(جنرل (عام
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 382 نئے کیسز

مہاراشٹرکےمراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 382 نئے کیسز سامنے آئے اور 4 افراد کی موت ہوگئی۔ طبی احکام نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق خطے کے 8 اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثررہا، یہاں 212 نئے کیسز سامنے آئے اور 3 افراد کی موت ہو گئی، اس کے بعد ہنگولی میں ایک کیس اور ایک شخص کی موت، عثمان آباد میں 70 کیسز، لاتور میں 35 کیسز، اورنگ آباد میں 28 کیسز، جالنہ میں 25 کیسز، پربھنی میں 10 کیسزاور ناندیڑ میں 5 کیسز درج کئے گئے۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ 19 کے 7،242 نئے کیسز درج کئے گئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 62،90،156 ہوگئی۔ اسی دوران 190 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
(جنرل (عام
سپریم کورٹ نے کرناٹک میں دھرم استھل کے پجاری ڈی ویریندر ہیگڈے کے بھائی سے متعلق معاملات پر میڈیا رپورٹنگ پر پابندی لگا دی ہے۔

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے کرناٹک دھرم استھل کے پجاری ڈی ویریندر ہیگڈے کے بھائی سے متعلق معاملات پر میڈیا کو رپورٹنگ کرنے سے روکنے کے مقامی عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کو سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ مقامی عدالت نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں رپورٹس کو عوامی طور پر شیئر کرنے یا کسی غیر مجاز تیسرے فریق کو ظاہر کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ یہ حکم ریاست کے جنوبی کنڑ ضلع کے دھرم استھل میں خواتین کے مبینہ قتل کی خبروں سے متعلق تھا۔ ایک درخواست مقامی عدالت کے یکطرفہ عبوری حکم کے خلاف دائر کی گئی ہے, جس میں اس کی ہدایت کی صداقت پر سوالیہ نشان لگایا گیا ہے۔ اس آرڈر میں 390 میڈیا اداروں کو مذہبی تدفین کیس سے متعلق تقریباً 9000 لنکس اور خبروں کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ چیف جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس کے ونود چندرن اور جسٹس جے باغچی کی بنچ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پہلے ہائی کورٹ جائیں۔ نچلی عدالت نے یہ حکم سری منجوناتھ سوامی مندر اداروں کے سکریٹری ہرشیندر کمار کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں دیا۔ کمار نے مبینہ طور پر آن لائن جھوٹے اور ہتک آمیز مواد کی گردش کو نمایاں کیا تھا، جبکہ کسی بھی ایف آئی آر میں ان کے یا مندر کے حکام کے خلاف کوئی خاص الزام نہیں تھا۔ حال ہی میں کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمار نے زور دے کر کہا تھا کہ مزار پر خواتین کے مبینہ قتل کے سلسلے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے پہلے اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔ اس سے قبل ریاستی حکومت نے الزامات کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔ یوٹیوب چینل تھرڈ آئی نے دھرم استھل مندر کی تدفین کیس کے سلسلے میں دھرم استھل دھرمادھیکاری ویریندر ہیگڈے کے بھائی ہرشیندر کمار ڈی کے خلاف کسی بھی توہین آمیز مواد کی اشاعت پر روک لگانے کے بنگلور کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی موسلادھار بارش آئندہ 24 گھنٹے الرٹ، اندھیری سب وے غرقاب، شہری بے حال

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر اور ممبئی شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ درازہ ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں, جس کے سبب سینٹرل اور ویسٹرن لائنوں پر ٹرین سروسیز بھی متاثر ہوئی ہے, جبکہ مہاراشٹر میں آئندہ 24 گھنٹے کیلئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ خطہ کوکن سندھودرگ، نئی ممبئی، رائے گڑھ، تھانہ, کلیان سمیت ممبئی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ممبئی میں بارش کے سبب اندھیری سب وے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک نظام متاثر ہوگیا, اتنا ہی نہیں سب وے کو پوری طرح سے بند کر دیا گیا۔ نشیبی علاقے سمیت سب وے غرقاب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات نے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے, اس لئے یہاں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ بی ایم سی نے اطلاع دی ہے کہ سمندروں میں ساڑھے پانچ بجے اور ساڑھے آٹھ بجے اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی, سیلابی صورتحال کے سبب ساحل سمندر میں چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ بارش کے دوران ممبئی تھانہ، نئی ممبئی، رائے گڑھ تھانہ ضلع میں شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ساحل سمندر اور جھیلوں کے اطراف فرحت بخش بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے سبب جھیلوں اور ڈیم کی سطح آب میں مسلسل اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بی ایم سی نے بارش پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ ممبئی میں بارش کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ شب سے ہی شہر و مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے, وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
سیاست
ممبئی ٹرین بم دھماکہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو اے ٹی ایس کا چلینج، سپریم کورٹ میں اپیل پر سماعت قبول، 24 جولائی کو شنوائی ممکن

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ممبئی ٹرین بم دھماکوں میں ماخوذ مجرمین کو ہائیکورٹ سے بری کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں چلینج کیا ہے۔ نچلی عدالت نے ۲۰۱۵ میں ۱۲ مجرمین کو سزا سنائی تھی, جس میں پانچ کو پھانسی اور سات کو مکوکا کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اے ٹی ایس نے اب سزا یافتہ مجرمین کو بری کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور اسے سماعت کے لیے قبول کر لیا گیا۔ اس پر سماعت ۲۴ جولائی کو ہو گی۔ اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں قانونی صلاح و مشورہ کے بعد سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چلینج کیا ہے۔ ممبئی میں ۱۱ جولائی ۲۰۰۶ لوکل ٹرینوں میں بم دھماکہ ہوا تھا اس کے بعد اے ٹی ایس نے اس معاملہ ۱۳ ملزمین کو گرفتار کیا تھا, جس میں عبدالوحد شیخ کو بری کر دیا گیا تھا۔ اب اس معاملہ میں ہائیکورٹ نے تمام مجرمین کو بری کر دیا اور فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا, جس کے بعد تمام کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اے ٹی ایس نے اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ بم دھماکہ لشکر طیبہ، سیمی اور آئی ایس آئی نے انجام دیا تھا اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ میں واضح کیا ہے کہ استغاثہ ثبوت کی بنیاد پر یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ یہ دھماکہ کس نے کیا ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا