جرم
نیوز چینل کی خاتون صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے دو منچلوں کو پولیس نے کیا گرفتار
بھیونڈی: (نامہ نگار ) ممبئی ناسک قومی شاہراہ پر بھیونڈی بائی پاس واقع رانجنولی ناکہ کے قریب نیوز چینل کی ایک خاتون صحافی کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے دو منچلوں کو کونگاؤں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ان کی گاڑی بھی ضبط کرلی ہے۔ دونوں منچلوں کو اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے سامنے پیش کیا گیا۔ خاتون صحافی کے ساتھ کی گئی مذکورہ بد سلوکی کو لے کر ممبئی سمیت دہلی کے صحافیوں نے شدید مذمت کی تھی۔
غور طلب ہے کہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن کو کور کرنے کے لئے آئی نیوز چینل کی ایک خاتون صحافی سنیچر کی شام کو اپنے دوست سے ملنے کے لئے رانجنولی ناکہ پر گئی تھی ، جہاں ایک کار سے آئے چار افراد میں سے دو افراد نے بے ہودہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون صحافی کے ذریعے احتجاج کرنے پر مذکورہ دونوں افراد نے ان کے ساتھ گالی گلوچ بھی کی۔ اسی اثناء میں ان کا دوست بھی وہاں پہنچ گیا ۔ اس کے کافی سمجھانے کے باوجود بھی دونوں افراد خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے رہے اور اس کے دوست کے ساتھ بھی گالی گلوچ کرتے ہوئے اسے ذلیل کیا۔ خاتون صحافی نے 100 نمبر پر فون کیا لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔ انہوں نے رانجنولی ناکہ واقع ٹریفک پولیس سے رابطہ کیا تب تک چاروں افراد کار سے فرار ہوگئے تھے۔ لیکن خاتون صحافی نے ان کی ویڈیو بنالی تھی۔ ویڈیو کی بنیاد پر خاتون صحافی نے کونگاؤں پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ ساتھ ہی خاتون صحافی نے ٹویٹ کرکے تھانہ پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ممبئی اور دہلی کے صحافیوں نے ٹویٹ کرکے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان نے دونوں ملزمان کی گرفتاری سے آگاہ کیا تھا۔
مذکورہ واقعے کی تحقیقات کرنے والی کونگاؤں پولیس اسٹیشن کی پولیس سب انسپکٹر ریتوجا پاٹل نے بتایا کہ دفعہ (iv)’ (1) 354 A ، اور 504 ، 34 کے تحت ، کرن گائیکواڑ اور کرن پاٹل کو اتوار کے روز ہی گرفتار کرلیا ہے اور کار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کو سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت پیر کے روز اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے سامنے پیش کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار دو افراد نے خاتون صحافی کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ کار کا ڈرائیور اور اس میں سوار ایک دیگر شخص بے گناہ پائے گئے اس لئے پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا ہے۔
جرم
ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔
جرم
ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
جرم
ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
