہ کی چوری کرنے والے تین شاطر چوروں کو بھیونڈی شہر پولیس نےگرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے امن مومن (19) رہائش صمد نگر ، زید انصاری (23) رہائش اسلام پورہ اور مائیکل (19) کے ذریعے سے 5.64 لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔ موبائل چوری میں ملوث دو دیگر افراد تاہم فرار ہیں جن کی تلاش پولیس سرگرمی سے کررہی ہے۔
پولیس کے ذریعے موصولہ جانکاری کے مطابق گزشتہ 17 مارچ 2021 کو اریہنت سٹی سے تاڑالی زکوٰۃ ناکہ روڈ سے پیدل جاتے وقت موٹر سائیکل پر آئے دو لوگوں نے دھمکی دے کر جگدیش دیسلے سے ساڑھے 10 ہزار روپے قیمت کا موبائل چھین لیا تھا جس کی شکایت انہوں نے بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔ سینئر پولیس انسپکٹر سبھاش کوکاٹے کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر (کرائم) اجئے کامبلے کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر امن اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا پولیس کے ذریعے پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے موبائل چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے انہیں حراست میں لے کر جب تفتیش کی تو ان کی نشاندہی پر 4.70 لاکھ روپے قیمت کا 36 موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ موبائل چوری کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل بھی پولیس نے ضبط کرلی ہے۔ پولیس نے زید انصاری اور مائیکل کے ذریعے سے 54 ہزار روپے قیمت کا فلپ کارڈ کے گودام سے چوری کی گئی شرٹ ، پینٹ ، کوٹ ، لیپ ٹاپ کور اور موبائل کور ، فیس شیلڈ وغیرہ برآمد کرلیا ہے۔
جرم
ناگپاڑہ نقب زنی کا کیس حل، مسروقہ مال برآمد ۴ گرفتار

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ پولس اسٹیشن کی حدود میں ۶ جنوری کو نقب زنی کے کیس میں پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور ۷۲ لاکھ کا مسروقہ مال زیورات اور ڈائمنڈ بریچ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزمین زیورات بہار لیجاکر فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کر چکے تھے۔ اس سے قبل ہی پولس نے تین ملزمین پھلے موہن ۴۰ سالہ، سنتوش رام جیون مکھیا، اور لالو موہن مکھیا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف سانتا کروز میں بھی کیس درج ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ اطلاع ممبئی پولس کے ڈی سی پی پروین منڈے نے دی ہے۔
جرم
ممبئی ملنڈ میں گٹکا کے خلاف پولس کی کارروائی ۲ کروڑ کا مال ضبط ۱۰ گرفتار

ممبئی پولس نے گٹکا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک تین ٹرک ۱۰ گاڑیاں اور ایک کار سمیت ۱۴ گاڑیوں کو ضبط کر, اس میں سے دو کروڑ کے گٹکا کا مال ضبط کر۱۰ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سرکار نے گٹکا پر پابندی عائد کر رکھی ہے, اس کے باوجود گٹکا فروخت کرنے سے متعلق اطلاع پولس کو ملی۔ ڈی سی پی زون ۸ کی سربراہی میں پولس ٹیم نے ملنڈ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے گٹکا ضبط کر عادل ابوبکر، سراج الحق سمیت ۱۰ کو گرفتار کیا ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے اور اس میں مزید ملزمین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ پولس یہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ سامان اور گٹکا یہاں سے لایا گیا تھا, چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے ممنوعہ گٹکا لایا گیا تھا اور یہاں سے فروخت کیا جانا تھا۔
جرم
شیوسینا کے امیدوار حاجی سلیم قریشی پر حملہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشتبہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ممبئی : ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے کے شیوسینا کے امیدوار حاجی سلیم قریشی پر بدھ کے روز باندرہ (مشرقی) کے سنت دنیشور نگر میں ایک ریلی کے دوران مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ حاجی کے حامی، جو جائے وقوعہ پر موجود تھے، انہیں بائک پر باندرہ (مغربی) کے ایک نجی اسپتال لے گئے۔ کہرواڑی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ زونل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) اور ممبئی کرائم برانچ نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ زون 8 کے ڈی سی پی منیش کلوانیا نے بتایا کہ حملہ کی وجہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قریشی کو شام 5 بجے سنت دنیشور نگر میں ریلی کے دوران پیٹ میں کچھ چوٹیں آئیں۔ وہ خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔ کھیرواڑی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ حملہ نامعلوم افراد نے کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ تاہم پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ شیوسینا بی ایم سی کے انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر رہی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم ممبئی کے سابق جنرل سکریٹری حاجی سلیم قریشی ستمبر 2024 میں شیو سینا کے ایکناتھ شندے کے دھڑے میں شامل ہوئے۔ ان کی اہلیہ گلناز سلیم قریشی باندرہ (مشرق) کے وارڈ 92 سے کارپوریٹر تھیں۔ حاجی کے شیو سینا میں شامل ہونے کو شندے کی طرف مضبوط کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کھیرواڑی پولیس حملہ آور کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی تھی۔ ممبئی میں بی ایم سی انتخابات کے لیے ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کو ہوگی۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم5 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years agoعبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا
