Connect with us
Saturday,09-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

چار اضلاع میں ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ممبران کے انتخابات میں 67.25 فیصد ووٹنگ

Published

on

راجستھان کے کوٹہ، باران، سری گنگا نگر اور کرولی اضلاع میں ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی اراکین کے تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں 67.25 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر پی ایس مہرا نے کہا کہ ہفتہ کو تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ باران، سری گنگا نگر اور کرولی میں ہوئی جس میں 68.99 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 64.35 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 68.57 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ چاروں اضلاع میں تین مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں کل 67.25 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

مسٹر مہرا نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں سری گنگا نگر ضلع کی پدم پور پنچایت سمیتی میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی جہاں 77.52 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں تین اضلاع میں سات پنچایت سمیتیوں 141 وارڈوں اور ان کے متعلقہ ضلع پریشد حلقوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں آٹھ لاکھ 72 ہزار 595 ووٹرز میں سے چھ لاکھ ایک ہزار 987 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ ضلع میں انتخابات دو مرحلوں میں مکمل ہوچکے تھے، جبکہ دیگر تین اضلاع میں ہفتہ کو انتخابات ہوئے تھے۔

انہوں نے کورونا سے متعلق تمام رہنما اصولوں کے ساتھ آزادانہ، منصفانہ، پرامن اور محفوظ ووٹنگ کے لیے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

مسٹر مہرا نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے ووٹوں کی گنتی 21 دسمبر کو ضلع ہیڈکوارٹر پر ہوگی۔ پردھان یا پرمکھ کا انتخاب 23 دسمبر کو ہوگا اور نائب پردھان یا نائب پرمکھ کا انتخاب 24 دسمبر کو ہوگا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پولس میں بڑے پیمانے پر سنئیر پولس انسپکٹروں کا تبادلہ اور ترقی

Published

on

mumbai police

ممبئی مہاراشٹر میں گنیش اتسو سے قبل حیرت انگیز طور ممبئی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ اور ترقی ہوئی ہے۔ گنیش اتسو ان تبادلوں میں کئی سینئیر پولس انسپکٹروں کو اسسٹنٹ پولس کمشنر اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ تقریبا ۲۵ سنئیر پولس انسپکٹروں کو سائٹ برانچ میں منتقل کیا گیا۔ ۲۵ سے زائد سنئیر انسپکٹروں کو ترقی دے کر اے سی پی بنایا گیا ہے۔ اس میں کرلا اور ونوبا بھاوے نگر کے دونوں سینئیر انسپکٹروں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان دونوں کو ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا, اپنی معیاد کے مکمل ہونے سے قبل ہی ان دونوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کرلا میں غیر قانونی ہوٹلوں کا معاملہ ایوان اسمبلی میں اٹھایا گیا تھا۔ ہوٹل مالکان کی پولس سے ساز باز اور وی بی نگر کی حدود میں رات بھر ہوٹل کھلی رکھنے کے معاملہ میں وی بی نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر رویندر سرشاگر کے خلاف کئی شکایت بھی اعلی افسران کے پاس تھی, اسی تناظر میں وی بی نگر کے سنئیر انسپکٹر کا تبادلہ کیا گیا, جبکہ کرلا پولس اسٹیشن کا سنئیر انسپکٹر پرمود تورڈمل تو ایسے ہی زد میں آگئے ہیں۔ وہ یہ تبادلہ سے متاثر ہے جبکہ سب سے زیادہ ہوٹلیں وی بی نگر علاقہ میں ہی واقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وی بی نگر کے سنئیر نے ان ہوٹل مالکان کو رات بھر ہوٹلیں کھلی رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ پولس ان ہوٹلوں پر کارروائی سے گریز کرتی تھی تبادلہ کی اہم وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہوٹلوں کی آڑ میں منشیات کا کاروبار اور وی بی نگر پولس اسٹیشن کی حد میں ایس ایل آربریج کے پاس منشیات فروشوں کا اڈہ بھی ہے۔ وی بی نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر رویندر سرشاگر کی جگہ پوپٹ آہواڑ کو سینئیر انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرلا پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر پرمود تورڈمل کی جگہ وکاس مہمونکر کو سنئیر مقرر کیا گیا ہے۔ چمبور پولس اسٹیشن کے سنئیر پولس انسپکٹر سدانند رانے کو اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے اور ان کی کرائم برانچ میں تعیناتی کی گئی ہے۔ بھوئیواڑہ پولس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر سچن کدم کو ماٹونگا ڈویژن کا اے سی پی بنایا گیا ہے۔ دیونار پولس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر باسط علی سید کو اے سی پی پولس ہیڈکوارٹر مقرر کیا گیا ہے۔ تقریبا ۳۰ پولس افسران کو اے سی پی کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ نہرو نگر پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر انکوش کھیڈکر کو اے سی پی ناگپور، ڈونگری کے سنئیر مہیش کمار ٹھاکر کو ناگپور، ششی کانت بھونسلے کو اندھیری ڈویژن سے آگری پاڑہ، میتھونجے ہیرا مٹھ کو نہرو نگر، محمد یوسف ساجد سوداگر نہرو نگر ٹریفک محکمہ میں اے سی پی کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔ پائیدھونی پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر بال کرشن دیشمکھ کو سائٹ برانچ منتقل کیا گیا ہے۔ بائیکلہ کے سنئیر انسپکٹر چیما جی آڈاؤ کو کرائم برانچ منتقل کیا گیا۔ گھاٹکوپر کے بلونت دیشمکھ کو اسپیشل برانچ بھیجا گیا ہے۔ ممبئی کے مضافاتی علاقوں کے کئی پولس اسٹیشن جس میں سائن کرلا، نہرو نگر، تلک نگر، گھاٹکوپر، دیونار، بی کے سی، جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے انسپکٹروں کو تبادلہ کر کے انہیں سائٹ برانچ میں بھیج دیا گیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پونے ریو پارٹی : گھریلو ملازمہ کی قابل اعتراض تصاویر اور لڑکیوں کی ویڈیو؟ خواتین کمیشن چئیرپرسن کا سنسنی خیز انکشاف، پولس رپورٹ میں کئی اہم خلاصہ

Published

on

Pune-Rave-Party

‎ممبئی پونے کھڑسے کے داماد پرانجل کھیوالکر کو پونے پولیس نے ایک ریو پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی الزامات لگائے گئے۔ اب جبکہ ویمن خواتین کمیشن بھی ریو پارٹی کیس میں فعال ہے، روہنی کھڑسے کافی ناراض ہیں۔ اب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے پریس کانفرنس کر کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

‎خواتین کمیشن نے پونے کھراڑی ریو پارٹی کیس میں رپورٹ مانگی تھی اور اب سونپی گئی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کھڑسے کے داماد کے موبائل فون میں گھریلو ملازمہ خاکروب کی چونکا دینے والی ویڈیو ملی ہے۔ پولیس نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی نہیں کئی لڑکیوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

‎اس ریو پارٹی سے کچھ لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس پر پونے پولیس نے چھاپہ مارا۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون میں گھر کی صفائی کرنے والی خاتون کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اور ان دونوں کا اصل تعلق کیا ہے؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ موبائل فون میں خواتین پر مظالم کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون سے 252 ویڈیوز ملے ہیں اور 1497 تصاویر بھی ملی ہیں۔ پارٹی میں مہاجر لڑکیوں کو مدعو کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

‎ان میں سے کچھ تصاویر قابل اعتراض اور فحش اور لڑکیوں کی ہیں۔ روپالی چاکنکر نے کہا کہ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو نشہ آور چیز دی گئی اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس ویڈیو کو دوبارہ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ روپالی چاکنکر کے یہ الزامات سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ روہنی کھڈسے اس پر کیا کہتی ہیں۔ روہنی کھڈسے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com