Connect with us
Thursday,12-June-2025
تازہ خبریں

جرم

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7،497 نئےکیسز، 171 اموات

Published

on

Corona-V.

مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 7،497 نئے کیسز سامنے آئے اور 171 افراد کی موت ہو گئی۔ طبی احکام نے یہ اطلاع دی۔

تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئےاعدادو شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں سب سے زیادہ 1،314 نئے کیسز سامنے آئے اور 37 اموات درج کی گئیں، اس کے بعد لاتور میں 1203 نئے کیسز اور 29 اموات، ناندیڑ میں 769 نئے کیسز اور 24 اموات، جالنہ میں 816 کیسز اور 22 اموات، بھیڑ میں 1346 نئے کیسزاور 19 اموات، پربھنی میں 1018 نئے کیسز اور 18 اموات، عثمان آباد 872 کیسز اور11 اموات اور ہنگولی میں 140 نئے کیسز اور 11 اموات ہوئی ہیں۔

دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ-19 کے 63،309 نئے کیسز درج کئے گئے، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 44،73،394 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں مزید 985 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 67،214 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 61،181 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تعداد 37،30،729 ہے۔ ریاست کی شفایابی کی شرح فی الحال 83.4 فیصد ہے، اور کی اموات شرح 1.5 فیصد ہے۔

جرم

مہاراشٹر کے احمد نگر کے ایک گاؤں میں درگاہ پر قبضہ جمانے کے بعد مسلمانوں کا کیا جا رہا ہے سماجی بائیکاٹ؟

Published

on

boycotted

ممبئی : مہاراشٹر کے احمد نگر کے گوھا علاقہ میں ایک قدیم رمضان علی شاہ بابا کی قدیم درگاہ پر قبضہ کر کے وہاں مورتی نصب کرنے کے بعد اب یہاں کے مسلمانوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ گاؤں کے اگر کسی غیر مسلم نے گاؤں کے مسلمانوں سے خرید و فروخت، لین دین کیا تو یہاں کے غیر مسلم شر پسند عناصر اس پر جرمانہ عائد کرتے ہیں۔ اس طرح کا غیر جہوری و غیر اخلاقی ماحول مہاراشٹر میں بی بی جے پی سرکار کی ناک کے نیچے گذستہ 2023 سے چل رہا ہے, اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اسطرح کا اظہار خیال ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ‘ہم بھارت کے لوگ’ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مولانا سید معین الدین اشرف عرف معین میاں کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں تشار گاندھی نے پیش کیا۔ اس وقت یہاں سابق وزیر مہاراشٹر و کانگریس لیڈر عارف نسیم خان، ایم آئی ایم کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان، نظام الدین راعین، سماجی کارکن فروز میٹھی بور والا، جاوید جنیجا، سعید نوری و دیگر سماجی سیاسی و ملی شخصات موجود تھے۔ جہاں یہ طئے پایا کہ جلد ہی ایک وفد اس مسئلہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ و دونوں نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملے گا۔

Continue Reading

جرم

ماٹونگا طلائی زنجیر اچکنے والے دو گرفتار

Published

on

matunga-police

ممبئی : ممبئی ماٹونگا پولیس اسٹیشن کی حدود میں 18 مئی کو شکایت کنندہ خاتون تلک بریج فٹ پاتھ دادر ٹی ٹی سے پیدل گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نامعلوم اچکے نے پیچھے سے آکر اس کے گلے میں موجود منگل سوتر اچک لیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس معاملہ میں تفتیش کی گئی تو سلیم متین عید عرف موجیش 44 سالہ رنگ ریز ماہم کپڑا بازار کا ساکن، اکبر احمد سید 45 سالہ آر سی ماہم جھوپڑپٹی ماہم نے یہ چوری کی ہے, اس پر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں چوری کا مسروقہ مال بھی برآمد کرنے کا دعوی پولیس نے کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری، ڈی سی پی راگسودھا ماٹونگا کے سنیئر انسپکٹرراجندر پوار نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ… ٹیکس بچانے کے لیے ایک منی ٹرک ٹول ملازم کے اوپر چڑھ گیا، پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں ہوگیا قید۔

Published

on

toll-plaza

چندر پور : مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک منی ٹرک ڈرائیور نے ٹول ٹیکس سے بچنے کی کوشش میں ٹول پلازہ کے ملازم کو اپنی گاڑی سے کچل دیا۔ یہ سارا واقعہ ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد زخمی ملازم کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ٹیمیں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ٹول انتظامیہ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

حملے میں زخمی ہونے والے ملازم کی شناخت 27 سالہ سنجے ارون ونجھارے کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹول پلازہ پر کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ٹول پلازہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں واضح طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازم سنجے نے وین کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ڈرائیور سیدھا گاڑی اس میں گھس گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی جان بوجھ کر ٹول ورکر پر چڑھائی گئی۔ ملزم ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com