Connect with us
Sunday,06-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

پاورلوم مالکان کو آن لائن بجلی بل سبسڈی کے لئے درخواست دینے کے لئے تین ماہ کی توسیع ، پاورلوم تنظیموں کی کاوشوں کو ملی کامیابی

Published

on

maharashtra-lum

بھیونڈی: (نامہ نگار )
مہاراشٹر میں پاورلوم صنعت سے وابستہ افراد کو بجلی کے بل میں سبسڈی حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی مدت میں مزید تین مہینے کی توسیع کردی گئی ہے۔ اس طرح کی معلومات بھیونڈی پدما نگر پاورلوم ویورس ایسوسی ایشن کے صدر پُروشوتم ونگا نے دی ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے محکمہ ٹیکسٹائل کے ذریعے 16 فروری کے روز جاری کردہ حکم کے مطابق بجلی بل کی سہولیات کے لئے 28 فروری تک آن لائن درخواست کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ لیکن اتنی کم مدت میں آن لائن درخواست کرنا کافی مشکل ترین عمل تھا۔ وزارت ٹیکسٹائل کے ذریعے اعلان کردہ مذکورہ بجلی بل سبسڈی کے سلسلے میں معلومات بیشتر پاورلوم مالکان کو نہیں تھی۔ لہذا بہت سے چھوٹے پاورلوم مالکان اس بجلی بل سبسڈی مراعات سے محروم رہ جائیں گے۔ جسے لے کر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے بھیونڈی پدما نگر پاورلوم ویورس ایسوسی ایشن کے صدر پروشوتم ونگا ، جنرل سیکریٹری ملیشم کونکا ، وشنو دھاوکر نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ اور ٹیکسٹائل کمشنر شیتل تیلی اگلے سے فوری طور پر ملاقات کرکے مدت کی توسیع کے لئے ان سے درخواست کی تھی۔ چونکہ اس قلیل مدت میں آن لائن درخواست دینا ممکن نہیں تھا ، اس لئے آخری تاریخ میں توسیع کی جانی چاہئے اور 27 ہارس پاور سے کم چھوٹے پاورلوم بنکروں کو آف لائن درخواست دینے کی اجازت دی جائے اس طرح کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے مطابق حال ہی میں ناگپور کے ٹیکسٹائل کمشنر شیتل تیلی اگلے نے پریس ریلیز جاری کرکے بجلی بل سبسڈی کی سہولت حاصل کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے یکم مارچ سے 31 مئی تک تین ماہ کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔

حکومتی قرارداد 21 دسمبر 2018 کے مطابق ریاستی ٹیکسٹائل محکمہ 2018-2023 کے تحت ٹیکسٹائل صنعت کو بجلی کے نرخوں میں رعایت کا اطلاق کیا گیا ہے۔ مذکورہ سبسڈی کے جو بھی اہل ہوں گے انہیں کمشنریٹ کی https://www.dintexmah.gov.in اس ویب سائٹ پر آن لائن درخواست کرنے کی ضرورت ہے۔ مقررہ مدت میں بھیونڈی شہر کے پاورلوم مالکان درخواست دیں وہیں 27 ہارس پاور سے کم لوڈ ہونے کی صورت میں پاورلوم مالکان مذکورہ بالا ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اسے آف لائن پر کرکے دفتر میں جمع کروائیں اس طرح کی اپیل پورشوتم ونگا نے کی ہے۔

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

وقف ایکٹ : مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ’ رولز کو مطلع کیا، جس کے تحت وقف املاک کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔

Published

on

indian-parliament

نئی دہلی : وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ ایمپاورمنٹ ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ رولز 2025’ کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قواعد وقف املاک کے پورٹل اور ڈیٹا بیس سے متعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق تمام ریاستوں کی وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ وزارت اقلیتی امور میں محکمہ وقف کے انچارج جوائنٹ سکریٹری اس کی نگرانی کریں گے۔

نئے قواعد کے مطابق وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک پورٹل بنایا جائے گا۔ اس پورٹل کی دیکھ بھال اقلیتی امور کی وزارت کا ایک جوائنٹ سکریٹری کرے گا۔ پورٹل ہر وقف اور اس کی جائیداد کو ایک منفرد نمبر دے گا۔ تمام ریاستوں کو جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کرنا ہوگا۔ انہیں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ایک سپورٹ یونٹ بنانا ہوگا۔ اس سے وقف اور اس کی جائیدادوں کی رجسٹریشن، اکاؤنٹنگ، آڈٹ اور دیگر کام آسانی سے ہو سکیں گے۔ یہ قواعد 1995 کے ایکٹ کی دفعہ 108B کے تحت بنائے گئے ہیں۔ اس دفعہ کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق شامل کیا گیا تھا۔ یہ ایکٹ 8 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے۔ قوانین میں بیواؤں، مطلقہ خواتین اور یتیموں کو کفالت الاؤنس فراہم کرنے کے بھی انتظامات ہیں۔

نئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ متولی کو اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کے ساتھ پورٹل پر رجسٹر ہونا چاہیے۔ یہ رجسٹریشن ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کے ذریعے کی جائے گی۔ پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد ہی متولی وقف کے لیے وقف اپنی جائیداد کی تفصیلات دے سکتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ متولی کا مطلب ہے وہ شخص جسے وقف املاک کے انتظام کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کیا گیا ہو۔ قواعد کے مطابق کسی جائیداد کو غلط طور پر وقف قرار دینے کی تحقیقات ضلع کلکٹر سے ریفرنس موصول ہونے کے ایک سال کے اندر مکمل کی جانی چاہیے۔ متولی کے لیے پورٹل پر رجسٹر ہونا لازمی ہے، اسے اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے او ٹی پی کے ذریعے تصدیق کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ہی وہ وقف املاک کی تفصیلات دے سکتا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مراٹھی ہندی تنازع پر کشیدگی کے بعد شسیل کوڈیا کی معافی

Published

on

Shasil-Kodia

ممبئی مہاراشٹر مراٹھی اور ہندی تنازع کے تناظر میں متنازع بیان پر شسیل کوڈیا نے معذرت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا, میں مراٹھی زبان کے خلاف نہیں ہوں, میں گزشتہ ۳۰ برسوں سے ممبئی اور مہاراشٹر میں مقیم ہوں, میں راج ٹھاکرے کا مداح ہوں میں راج ٹھاکرے کے ٹویٹ پر مسلسل مثبت تبصرہ کرتا ہوں۔ میں نے جذبات میں ٹویٹ کیا تھا اور مجھ سے غلطی سرزد ہو گئی ہے, یہ تناؤ اور کشیدگی ماحول ختم ہو۔ ہمیں مراٹھی کو قبول کرنے میں سازگار ماحول درکار ہے, میں اس لئے آپ سے التماس ہے کہ مراٹھی کے لئے میری اس خطا کو معاف کرے۔ اس سے قبل شسیل کوڈیا نے مراٹھی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا اور مراٹھی زبان بولنے سے انکار کیا تھا, جس پر ایم این ایس کارکنان مشتعل ہو گئے اور شسیل کی کمپنی وی ورک پر تشدد اور سنگباری کی۔ جس کے بعد اب شسیل نے ایکس پر معذرت طلب کر لی ہے, اور اپنے بیان کو افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شسیل نے کہا کہ میں مراٹھی زبان کا مخالف نہیں ہوں لیکن میرے ٹویٹ کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com