Connect with us
Thursday,16-April-2026

(جنرل (عام

پابندیوں کے درمیان ملک بھر میں ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے

Published

on

Holi-Ka-Color

بدی پر نیکی کی فتح اور رنگوں کا تہوار ہولی پیر کے روز ملک بھر میں کووڈ-19 کی پابندیوں کے درمیان منایا جارہا ہے۔ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں نے رواں سال ہولی منانے کے سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں، اور لوگوں سے گھر میں ہی ہولی منانے کی اپیل کی ہے۔ ہندو کلینڈر کے مطابق ہولی کا دہن پھاگن مہینے کے پورنیما کے دن کیا جاتا ہے۔ اس کے اگلے دن رنگین ہولی کھیلی جاتی ہے۔

روایات کے مطابق ہیرانیہ کشیپو نے اپنی بہن ہولیکا کو حکم دیا تھا، کہ وہ اپنے بیٹے اور بھگوان وشنو کے بھکت پرہلاد کو لے کر آگ میں بیٹھ جائے۔ ہولی کا کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ آگ میں نہیں جلے گی۔ ہیرانیہ کشیپو کے حکم کے مطابق ہولی کا بھکت پرہلاد کے ساتھ آگ میں بیٹھ گئی، لیکن وہ آگ میں جل گئی، اور بھکت پرہلاد زندہ بچ گیا۔ اسی وقت سے ہولی کا دہن پھاگن ماہ کے پورنیما موقع پر ہوتا ہے، اور رنگوں کا تہوار ہولی اگلے روز منایا جاتا ہے۔

یہ تہوار رادھا اور کرشن کی محبت کی کہانی سے بھی وابستہ ہے، اسی لیے ہولی کے موقع پر رادھا اور کرشن کی نگری متھرا اور ورنداون میں دلکش نظارے دیکھنے کو ملتے ہيں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی مانخورد شیواجی نگر میں ووٹر میپنگ کے لئے خصوصی اجلاس

Published

on

abu asim

ممبئی: مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں ووٹر میپنگ کے عمل کے سلسلے میں آج ریٹرننگ آفیسر (آر او) رام داس دگڑے، الیکشن کمیشن کے افسران اور بی ایل او کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں میپنگ کے دوران عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے اہم نکات:
بی ایل او کی کمی: علاقے میں 300 بی ایل اوز کی ضرورت ہے، لیکن صرف 180 دستیاب ہیں۔ چونکہ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ ہیں، فعال بی ایل اوز کی تعداد تقریباً 80 ہے۔
سست رفتاری: اسٹاف کی کمی کی وجہ سے اب تک صرف 22% میپنگ مکمل ہو سکی ہے، لوگ آر او آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن اور سماج وادی پارٹی انتظامیہ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ بی ایل او کی مدد کے لیے ہر وارڈ سے بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے کی جا رہی ہے۔میپنگ کے بعد رسیدیں دینے، دیگر ریاستوں میں دوہرے نام اور 2002 سے پہلے کے پرانے ریکارڈ سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔اس معاملہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس میپنگ میں حصہ لیں۔ تمام علاقہ مکینوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پورے خاندان کے ضروری کاغذات تیار رکھیں تاکہ ووٹر لسٹ سے کسی کا نام حذف نہ ہو۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ناسک ٹی سی ایس کیس کی تفتیش میں اے ٹی ایس اور این آئی اے بھی شامل, پولیس کا ایجنسیوں کو مکتوبات ارسال

Published

on

ممبئی: ناسک ٹی سی ایس کیس کی تفتیش میں اب این آئی اے اور اے ٹی ایس سمیت دیگر تفتیشی ایجنسیاں بھی شامل ہوچکی ہیں اس معاملہ میں کئی اہم خلاصے بھی ہوئے ہیں اس لئے ناسک پولیس نے تفتیشی ایجنسیوں کو اس تفتیش میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا ہے۔ ممبئی ناسک ٹی سی ایس تبدیلی مذہب جنسی استحصال کے معاملہ میں پولیس نے 9 ایف آئی آر درج کی ہے جس میں 9 ملزمین کو نامزد کیا گیا ہے ان ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کر کے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کیا ہے ساتھ ہی ملازمین کی مذہبی جذبات کو بھی مشتعل کیا اس معاملہ میں جنسی استحصال، مذہبی جذبات مجروح کرنا، کام کی جگہ پر ہراسائی سمیت دیگر دفعات کے تحت ناسک پولیس اسٹیشنوں میں کیس درج کئے گئے ہیں تمام ملزمین کے ایک دوسرے کے روابط پائے گئے ہیں اس میں 2 خواتین اور بقیہ مرد شامل ہے۔
ناسک پولیس کمشنر سندیپ کارنک نے دعوی ہے کہ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اس کے ساتھ ہی کئی ملزمین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی اس معاملہ میں ندا خان پر بھی ایک اہم ملزمہ ہے اس معاملہ میں پولیس نے اب تک کی کارروائی میں پایا ہے کہ ٹی سی ایس کے ملازمین نے و الزامات عائد کئے تھے اس میں تبدیلی مذہب، جنسی استحصال، خواتین کو ان کے کام کی جگہ پر ہراسائی کرنا، مذہبی جذبات مجروح کرنا، گروپ سازی کر کے سازش کو انجام دینا شامل ہے۔
اس معاملہ میں پولیس اب یہ معلوم کر رہی ہے کہ ان ملزمین نے تبدیلی مذہب اور دیگر معاملات کو انجام دینے کیلئے گروپ سازی کیوں کی تھی اس کے پس پشت کون لوگ شامل ہے شبہات ہے کہ ان کی کمپنی کو غیر ملکی فنڈنگ بھی ہوئی ہے ایسے میں اب اس تفتیش میں قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے اور اے ٹی ایس کی بھی انٹری ہوچکی ہے تفتیشی ایجنسیوں کو ناسک پولیس کمشنر سندیپ کارنک نے از خود مکتوبات ارسال کئے ہیں اور انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے اس کے ساتھ ہی بیرون ملک فنڈنگ سے لے کر ٹیررفنڈنگ سے متعلق بھی یہ ایجنسیاں تفتیش کر سکتی ہے ناسک کے اس معاملہ کے بعد اب اس پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے اور اسے سیاسی لیڈران نے اسے ایک نیا لفظ کارپوریٹ جہاد کا رنگ بھی دینا شروع کردیا ہے اس لئے اب یہ معاملہ انتہائی حساس ہوچکاہے۔ اس معاملہ میں ملزمین کے اہل خانہ نے سنگین الزامات سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تبدیلی مذہب اور کارپوریٹ جہاد کا معاملہ صرف میڈیا تک ہی محدود ہے جبکہ اس کوئی معاملہ اس کیس میں نہیں ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر میں درختوں کی سائنسی کٹائی اور درختوں کی گنتی پر تربیتی کیمپ

Published

on

Garden-and-Zoo

ممبئی : بائیکلہ کے ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر کے پینگوئن روم آڈیٹوریم میں آج (15 اپریل 2026) ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مانسون سے قبل خطرناک درختوں کی سائنسی طریقے سے کٹائی کیسے کی جائے اور درختوں کی گنتی کے دوران جدید مشینری کا استعمال کیسے کیا جائے۔ باغات کے سپرنٹنڈنٹ جتیندر پردیشی نے بتایا کہ درختوں کی گنتی اگلے ہفتے سے شروع ہوگی۔

اس کیمپ میں باغات کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب راؤ گاویت، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ باغات اویناش یادو، آربرسٹ وویک رانے، یوگیش کوٹے، پارکس ڈپارٹمنٹ کے افسران، ٹرینی ملازمین، ٹھیکیداروں کے ذریعہ مقرر کردہ باغ کے ماہرین موجود تھے۔ ہر سال مانسون شروع ہونے سے پہلے ممبئی میں خطرناک درختوں کی شاخوں کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے کاٹ دیا جاتا ہے۔ ماحول کے توازن کو برقرار رکھتے ہوئے ان کاموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی یہ مہم مزید وسیع پیمانے پر چلائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کی مدد سے ممبئی میں درختوں کی گنتی کی جائے گی۔ جتیندر پردیشی نے کیمپ میں موجود ٹرینی ملازمین کو درختوں کی کٹائی، درختوں کی مردم شماری کے بارے میں جانکاری دی۔ اسسٹنٹ پارکس سپرنٹنڈنٹ اویناش یادو نے درختوں کے سائز، مٹی کی نمی، ہوا کی رفتار اور تعمیر کے دوران درختوں کی حفاظت کے موضوعات پر رہنمائی کی۔

آربورسٹ وویک رانے نے ان کی رہنمائی کی کہ درختوں کی کٹائی کے ذریعے درختوں کا انتظام کیسے کیا جائے اور سائنسی انداز میں درختوں کی کٹائی کرتے وقت حالات کا اندازہ لگایا جائے۔ درختوں کی وجہ سے سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کو کیسے روکا جائے، بدلتی ہوئی آب و ہوا کے دوران درختوں کی حفاظت کیسے کی جائے اور درختوں کی جسامت اور صحت کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جانے چاہئیں، کے بارے میں جدید تصورات پیش کیے گئے۔ جناب یوگیش کوٹے نے ایک مظاہرے کے ساتھ رہنمائی کی کہ درختوں کی مردم شماری کیسے کی جائے، اس کے لیے کس طرح جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور اس مردم شماری کے لیے کس طرح ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان