Connect with us
Saturday,07-June-2025
تازہ خبریں

جرم

رضا اکیڈمی بھیونڈی کے زیر اہتمام وسیم رضوی کے خلاف دستخطی مہم کا کامیاب انعقاد

Published

on

bhiwandi-waseem-rizvi

بھیونڈی ۔(نامہ نگار ):
وسیم رضوی نے قرآن عظیم کی ۲۶؍ آیت کریمہ کو قرآن مقدس سے حذف کرنے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کی ہے۔ جس کو لے کر مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ وسیم رضوی کی رٹ پٹیشن کو خارج کرنے کے لئے قائد ملت الحاج سعید نوری کے اعلان پر ملک بھر میں دستخطی مہم ہوئی۔بھیونڈی میں کوٹرگیٹ مسجد کے باہر نماز کے بعد دستخطی مہم شروع کی گئی۔ بڑے پیمانہ پر مسلمانوں نے اپنی دستخط کرکے اپنا احتجاج درج کرایا۔
رضا اکیڈمی بھیونڈی کے صدر محمد شکیل رضا نے کہا کہ یہ دستخطی مہم انتہائی محبت کا اظہار بھی ہے اور نفرت کا اظہار بھی ہے۔ یعنی مسلمانوں کا اظہار محبت دراصل قرآن عظیم سے ہے، اور نفرت کا اظہار وسیم رضوی سے ہے۔ اللہ تعالیٰ ! سلامت رکھے قائد ملت سعید نوری کو جنہوں نے وسیم رضوی کی پٹیشن کے خلاف رضا اکیڈمی کی طرف سے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے اور ملک بھر میں دستخطی مہم کی شروعات قابل تحسین اقدام ہے۔ بھیونڈی کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہوا کہ عظمت قرآن کے حوالے سے بھیونڈی کی تقریباً ۲۰۰؍ مسجدوں کی حمایت رہی اور مسلمانوں نے دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہ قرآن عظیم کا فیض ہے۔
شکیل رضا نے مزید کہا کہ رضا اکیڈمی بھیونڈی کی اگلی کوشش ہے کہ وسیم رضوی کے خلاف بھیونڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی وکیلوں سے مشور بھی کیا گیا ہے، ۳۹۵(اے)، ۱۳۵(اے) وغیرہ دفعات کے تحت وسیم رضوی کے خلاف بھیونڈی کورٹ میں مقدمہ بھی داخل کیا جائے گا۔ وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے کے بعد جو بیان دیا تھا اس میں قرآن عظیم اور خلفائے راشدین کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبت مجروح ہوئے ہیں اور مسلمان اسے ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ عنقریب بھیونڈی کے علمائے کرام کی مٹینگ ہوگی اور قائد ملت الحاج سعید نوری کا جو بھی حکم ہوگا اس کے تحت لائحہ عمل ترتیب دئیے جائیں گے اور قانون کے دائرے میں رہ کر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ جب تک وسیم رضوی کے پٹیشن خارج نہیں کی جاتی اور اسے سزا نہیں دی جاتی ، تب تک رضااکیڈمی ممبئی کے ساتھ ساتھ بھیونڈی رضا اکیڈمی کا بھی احتجاج جار ی رہے گا۔

رضاکیڈمی بھیونڈی کے جنرل سیکریٹری محمد شرجیل رضا نے کہا کہ قرآن عظیم کی حفاظت کا ذمہ خود خالق کائنات لیا ہے۔ رب فرماتا ہے کہ ہم نے قرآن کو ناز ل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ جس عظیم کتاب کی حفاظت کا ذمہ رب نے لیا ہے تو وسیم رضوی کی کیا اوقات کے وہ قرآن عظیم کی آیتوں کے حذف کرنے کے لئے اقدامات کرسکے۔ ہم وسیم رضوی کے سخت مذمت کرتے ہیں اور سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وسیم رضوی کی پٹیشن کو خارج کرے اور اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
رضا اکیڈمی بھیونڈی تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ بھیونڈی کے ہر طبقہ نے دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بھیونڈی کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہوا کہ عظمت قرآن کے حوالے سے بھیونڈی کی تقریباً ۲۰۰؍ مسجدوں کی حمایت رہی اور انہوں نے دستخطی مہم میں حصہ لئے، یہ قرآن عظیم کا فیض ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

جرم

رام پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، گائے کے محافظوں نے ایک ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مارا پیٹا، ایف آئی آر درج

Published

on

Murder

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں 14 اپریل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ جوان پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر مبینہ گائے کے محافظوں کی طرف سے حملہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ عدالت کے حکم پر 13 مبینہ گائے کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس سے موصولہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا۔ ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان بھیم سنگھ اپنے ڈرائیور راجندر سنگھ کے ساتھ بریلی جارہے تھے۔ رام پور بریلی روڈ پر خالصہ ڈھابہ کے قریب ویگن آر کے ڈرائیور نے سی آر پی ایف کے ایک ریٹائرڈ جوان کی کار کو ٹکر مار دی۔ الزام ہے کہ مکیش پٹیل، روی شرما اور پردیپ ساگر سمیت 8-10 لوگ ویگن آر کار سے نیچے اترے۔ انہوں نے بھیم سنگھ کی گاڑی کی تلاشی لی اور گائے ذبیحہ کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

الزام ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ فوجی کی شکایت نہیں سنی۔ مبینہ گائے کے محافظوں کی شکایت پر سپاہی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد بھیم سنگھ نے عدالت میں اپیل کی۔ درخواست جمع کر کے مکیش پٹیل، روی شرما، پردیپ ساگر اور تقریباً 10 دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت کی گئی۔ عدالت نے دودھ تھانے کو دفعہ 173(4) بی این ایس ایس کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانے نے بدھ کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com