Connect with us
Friday,20-June-2025
تازہ خبریں

سیاست

این ڈی آر ایف اکادمی میں ڈائرکٹر کے عہدہ کو مرکزی کابینہ کی منظوری

Published

on

modi

مرکزی کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اکیڈمی، ناگپور میں انتظامی گریڈ میں ڈائرکٹر کے عہدہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں وزارت داخلہ کی اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ این ڈی آر ایف اکادمی میں ڈائرکٹر کے عہدہ کی تشکیل کے ساتھ تنظیم کی کمان اور کنٹرول ایک سینئر اور تجربہ کار افسر کو سونپی جائے گی، جو مطلوبہ مقاصد کے مطابق ادارے کو چلا سکتا ہے۔ اکادمی این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، رضا کاروں، دیگر اسٹیک ہولڈرز اور سارک اور دیگر ممالک کی ڈیزاسٹر ایجنسیوں کے پانچ ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو سالانہ مہارت پر مبنی عملی تربیت فراہم کرے گی۔اس سے اسٹیک ہولڈرز کی بدلتی ضرورتوں اور ضرورت کے مطابق تربیتی پروگراموں کے تجزیہ کے ساتھ ساتھ ان میں بہتری بھی ہوگی۔ اس سے خاص طور پر این ڈی آر ایف، ایس ڈی آرایف اہلکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آفت کے ردعمل پر دی جانے والی تربیت کی سطح میں بہتری کی جا سکے گی۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اکیڈمی کا قیام 2018 میں ناگپور میں نیشنل سول ڈیفنس کالج میں انضمام کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اکادمی مین کمپلکس زیر تعمیر ہے۔ تب تک یہ این سی ڈی سی کے موجودہ کمپلکس سے کام کررہی ہے۔ اکادمی ابھی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، سول ڈیفنس رضاکاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور اس کا قیام بین الاقوامی شہرت یافتہ ایک اہم تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔ یہ سارک اور دیگر ممالک کے ڈیزاسٹر ریسپانس عملہ کو خصوصی تربیت بھی فراہم کرے گی۔

سیاست

راہل گاندھی نے ایکس پر کیا پوسٹ… بی جے پی-آر ایس ایس نہیں چاہتے کہ ہندوستان کے غریب بچے انگریزی سیکھیں اور ترقی کریں، راہل گاندھی کا سخت حملہ

Published

on

Rahul-G.

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نہیں چاہتے کہ ہندوستان کے غریب بچے انگریزی سیکھیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ سوال کریں، آگے بڑھیں اور مساوات حاصل کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہر بچے کو انگریزی سکھانی چاہئے کیونکہ آج کے دور میں انگریزی زبان بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ ہندی مادری زبان۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے یہ تبصرہ وزیر داخلہ امت شاہ کے مبینہ بیان کے ایک دن بعد کیا۔ راہل گاندھی نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا کہ انگریزی ایک پل ہے، ڈیم نہیں۔ انگریزی شرم نہیں طاقت ہے۔ انگریزی کوئی زنجیر نہیں ہے – یہ زنجیروں کو توڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی آر ایس ایس نہیں چاہتی کہ ہندوستان کے غریب بچے انگریزی سیکھیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ سوال کریں اور برابر بنیں۔

راہول گاندھی نے یہ بھی کہا کہ آج کی دنیا میں انگریزی آپ کی مادری زبان کی طرح اہم ہے کیونکہ اس سے روزگار ملے گا اور خود اعتمادی بڑھے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی ہر زبان میں روح، ثقافت اور علم ہے۔ ہمیں ان کی قدر کرنی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہر بچے کو انگریزی سکھانا ہے۔ یہ ایک ایسے ہندوستان کا راستہ ہے جو دنیا سے مقابلہ کرتا ہے۔ ہر بچے کو یکساں مواقع دیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

سابق وزیر دھننجے منڈے کو نان و نقفہ ادائیگی کا ہائیکورٹ کا حکم

Published

on

mumbai-high-court

ممبئی : ممبئی سابق وزیر اور این سی پی لیڈر دھننجے منڈے کو ہائیکورٹ نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ منڈے کو ان کی اہلیہ کو گزرا بھتہ نان و نقفہ دینے کا حکم جاری کیا ہے, دھننجے منڈے کو ۵۰ فیصد نان و نفقہ کی ادائیگی کا حکم چار ہفتوں میں ممبئی ہائیکورٹ نے جاری کیا ہے۔ کرونا منڈے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منڈے پر سنگین الزام عائد کئے ہیں, انہوں نے کہا کہ منڈے بہتر ہے لیکن ان کی دلال گینگ انہیں بہکاتی ہے۔ اس فیصلہ کا کرونا منڈے نے خیر مقدم کیا ہے۔ سابق وزیر دھننجے منڈے کا کیس باندرہ فیملی کورٹ میں جاری تھا, منڈے سے نان و نقفہ کا مطالبہ کرونا نے کیا تھا۔ منڈے پر 2 لاکھ روپیہ گزرا بھتہ نان و نفقہ کا دعویٰ کیا گیا تھا, اس عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے منڈے کو ہائیکورٹ نے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ باندرہ کورٹ نے کئی ماہ قبل کرونا شرما کو گزرا بھتہ کے طور پر ایک لاکھ ۲۵ ہزار روپے ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ اس کو ہائیکورٹ کو میں چیلینج کیا گیا تھا۔ اس پر جسٹس منجو شاہ دیشپانڈے کی یک رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اگست ۲۰۲۲ تا جون ۲۰۲۵ یا ۳۴ مہینے کا کل ۴۳ لاکھ ۷۵ ہزار روپے بقایا ادا کرنے کا حکم اور ۲۱ لاکھ ۸۷ ہزار ۵۰۰ روپے یعنی ۵۰ فیصد رقم باندرہ کورٹ میں چار ہفتوں میں جمع کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ کرونا منڈے نے دھننجے منڈے پر اذیت دینے اور دھمکانے سمیت موبائل فون پر فحش ویڈیو ارسال کرنے کا بھی سنگین الزام عائد کیا ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی، جانیں اسرائیل کیوں ناراض ہے

Published

on

Israeli-Defense-Minister

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خامنہ ای کو مزید موجود رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا یہ بیان تل ابیب کے قریب بیر شیبہ میں سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اس حملے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ کاٹز نے یہ بھی کہا، “خمینی اپنے جرائم کی قیمت ادا کریں گے۔” کاٹز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “بزدل ایرانی ڈکٹیٹر ایک قلعہ بند بنکر میں بیٹھ کر اسرائیلی ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر میزائل فائر کرتا ہے۔ یہ سب سے سنگین نوعیت کے جنگی جرائم ہیں – اور خامنہ ای کو ان کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔” انہوں نے اشارہ دیا کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) ایرانی رہنما کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا، “وزیراعظم اور میں نے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران میں اسٹریٹجک اہداف اور تہران میں حکومتی اہداف کے خلاف حملوں کی شدت میں اضافہ کرے تاکہ اسرائیل کو لاحق خطرات سے نمٹنے اور آیت اللہ کی حکومت کو کمزور کیا جا سکے۔” ایران نے آج دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں ایک اسپتال پر میزائل حملے کا اصل ہدف اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس بیس تھا، نہ کہ صحت کی سہولت۔ اسرائیلی امدادی کارکنوں نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے کہا کہ “حملے کے اصل اہداف اسرائیلی آرمی کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس بیس (آئی ڈی ایف سی4I) اور سوروکا ہسپتال کے قریب واقع گاو یام ٹیکنالوجی پارک میں آرمی انٹیلی جنس کیمپ تھے۔” اس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال “صرف جزوی طور پر دھماکے کی لہر کے سامنے تھا”، جبکہ فوجی سہولت “براہ راست اور درست ہدف” تھی۔ اس کے بعد ایران کے خلاف اسرائیل کی عسکری مہم میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی حکام، جوہری سائنسدان اور ایران میں جوہری انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز نے صرف تہران میں 50 سے زیادہ اہداف پر حملہ کیا، جن میں سینٹری فیوج کی سہولت اور افزودگی کے اجزاء کی ورکشاپس شامل ہیں۔ تاہم، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے “غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس تنازع میں فوجی مداخلت کی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com