Connect with us
Thursday,25-September-2025
تازہ خبریں

جرم

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3،29،942 نئے کیسز

Published

on

corona-....,

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی رفتار دھیمی پڑنے اور اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسز کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز کم ہو کر 37،15،221 رہے گئے ہیں، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،03،756 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 066 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3،29،942 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 3،56،082 افراد کے صحتیاب ہونے سے کووڈ-19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،90،27،304 ہوگئی۔

ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 37،15،221 ہے۔ اسی عرصے کے دوران 3،876 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،49،992 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 16.16 فیصد ہوگئی ہے، وہیں شرح اموات اب ابھی 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 24920 کم ہو کر 5،93،150 ہوگئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 61،607 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 44، 69،425 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 549 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 76،398 ہوگئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

گوونڈی دیوی مورتی کی بے حرمتی پر نتیش رانے کی شرانگیزی

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی : ممبئی کے مضافاتی علاقہ گوونڈی میں دیوی کی مورتی کی بے حرمتی کے بعد ماحول خراب کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے گزشتہ شب بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے پوجا پاٹ کی اور اسکے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیش ہندوؤں کا ہے, اس لئے یہاں سب سے پہلے ہندوؤں کی سنی جائے گی. انہوں نے کہا کہ دیوی ماتا کی مورتی کی بے حرمتی کے معاملہ میں اب تک 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, مزید 14 باقی ہے. کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا یہ دیوا بھاؤ کی سرکار ہے, یہاں ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے. اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔

نتیش رانے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مسلمانوں گول ٹوپی اور کرتا پائیجامہ والوں نے ووٹ نہیں دیا ہے. ہم ہندوؤں کے ووٹ پر فاتح ہوئے ہیں اس لئے ہندوؤں کے حقوق کی حفاظت کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوراتری دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے, اگر کوئی گڑ بڑی کرتا ہے تو اس سے نمٹنے کیلئے ہم بیٹھے ہیں. نوراتری کا اجازت نامہ بھی آپ کو میسر ہوگا, کوئی دشواری ہوتی ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔

نتیش رانے کے دورہ کے سبب یہاں حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہوگئے تھے, لیکن پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے. اتنا ہی نہیں پولیس نے تمام پارٹی کے لیڈران کو تنبیہ کی تھی کہ وہ ریلی کے دوران مذکورہ بالا علاقہ کا دورہ نہیں کریں گے, جبکہ نتیش رانے کی آمد کے بعد کچھ لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے گو بیک نتیش رانے کا نعرہ بھی بلند کیا۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن کی بے حرمتی دو شرپسند گرفتار

Published

on

arrested-

ممبئی : ممبئی ساکی ناکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے قرآن کی بے حرمتی کے بعد ساکی ناکہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے ازخود پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد آج دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن پاک کی شان میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور تبصرہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے دفعہ 196(1)اے اور 299 بی این ایس کے تحت کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں اب دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے اس کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی معاملہ میں مقامی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا تھا اور مجمع کو یقین دلایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی تھی اسے گرفتار کیا جائے گا اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے. اب حالات پرامن ہے جبکہ کشیدگی ہنوز برقرار ہے۔ ساکی ناکہ میں گزشتہ شب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں نے یہ حرکت کی تھی اور مجمع پولیس اسٹیشن پہنچا پولیس اسٹیشن کے محاصرہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور حالات پرامن ہوگئے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سوشل میڈیا پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل، ‎وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کے خلاف انکوائری شروع

Published

on

V P Police S.

‎ممبئی وی پی روڈ پولس اسٹیشن میں اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جب شکایت کنندہ کو پولس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا اس معاملہ میں سب انسپکٹر درگا کھرا ڈے کے خلاف انکوائرئ شروع کر دی ہے۔ درگا کھرا ڈے پر خاتون سے بدتمیری اور گالی گلوج کا الزام ہے اس لئے کھرا ڈے کے معاملہ کی تفتیش اے سی پی سطح کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق ۱۸ ستمبر کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں پولس نے انکوائری شروع کی ہے. جس میں سب انسپکٹر درگا کھراڈے کو ویڈیو وائرل ہوا ہے, جس میں وہ شکایت کنندہ خاتون سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ غصہ میں آگ بگولہ ہے اور اس پر اپنا نیم کا بیچ دے مارا اس واقعہ کے بعد ممبئی پولس کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدیں بھی شروع ہو گئی ہے, اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے۔

‎تفصیلات کے مطابق دو نوجوانوں کو پولس نے طلب کیا اور ان پر قطعہ اراضی قبضہ اور ٹریس پاسنگ کا کیس بھی درج کیا گیا ہے, جبکہ مذکورہ بالا خاتون بعد میں اس کے ساتھ شریک ہوئی اور پھر اس کے ساتھ بدتمیزی ہوئی پولس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دستاویزات جمع کئے ہیں. اس کے علاوہ پولس اس معاملہ میں متاثرہ خاتون کا بھی بیان قلمبند کرے گی اور پھر پولس سب انسپکٹر سے بھی انکوائری ہو گی, اس کے بعد پولس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔ جو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوا ہے, اس میں سب انسپکٹر درگا کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور حرامی کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس معاملہ میں ڈی سی پی موہیت کمار گرگ نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری اے سی پی کے سپرد کردی گئی اور انکوائری کے بعد کارروائی ہو گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com