سیاست
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ، اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : ایم وینکیا نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا یہ حصہ اور یہاں کے لوگ بہت ہی خوبصورت ہیں لیکن یہاں امن کی ضرورت ہے کیونکہ امن ہی ترقی کا پیش خیمہ ہوتا ہے انہوں نے بظاہر پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک یہاں مسائل کھڑا کرنا چاہتا ہے، کیونکہ وہ ہماری ترقی نہیں چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ موصوف نائب صدر جمہوریہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے جلسہ تقسیم اسناد سے اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ بھارت اپنے مسائل خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ہم جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں ایک تہذیب میں یقین رکھتے ہیں اور کوئی بھی حقیقی مہذب دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا ہے۔’
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک ہمیشہ یہاں مسائل کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا: ‘ہمارا ہمسایہ ملک ہمیشہ یہاں مسائل کھڑا کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ ہمارے ملک کی ترقی نہیں چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینا چاہئے، ہم سب بلا لحاظ مذہب و مسلک، رنگ ونسل بھارتی ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چاہئے۔’
ان کا مزید کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر ملک کا بہت ہی خوبصورت حصہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں لیکن یہاں امن کی ضرورت ہے اور امن ہی ترقی کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔’ موصوف نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت ترقی کر رہا ہے اور دنیا بھر کی نظریں بھارت پر مرکوز ہیں اور دنیا کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
کاشتکاری کی طرف خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘باقی شعبوں کے ساتھ ساتھ ہمیں کاشتکاری پر کافی فوکس کرنا چاہئے کیونکہ ایگریکلچر ہمارا بنیادی کلچر ہے۔ صنعت کاری کے باوجود بھی ہمارے ملک کی آبادی کا نصف حصہ کاشتکاری پر منحصر ہے، ہمیں کاشتکاروں کی زندگی کو بھی خوشحال بنانا چاہئے۔’
انہوں نے کہا کہ کاشتکاری ایک معزز پیشہ ہے اور اگر اس پر فوکس کیا گیا تو ہم دنیا کو غذا فراہم کرسکتے ہیں۔ موصوف نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکل ڈیولپمنٹ کی الگ وزارت شروع کی کیونکہ ہمیں ملک میں موروثی ہنر ہیں جن کو وقت کے تقاضوں کے مطابق نکھارنے اور نئی ٹیکنالوجی سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے اور ان میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی طرز زندگی میں بھی تبدیلی لانی چاہئے اور صحت مند رہنے کے لئے ورزش کرنی چاہئے اور معیاری غذا کھانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تندرست رہنے کے لئے ورزش ضروری ہے، اور جنک فوڈ سے احتراز کر کے معیاری غذا کھانے کی ضرورت ہے، اور تندرست انسان ہی ترقی کرسکتا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ‘آتم نربھر بھارت’ کا پیغام ہے کہ ہم زندگی کے تمام شعبوں میں خود کفیل بن جائیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں اس کے لئے طلبا بہت بڑا رول ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘جب ہم ‘بھارت ماتا کی جے’ کہتے ہیں تو اس مطلب ہے، کہ بھارت میں رہنے والے تمام لوگوں کی جے۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مادر، مادری زبان اور مادری وطن پر فخر ہونا چاہئے۔ موصوف نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مادری زبان انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے دوسری زبانوں کو بھی سیکھنا چاہئے لیکن مادری زبان کو کبھی بھولنا نہیں چاہئے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ بات غلط ہے کہ انگریزی زبان کے بغیر کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا ہے آپ کے سامنے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم کی مثالیں موجود ہیں۔’ موصوف نے کہا کہ ہماری، سیاسی لیڈروں سے لے کر طلبا تک، کوشش ہونی چاہئے کہ ہم ملک کے لوگوں کی زندگی کو خوش وخوشحال بنائیں۔
انہوں نے انسٹی ٹیوٹ سے فارغ ہونے والے طلباء اور انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ کو مبارک باد دی۔
جرم
مہاراشٹر کے جالنا میں کشیدگی… اسلم قریشی نامی شخص نے گائے کے ذبیحہ کا ویڈیو بنا کر پوسٹ کیا، ہندو تنظیمیں سڑکوں پر زبردست احتجاجی مظاہرے کیئے۔

جالنا : مہاراشٹر کے جالنا شہر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ علاقے میں یہ کشیدگی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئی۔ ویڈیو میں اسلم قریشی نامی شخص گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دو برادریوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ جالنا کے ایس پی اجے کمار بنسل نے بتایا کہ صدر بازار تھانے میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حرکتوں کو برداشت نہیں کریں گے جو کمیونٹیز کے درمیان دراڑ پیدا کریں اور امن و امان کے مسائل پیدا کریں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم قریشی کے خاندان کا سیاسی جماعتوں سے تعلق ہے۔ وہ قتل سمیت کئی مجرمانہ مقدمات میں بھی ملزم ہے۔
واقعہ کے خلاف ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو احتجاج کو تیز کرنے کا انتباہ دیا۔ تنازعہ بڑھنے سے پہلے جالنا میونسپل کارپوریشن نے شہر کے چمڑا بازار علاقے میں واقع تین مذبح خانوں کو منہدم کر دیا۔ کارروائی منگل کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام تک جاری رہی۔ مذبح خانوں کو بلڈوز کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسمار کیے گئے مذبح خانے خستہ حالت میں تھے۔ یہ مذبح خانے جالنا میونسپل کارپوریشن کے تھے لیکن اسلم قریشی اور دیگر قصاب ان کا غیر قانونی استعمال کر رہے تھے۔ یہ جھگڑا پیر کو شروع ہوا۔ اسلم قریشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں وہ ایک گائے کو ذبح کرتے ہوئے نظر آئے۔ یہ ویڈیو اسلم قریشی نے خود بنائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں گائے کو ذبح کرتے وقت وہ ہندو مذہب کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ویڈیو خود بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ تاہم بعد میں اس نے اسے ہٹا دیا۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد ہندو تنظیم برہم ہوگئی۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ ہندو تنظیمیں جالنا میونسپل کارپوریشن کے باہر جمع ہوئیں اور دھرنا بھی دیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جالنہ میں چل رہے تمام غیر قانونی مذبح خانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ احتجاج اس وقت مزید بڑھ گیا جب ایک مظاہرین نے میونسپل کمشنر سنتوش کھانڈیکر پر چپل پھینک دی۔ ایس پی کو یادداشت پیش کی گئی۔ مذبح خانوں کو مسمار کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ پیر کی رات ولی مام درگاہ کے علاقے میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔ دونوں برادریوں کے درمیان پتھراؤ ہوا۔ پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ایس پی نے تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ سابق ایم ایل اے کیلاش گورنتیال نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گنیشوتسو سے پہلے ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور کارروائی نہیں کی گئی تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
جرم
ممبئی مراٹھا مورچہ غیر قانونی مجمع اور راستہ روکو پر ۹ ایف آئی آر درج

ممبئی : ممبئی مراٹھا مورچہ کے دوران ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی مجمع جمع کرنا مراٹھا مظاہرین کو مہنگا پڑا ہے. پولس نے ان کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ ممبئی آزاد میدان مراٹھا مورچہ میں غیر قانونی طریقے سے راستہ روکو اور مجمع جمع کرنے کا کیس ممبئی کے مختلف پولس اسٹیشنوں میں درج کیا گیا ہے۔ مراٹھا مورچہ کے خلاف ممبئی متعدد پولس اسٹیشنوں میں کل 9 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جس میں مرین ڈرائیو ۲ ، آزاد میدان پولس اسٹیشن میں ۳، ایم آر اے مارگ پولا اسٹیشن میں ایک، جے جے، ڈونگری اور قلابہ پولس اسٹیشنوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے. اس میں جنوبی ممبئی زون ون کے تحت ۶ مقدمات درج کئے گئے ہیں. ڈی سی پی پروین منڈے نے اس کی تصدیق کی ہے. اس میں بیشتر مقدمات غیر قانونی مجمع جمع کرنے کا درج کیا گیا ہے, جس میں راستہ روکو بھی شامل ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید میلاد النبی کی عام تعطیل ۸ ستمبر کو دی جائے، رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو ایک مکتوب ارسال کر کے سماجوادی پارٹی ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عام تعطیل کو ۵ ستمبر کے بجائے ۸ ستمبر کی جائے کیونکہ مسلمانوں نے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارگی کا ثبوت دیتے ہوئے جلوس محمدی ۸ ستمبر کو مہاراشٹر بھر میں نکالنے کا فیصلہ لیا ہے, اس لئے اسی مناسبت سے تعطیل کو ۸ ستمبر میں منتقل کیا جائے اور طے شدہ ۵ ستمبر کی عام تعطیل کو ۸ ستمبر کو دی جائے بروز پیر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس نکالنے کا مسلمانوں نے فیصلہ لیا ہے, ایسے میں عام تعطیل اسی روز دی جائے, یہ مطالبہ اعظمی نے اپنے مکتوب میں کیا ہے اور وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ میں نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ ۸ ستمبر کو عام تعطیل ہو۔
-
سیاست11 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا