Connect with us
Monday,27-April-2026

(جنرل (عام

سپریم کورٹ شنوائی کی لائیو اسٹریمنگ پر غور و خوض کیا جا رہا ہے

Published

on

Supreme-Court

سپریم کورٹ میں ہونے والی شنوائی کی لائیو اسٹریمنگ پر شدت سے غور و خوض کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس این وی رمن نے جمعرات کو کہا کہ یہ عدالت عظمیٰ میں ہونے والی شنوائی کی لائیو اسٹریمنگ کی تجویز پر سنجیدگی سے غور و خوض کر رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے یہ واضح کیا کہ اس ملک میں ٹھوس پہل کرنے قبل وہ عدالت کے تمام ججوں کی عام اتفاق چاہیں گے، جسٹس رمن کووڈ وباء کے مد نظر میڈیا اہلکاروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کے موقع پر کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا اہلکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

سی جے آئی نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں کچھ خامیاں آ سکتی ہیں لیکن اسے غیر ضروری طور پر طول نہیں دیا جانا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : انگڑیا کا دس لاکھ کاندیولی میں پارکنگ سے چوری کرنے والے دو شاطر چور کی گرفتاری مزید کی تلاش جاری

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی انگڑیا کا دس لاکھ روپے چوری کرنے کے معاملہ میں پولس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاندیولی علاقہ میں شکایت کنندہ نکھل اروند شاہ ۴۴ سالہ ملاڈ کا رہائشی انگڑیا سے ۱۰ لاکھ روپے لے کر بلڈنگ میں اسکوٹر پارک کر کے گیا تھا اسی دوران دو افراد کے اسکوٹی کی ڈگی میں موجود نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے معاملہ میں پولس نے معاملہ درج کر لیا اور چوروں کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور کاندیولی کے ۱۲۴ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور پولس ٹیم کو ملزمین کو سراغ گجرات ملا یہاں پہنچ کر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری کے ۱۰ لاکھ میں سے ۷ لاکھ روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا ہے اس کے ساتھ ملزمین نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اس چوری میں دو مزید افراد نے مدد کی تھی ان دونوں کی بھی پولس تلاش کرُرہی ہے ممبئی پولس نے اس معاملہ میں ملزمین کو گرفتار کر کے کیس کو حل کر لیا ہے پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ایڈیشنل کمشنر ششی کمار مینا اور ڈی سی پی سندیپ جادھو نے کیس حل کیا

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں مشتبہ غذائی زہرخورانی سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

Published

on

ممبئی، 27 اپریل: (قمر انصاری) ممبئی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد مشتبہ غذائی زہرخورانی کے باعث جاں بحق ہو گئے، جس سے علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متوفیان میں 40 سالہ شوہر، 35 سالہ بیوی اور ان کی دو بیٹیاں (16 سال اور 13 سال) شامل ہیں۔ موصولہ معلومات کے مطابق 25 اپریل کی رات تقریباً 10:30 بجے اس خاندان نے اپنے پانچ دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا تھا۔ اس طرح کل 9 افراد اس کھانے میں شریک تھے۔ بعد ازاں دیگر رشتہ دار اپنے گھروں کو واپس چلے گئے اور انہیں کسی قسم کی طبی شکایت نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رات تقریباً 1:00 سے 1:30 بجے کے درمیان ان چاروں افراد نے گھر پر تربوز بھی کھایا۔ اگلی صبح 26 اپریل کو تقریباً 5:30 سے 6:00 بجے کے درمیان چاروں افراد کو قے اور اسہال کی شدید شکایت شروع ہو گئی۔

ابتدائی طور پر انہیں مقامی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سر جے. جے. ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران سب سے چھوٹی بیٹی صبح تقریباً 10:15 بجے انتقال کر گئی، جبکہ دیگر تین افراد بھی اسی دن جانبر نہ ہو سکے۔ خاندان کے سربراہ کا انتقال رات تقریباً 10:30 بجے ہوا۔

تمام افراد کا بعد از مرگ معائنہ (پوسٹ مارٹم) مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ حتمی رائے بافتی تجزیہ (ہسٹوپیتھالوجی) کی رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جائے گی۔

اس معاملے میں جے جے مارگ پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زہرخورانی کی اصل وجہ کیا تھی—رات کا کھانا، تربوز یا کوئی اور شے۔ اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ حکام نے خوراک کی صفائی اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ناگپاڑہ گینگسٹر کالیا کے انکاؤنٹر کا بدلہ لینے کے لیے مخبر کا قتل، کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، کالیا کا بھتیجہ اور ساتھی گرفتار

Published

on

kaliya

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے ملزم اور اس کے ساتھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جس نے اپنے گینگسٹر چچا کالیا کے انکاؤنٹر کا انتقام لینے کے لیے ایک مخبرکا قتل کر دیا۔ اس معاملہ میں پولس نے گینگسٹر صادق کالیا کے بھتیجہ صادق عاقب جوار ۲۹ سالہ اور اس کے ساتھی نوشاد یوسف میٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولس نے ناگپاڑہ علاقہ میں ۲۰ اپریل کو محمد اقبال سلیا ۷۸ سالہ بزرگ کے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ۲۰ اپریل کو مقتول کو اس کے گھر میں گھس کر دو حملہ آوروں نے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس میں سے ملزم نمبر ایک گینگسٹر صادق کالیا اور عرف کالیا کا بھتیجہ ہے صادق کالیا کا ۱۹۹۷ میں اور عارف کالیا کا ۲۰۰۰ میں ممبئی پولس نے انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس معاملہ میں پولس نے دونوں مفرور ملزمین کو ناگپور تاج باغ سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمین ناگپور سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران پولس کو اطلاع ملی اور پولیس نے اس معاملہ میں ایک ۲۹ سالہ اور اس کے ۲۵ سالہ دوست و ساتھی کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں نے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اپنا موبائل فون بند کردیا تھا اور ناگپور میں روپوش ہو گئے تھے۔ پولس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ صادق اور عارف کالیا کے انکاؤنٹر کے پس پشت سالیا خبری تھا اور اسی کی مخبری پر دونوں کا انکاؤنٹر ہوا, اس پر ملزم کو غصہ تھا اور اپنے چچا کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اس نے سالیا کا قتل کر دیا اور اس کا تعاون اس کے دوست نے کیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم کی رہنمائی میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان