Connect with us
Monday,22-June-2026

سیاست

سونیا گاندھی نے وزیراعظم کو کورونا ویکسین کی قیمت پرمن مانی سے متعلق خط لکھا

Published

on

soniya-gandhi...

کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو کورونا ویکسین کی قیمتوں میں فرق سے متعلق ایک خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وباء درمیان ویکسین کی من مانی قیمت غیر منصفانہ ہیں اور مسٹر مودی کو اس میں مداخلت کرنی چاہئے، وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ویکسین بنانے والی کمپنیاں اس کی قیمتوں سے متعلق من مانی پر اتر آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سیرام انسٹی ٹیوٹ نے آج ہی اس ویکسین کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق مرکزی حکومت کو یہ ٹیکہ 150 روپے میں ریاستی سرکاروں کو 400 روپے میں اور پرائیویٹ اسپتالوں کو 600 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کانگریس صدر نے کہا کہ جب ملک میں کورونا کی دوسری لہر عروج پر ہے، تو حکومت کو اس طرح کی من مانی کی اجازت نہیں دینی چاہئے، اور 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ان کی معاشی حیثیت یادیگر سطح کا اندازہ کئے بغیر یکساں طور پر سبھی کے لئے ٹیکہ کاری کا انتظام کرنا چاہئے۔
مسز گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو آگے آنا چاہئے، اور ایسی من مانی کو روکنے کے لئے مداخلت کرنی چاہئے، تاکہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی قیمت پر کورونا ویکسین دستیاب ہوسکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

قانونِ عبادت گاہ 1991 پر ممبئی میں اہم مذاکرہ، ملک کے مشترکہ ورثے، امن و بھائی چارے اور دستوری اقدار کے تحفظ پر زور

Published

on

ممبئی: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت بوج شالہ۔ کمال مولا مسجد مقدمے کے تناظر میں سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ممبئی کے تاریخی اسلام جمخانہ، میرین لائنز میں ایک اہم عوامی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا عنوان “عبادت گاہوں کی قسمت ایکٹ, 1991” رکھا گیا تھا، جس میں ملک کے نامور قانون دانوں، مؤرخین، ماہرینِ تعلیم اور سماجی دانشوروں نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس اہم اجلاس کی صدارت معروف مؤرخ، مصنف اور سماجی مفکر پروفیسر ڈاکٹر رام پونیا نی نے کی، جبکہ پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس (ریٹائرڈ) اقبال احمد انصاری مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔ اجلاس میں معروف مؤرخ پروفیسر حسنین رضوی، سینئر ایڈوکیٹ مہیر دیسائی، سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان، فادر فریزر مسکارینہاس (سینٹ زیویئرز کالج)، درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین سید سرور چشتی، مولانا زاہد رضا رضوی اور ٹائمز آف انڈیا کے سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر محمد وجیہ الدین سمیت متعدد اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں جسٹس (ریٹائرڈ) اقبال احمد انصاری نے ہندوستانی دستور کی روح، عدالتی توازن اور ملک میں سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جبکہ پروفیسر حسنین رضوی نے تاریخی حقائق اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیبی وراثت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فادر فریزر مسکارینہاس نے مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان مکالمہ، بھائی چارہ اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔ مقررین نے کہا کہ قانونِ عبادت گاہ 1991 مذہبی مقامات کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے اور ملک میں امن و سکون قائم رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی اصل شناخت اس کی کثرت میں وحدت، رواداری، گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ ورثے میں پوشیدہ ہے، اور اس ورثے کا تحفظ ہر ہندوستانی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پروگرام کا آغاز ایڈوکیٹ سید جلال الدین، قومی صدر سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں سلطان ملدار (صدر مہاراشٹر) اور ارشد امیر (صدر ممبئی) کی خصوصی کاوشیں قابلِ ستائش رہیں۔ اس موقع پر معروف سماجی کارکن غفار خان صاحب، ایڈیٹر ظفر صدیقی، عثمان خان لالہ سمیت شہر کی ممتاز سماجی، تعلیمی، مذہبی، سیاسی اور تجارتی شخصیات کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک میں امن، بھائی چارے، اتحاد، سماجی یکجہتی اور دستوری اقدار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

بیڑ ضلع پرلی میں توحید کا قتل، ملزمین پر مکوکا اور یو اے پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا ابوعاصم کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بیڑ میں توحید قتل کیس کی تحقیقات کےلئے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے پرلی ضلع بیڑ میں توحید کے قتل کے بعد لاش کو کار سے ۱۵ کلو میٹر فاصلہ پر ایک ریلوے ٹریک پر پھینک دیا گیا تھا ۳۱ مئی کو توحید کا قتل کیا گیا تھااور اسے ریلوے ٹریک پر لاکر پھینک دیا گیا تھا اس قتل کو حادثہ اور خود کشی بتا نے کی کوشش کی گئی تھی توحید کا دودنوں سے کوئی سراغ نہیں ملا تھا جب اہل خانہ پولیس اسٹیشن پہنچے تو توحید کی لاش کی شناخت کی توحیدکے قتل سے قبل ملزمین نے اسے فون بھی کیا تھا اس کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل اور دستیاب بھی ہے۔ ان دونوں ملزمین گورو ویاس اوررشی کیش نے یہ وائرل پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ توحید گزشتہ کئی دنوں ان کےلئے درد سر بن گیا تھاتوحید کے قتل پر ہمیں فخر ہے ہم مسجد کو بم سے اڑا دیں گے اس قسم کا تبصرہ بھی ملزمین نے کیا ہے اس معاملہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن اس کے پس پشت سازش کا شبہ ہے کیونکہ بااثر نوجوان۔ توحید کا قتل میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے جس طرح سے توحید کے قتل کو انجام دیاگیا اس میں ایک منظم سازش ہے اس لئے اس معاملہ میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر اس کی انکوائری ہوہ اور ملزمین کے خلاف مکوکا اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو تاکہ مزید حقائق سامنے آئے۔ اس معاملہ میں آج مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی سدا نند داتے سے بھی ابوعاصم اعظمی نے میمورنڈم دے کر اس معاملہ میں ایس آئی ٹی تشکیل دے کر ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد ڈی جی پی نے ضروری اقدامات اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔

Continue Reading

سیاست

پنجاب کی خواتین کو یکم جولائی کو تین ماہ کی تنخواہ ملے گی، کانگریس نے اروند کیجریوال کے دعوے پر حملہ کیا

Published

on

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘ماون دھیان ستکار یوجنا’ کے تحت پنجاب میں خواتین کو یکم جولائی کو ان کا اعزازیہ ملے گا۔ اس دوران کانگریس لیڈر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے اس اسکیم پر سوال اٹھائے ہیں۔ اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر لکھا، “پنجاب کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ یکم جولائی کو تین ماہ کی تنخواہ بیک وقت ان کے کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔ عام زمرے کی ہر خاتون کو 3000 روپے ملیں گے، اور درج فہرست ذات کی ہر خاتون کو 4500 روپے ملیں گے، اگر ہر خاندان کی ایک عورت اس سے زیادہ ہے۔ یہ دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔”

کانگریس لیڈر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، “یکم جولائی تک صرف آٹھ دن باقی ہیں۔ کیا پنجاب کی خواتین کو وہ 51,000 روپے ملیں گے جو ان پر پچھلے 51 مہینوں سے واجب الادا ہیں؟ یہ تقریباً 3,000 روپے نہیں ہیں۔ یہ 51,000 روپے کے بارے میں ہے جس کا پنجاب میں ہر اہل عورت سے وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن پنجاب کی خواتین اب بھی 2022 میں کیے گئے وعدے کے پورا ہونے کا انتظار کر رہی ہیں، ہمیں 3000 روپے واجب الادا ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ پنجاب حکومت نے ‘ماون-دھیان ستکار یوجنا’ کے تحت خواتین کے لیے اعزازیہ کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے ریاست کے عام زمرے کی خواتین کو ماہانہ 1,000 روپے اور درج فہرست ذات (ایس سی) زمرے کی خواتین کو 1,500 روپے ماہانہ ملیں گے۔ پہلی قسط کے طور پر، تین مہینوں (اپریل، مئی اور جون) کی رقم یکم جولائی کو براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان