Connect with us
Tuesday,24-March-2026

(جنرل (عام

ٹریفک حادثے میں میاں بیوی، بیٹے سمیت 5 ہلاک، ایک زخمی

Published

on

accident

مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے چیچولی تھانہ علاقے کے بیتول اندور ہائی وے پر بے قابو کار کے درخت سے ٹکرا جانے سے شوہر اور بیوی، بیٹے سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی، اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

پولس تھانہ انچارج انل سونی نے آج بتایا کہ کل رات ڈائل 100 سے اطلاع ملی کہ ہائی وے کے قریب گاؤں جوگلی کے پاس ایک کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں راجکمار چدھوکر (38) اور اس کی بیوی شوبھا چدھوکر (35) کے علاوہ انل گھوڈکی (45) اور اس کے بیٹے نشانتو گھوڈکی کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں انل گھوڈکی کی بیوی ہیملتا عرف چندرکلا گھوڑکی (40) اور دکشا کمبھارے (22) شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد چیچولی کے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے بھوپال ریفر کر دیا تھا۔ علاج کے دوران ہیم لتا کی موت ہو گئی۔

پولیس نے چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مالیگاؤں : بنگلہ دیشی روہنگیا کی آڑ میں بچوں کا مستقبل خطرہ میں، ابوعاصم کا کریٹ سومیا پر کارروائی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنے نفرتی ایجنڈے کے سبب مسلم اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے سبب مالیگاؤں میں ٣٥٥ بچوں کا سرٹیفکیٹ منسو خ کردیا گیا ہے مالیگاؤں کارپوریشن میں 3 ہزار ٤ سو 11 اسناد سرٹیفکیٹ کی جانچ کی گئی جس میں 355 بچوں کی سرٹیفکیٹ منسو خ کردی گئی ہے ان بچوں کی عمر ۵ سے ۷ سال ہے ایسے میں ان بچوں کا اسکول میں داخلہ مشکل ہے اور ان کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی روہنگیا کے نام پر بی جے پی لیڈر نفرت کا ماحول تیار کر رہے ہیں جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں اس مسئلہ پر مالیگاؤں میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس نے تفتیش شروع کی گئی تھی لیکن اب تک ایس آئی ٹی نے ریورٹ پیش نہیں ہے جلد ہی یہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اپنی نفرت سے بھری سیاست میں مالیگاؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ صرف اس لیے کہ یہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، مالیگاؤں کو دہشت گردوں اور روہنگیابنگلہ دیش دراندازوں کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔ نفرت پر مبنی سیاست کرنے والے یہ کیسے بھول گئے کہ مالیگاؤں شہداء کا تاریخی شہر ہے؟بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجرا روک دیا گیا ہے جس سے وہ بچہ اسکولوں میں داخلہ سے محروم ہے۔ پہلے جاری کیے گئے برتھ سرٹیفکیٹس کو بھی منسوخ کیا جا رہا ہے۔ اگر ان الزامات کی ایس آئی ٹی تحقیقات کرائی گئی ہے تو معلومات کو عام کیا جانا چاہئے اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ تاہم، ہر ایک سے پیدائشی سرٹیفکیٹ روکناناموں کی تصحیح پر پابندی عائد کرنا درست نہیں ہے اس مسئلہ پر اعظمی نے کریٹ سومیا پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں کریٹ سومیا پر سرکاری افسران پر دباؤ ڈالنے کا بھی الزام عائد کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

نوجوان اداکار کی موت کے 12 سال بعد ڈاکٹروں کے خلاف مجرمانہ مقدمہ درج

Published

on

ممبئی میں ایک طویل عرصے بعد سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک نوجوان کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے تقریباً 12 سال بعد متعدد ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ڈاکٹروں پر طبی لاپرواہی، علاج میں تاخیر اور اہم طبی ریکارڈ کو مبینہ طور پر ضائع کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں سائی گروپ آف ہاسپٹلس کے ڈاکٹر خالد سمیت کئی دیگر ڈاکٹر ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ 57 سالہ نسیم بانو بابر شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان بابر شاہ، جو فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں جونیئر آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے، 8 اپریل 2014 کو ایک سڑک حادثے کے بعد مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق، سلمان ایک ٹی وی شوٹ سے واپس آ رہے تھے کہ وسئی کے قریب احمد آباد ہائی وے پر ایک پک اپ گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ان کی دائیں ران میں شدید فریکچر ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں شیواجی نگر کے ملینیم ہسپتال لے جایا گیا۔

شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملینیم ہسپتال میں سرجری سے قبل 25 ہزار روپے جمع کرانے پر زور دیا گیا۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر امیش پمپلے کی نگرانی میں ہونے والی سرجری کے دوران زیادہ خون بہنے کی شکایت سامنے آئی، جبکہ آپریشن کے بعد مناسب طبی نگرانی فراہم نہیں کی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق مریض کی حالت میں بہتری آنے کے بجائے مسلسل بگاڑ پیدا ہوتا رہا۔

چند دن بعد ملینیم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو بتایا کہ خون کی منتقلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے، اور مریض کو چیمبور کے سائی گروپ آف ہاسپٹلس منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سلمان کو ایمبولینس کے ذریعے وہاں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ڈاکٹر امیت شوبھوت کی نگرانی میں داخل کیا گیا۔

سائی اسپتال میں بھی سلمان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، انہیں سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سینے میں سیال جمع ہونا اور گردوں کی خرابی کی علامات شامل تھیں۔ بعد ازاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور متعلقہ دستاویزات اور شواہد کی جانچ جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شیواجی نگر تعزیہ دفنانے کےلیے زمین مختص کی جائے، ممبئی ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا محرم سے قبل زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ برادری کو محرم میں تعزیہ دفنانے کے لیے ایک ایکڑ زمین بس ڈپو کے قریب دی جائے اہلسنت کو زمین دی گئی ہے لیکن شیعہ برادری اب تک اس سے محروم ہے اس لئے انہیں محرم سے قبل ایک ایکڑ زمین دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی مانخودشیواجی نگر میں ایک شیعہ برادری کثیر تعداد میں آباد ہے۔ اس برادری کیلئے محرم کے دوران تعزیہ دفن کرنے کے لیے کوئی زمین دستیاب نہیں ہے۔شیواجی نگر بس ڈپو کے قریب 7 ایکڑ خالی زمین ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر کے ساتھ دو میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے اس زمین میں سے ایک ایکڑ کو تعزیہ کی تدفین کے لیے مختص کیا جائے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان