Connect with us
Wednesday,19-August-2026

جرم

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2.81 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج

Published

on

coronavirus-maha

ملک میں کورونا انفیکشن کے شدید بحران کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،81،386 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 3،78،741 افراد اس وباء کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران چھ لاکھ 91 ہزار 211 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 29 لاکھ 26 ہزار 460 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 78 ہزار 741 مریض بازیاب ہوئے ہیں، جس سے بحالی کی شرح 84.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک دو کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار 076 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس دوران، 2،81،386 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 463 ہوگئی۔ فعال معاملات 1،01،461 سے گھٹ کر 35 لاکھ 16 ہزار 997 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 4،106 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 2,74,390 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 14.66 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں 25903 فعال معاملات کم ہو کر 4،70،595 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 59318 مزید مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد بازیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 48،26،371 ہو گئی ہے، جبکہ 974 مزید مریضوں کی موت ہو جانے سے اموات کی تعداد 81،486 ہو گئی ہے۔ کیرالہ میں 4681 فعال کیسز گھٹ کر 4،41،011 ہو گئے، اور 34،296 مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 17،00،528 ہو گئی، جبکہ 89 مزید مریضوں کے فوت ہو جانے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6428 ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

Published

on

Arrested..5

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

Published

on

Firing

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔

واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان