(جنرل (عام
یو پی ایس سی سول سروسز میں 30 مسلمان کامیاب
کل 30 مسلمانوں کا نام یو پی ایس سی سول سروسز میرٹ لسٹ 2022 میں آج جاری کیا گیا، ان میں سے تین نے ٹاپ 100 کی فہرست میں مختلف رینک اور پوزیشنیں حاصل کیں۔ یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے آج منگل 23 مئی کو ستمبر 2022 میں ہونے والے سول سروسز کے امتحانات اور جنوری/مئی 2023 میں کیے گئے پرسنل انٹرویو کے نتائج کا اعلان کیا۔ ایشیتا کشور نے پہلا، گریما لوہیا نے دوسرا اور اوما ہارتھی نے تیسرا رینک حاصل کیا۔
رینک کے ساتھ یو پی ایس سی 2022 میں مسلمان امیدواروں کی کامیابی:
1. 7 1802522 وسیم احمد بھٹ
2. 72 0838637 مسکان ڈگر
3. 84 1803012 نوید احسن بھٹ
4. 86 2107563 اسد زبیر
5. 154 0805369 عامر خان
6. 159 6306005 روہانی
7. 184 7811744 عائشہ فاطمہ
8. 189 6205586 شیخ حبیب اللہ
9. 193 0815314 ذوفشان حق
10. 231 1803446 منان بھٹ
11. 268 1101257 عاقب خان
12. 296 5804325 معین احمد
13. 298 0904832 محمد عدل احمد
14. 350 1911282 ارشد محمد
15. 354 5805780 راشدہ خاتون
16. 398 5802393 ایمن رضوان
17. 441 4008031 محمد رشوان
18. 476 3409066 محمد عرفان
19. 570 0512189 سید محمد حسین
20. 586 6705760 قاضی عائشہ ابراہیم
21. 599 1904276 محمد افضل
22. 612 1222152 ایس محمد یعقوب
23. 642 2112650 محمد شاداب
24. 736 1421405 تسکین خان
25. 745 0334667 محمد صدیق شریف
26. 760 1915102 عقیلہ بی ایس
27. 768 0626591 ایم ڈی برہان زمان
28. 774 1912009 فاطمہ حارث
29. 852 3401154 ارم چوہدری
30. 913 5706584 شیرین شاہانہ ٹی کے
آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر سول سروسز کے عہدوں کے لیے کل 933 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ یو پی ایس سی نے تین مرحلوں میں سول سروسز 2022 کے امیدواروں کے ذاتی انٹرویو کیے، جس کا تیسرا اور آخری مرحلہ 18 مئی 2023 کو ختم ہوگا۔
یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے ذریعہ اعلان کردہ سول سروسز مین 2022 کے نتائج کے مطابق تقریباً 2,529 امیدوار نے سول سروسز کے پریلیمنری اور مین امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی، انہیں تین مرحلوں میں منعقدہ پرسنل انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا۔ ان میں 83 مسلمان تھے۔
پچھلے سال کل 1823 امیدوار نے سول سروسز کے ابتدائی اور مین امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی، ان کو پرسنل انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا۔ ان میں سے 685 کی سفارش یو پی ایس سی سول سروسز 2021 کی میرٹ لسٹ میں کی گئی تھی۔ ان میں سے 21 مسلمان تھے اور یہ ایک دہائی میں مسلم امیدواروں کی بدترین کارکردگی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گنپتی وسرجن کے لیے بی ایم سی کی جانب سے 383 سے زائد مصنوعی جھیلیں دستیاب

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی انتظامیہ مہاراشٹر کے ریاستی تہوار گنیش اتسو کو ماحول دوست انداز میں منانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جس میں وسرجن کے جلوس کے لیے مختلف سہولیات اور انتظامات شامل ہیں۔ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق، بی ایم سی نے اس سال چھ فٹ تک اونچی مورتیوں کے وسرجن کے لیے 383 سے زائد مصنوعی جھیلیں تعمیر کی ہیں۔ اس کے علاوہ، چھ فٹ سے زیادہ اونچی مورتیوں کے وسرجن کے لیے 67 قدرتی مقامات پر مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ عوام میں ماحولیاتی تحفظ کا پیغام وسیع پیمانے پر پہنچانے کے مقصد سے، اس سال ’ایک گنپتی، ایک درخت‘ (ایک گنپتی، ایک درخت) کا اقدام شروع کیا گیا ہے، جس کا تصور میئر ریتو ٹاوڈے نے پیش کیا تھا۔ بی ایم سی نے ممبئی میں وسرجن کی جانے والی گنیش کی مورتیوں کی کل تعداد کے برابر درخت لگانے کا عہد کیا ہے۔ ’ایک گنپتی، ایک درخت‘ کے تصور کے تحت، بھگوان گنیش کی آمد سے لے کر وسرجن تک پھیلے اس تہوار کو ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ مزید برآں، مورتی وسرجن کی تقریب کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے 25,000 سے زائد افسران اور ملازمین پر مشتمل عملے کے ساتھ جامع اور مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس سال، گنیش اتسو کا تہوار 14 ستمبر 2026 کو شروع ہوا۔ ممبئی کی میئر ریتو ٹاوڈے، ڈپٹی میئر سنجے گھاڑی، میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے کی رہنمائی میں،ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے پورے ممبئی، اور خاص طور پر وسرجن کے مقامات پر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وسرجن کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے، سڑکوں کے گڑھوں اور نکاسی آب کے ڈھکنوں کی مرمت، اور درختوں کی کانٹ چھانٹ جیسے کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سمندری ساحلوں اور قدرتی و مصنوعی وسرجن مقامات پر مختلف سہولیات اور خدمات—جن میں اسٹیل کی پلیٹس، رافٹس (تیرنے والے تختے)، کرینیں، ایمبولینسیں، لائف گارڈز، ‘نرمالیہ’ (پوجا کے بعد بچ جانے والے پھول اور دیگر اشیاء) جمع کرنے کے ڈبے، کنٹرول رومز، مشاہداتی ٹاورز، روشنی کا انتظام، عارضی بیت الخلاء اور ضروری افرادی قوت شامل ہیں—فراہم کی گئی ہیں۔
ایک گنپتی، ایک درخت گنپتی عقیدت، ایمان اور سماجی ہم آہنگی کا تہوار ہے۔ اس تہوار کے ذریعے عوام میں ماحولیاتی تحفظ کا پیغام وسیع پیمانے پر پہنچانے کے مقصد سے، ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اس سال وسرجن کی جانے والی گنیش کی مورتیوں کی تعداد کے برابر درخت لگانے کا عہد کیا ہے۔ ‘ایک گنپتی – ایک درخت’ (ایک گنپتی، ایک درخت) کے اقدام کا تصور مئیر ریتو ٹاوڈے نے پیش کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بھگوان گنیش کی آمد سے لے کر وسرجن تک کے تہوار کے دوران ماحولیاتی تحفظ کو شامل کرنا ہے، جس کے تحت ہر وسرجن کی جانے والی مورتی کے بدلے ایک درخت لگایا جائے گا اور اس طرح ممبئی کے سرسبز مستقبل میں اپنا حصہ ڈالا جائے گا۔ گنیش اتسو تہوار کے ذریعے، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے عوامی شرکت سے ممبئی کو سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کا عزم کیا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ شجرکاری، درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بھی ارادہ کیا ہے۔ اس سال بھگوان گنیش کے بتوں کے وسرجن کے لیے، قدرتی وسرجن کے 67 مقامات (جن میں 44 ساحل/جیٹیز اور 23 قدرتی جھیلیں شامل ہیں) اور 383 مصنوعی وسرجن مقامات دستیاب کیے گئے ہیں۔ ان مقامات پر درج ذیل انتظامات کیے گئے ہیں: 1,194 اسٹیل پلیٹس، 23 جرمن رافٹس (rafts)، 34 کرینیں، 85 ایمبولینسیں، 10 موٹر بوٹس، 498 ‘نرمالیہ’ (پوجا کی نذر/سامان) جمع کرنے والے برتن، 326 ‘نرمالیہ’ ڈمپرز، 261 استقبالیہ مراکز، 228 کنٹرول رومز، 75 مشاہداتی ٹاورز، 1,132 لائف گارڈز، 6,052 فلڈ لائٹس/سرچ لائٹس اور 489 عارضی بیت الخلاء۔ مزید برآں، میونسپل کارپوریشن کے تقریباً 25,000 اہلکار اور مختلف رضاکار تنظیمیں ڈیوٹی پر مامور ہوں گی۔
چھ فٹ سے کم اونچائی والے بتوں کا مصنوعی جھیلوں میں وسرجن ہائی کورٹ کی 20 اگست 2026 کی ہدایات کے مطابق، عوامی مفاد کی عرضداشت (پی آئی ایل) پر حتمی فیصلہ ہونے تک 24 جولائی 2025 کے حکم کی تعمیل لازمی ہے۔ لہٰذا، 6 فٹ تک اونچائی والے بھگوان گنیش کے بتوں کو مصنوعی جھیلوں میں وسرجن کرنا لازمی ہے اور میونسپل کارپوریشن نے اس کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں۔ اس اقدام کے حوالے سے عوامی بیداری کی مناسب مہم بھی چلائی گئی ہے۔ ممبئی میں 278 مقامات پر 383 سے زائد مصنوعی تالاب ماحول دوست ‘گنیش اتسو’ کو فروغ دینے اور مصنوعی تالابوں میں بتوں کے وسرجن کی حوصلہ افزائی کے لیے، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے 278 مقامات پر 383 سے زائد مصنوعی تالاب قائم کیے ہیں۔ مزید برآں، میونسپل انتظامیہ 6 فٹ سے زیادہ اونچے بتوں کے لیے قدرتی وسرجن کے 67 مقامات پر ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ سوراجیہ بھومی (گرگاؤں چوپاٹی) میں 12 مصنوعی تالاب سوراجیہ بھومی جو عام طور پر ‘گرگاؤں چوپاٹی’ کے نام سے مشہور ہےممبئی میں گنیش کے بتوں کے وسرجن کی سب سے بڑی تعداد کا مرکز ہے۔ شہر بھر میں عوامی ’منڈلوں‘ اور گھروں سے مورتیاں وسرجن (جل پرواہ) کے لیے یہاں لائی جاتی ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی قانونی پیروی، 65/ سالہ ضعیف شخص ضمانت منظور ہونے کے باجود جیل میں مقید

ممبئی : دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ پندرہ سالوں سے جیل میں مقید ایک 65 سالہ ضعیف شخص ابتک بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے باجود جیل سے رہا نہیں ہوسکا ہے کیونکہ بامبے ہائی کورٹ نے اسے بطور ضامن کسی مقامی شخص کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم کفیل احمد کی گذشتہ سال بامبے ہائی کورٹ نے طویل قید اور مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیر کی بنیاد پر ضمانت منظور کی تھی۔ بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس آر آر بھونسلے نے کفیل احمد کی ضمانت منظور کرتے ہو ئے اسے مقامی ضامندار پیش کرنے کی شرط پر جیل سے رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ میں کفیل احمد کے مقدمہ کی پیروی ایڈوکیٹ مبین سولکر نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے کی تھی۔ ملزم کفیل احمد کا تعلق بہار سے ہے اور اس کی ضمانت لینے کے لیئے مہاراشٹر میں کوئی موجود نہیں ہے لہذا آج بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت کی شرط میں تبدیلی کی عرضداشت صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ متین شیخ نے داخل کی ہے۔ گذشتہ ہفتہ ملزم کفیل احمد کے لڑکے نے مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات کرکے اس کے ضعیف والد کی جیل سے رہائی کی درخواست کی تھی جس کے بعد بامبے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی۔ ملزم کفیل احمد کے خلاف دہلی میں بھی ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جہاں اسے ضمانت مل چکی ہے اور دہلی کی عدالت نے کفیل احمد کو کسی بھی صوبے سے تعلق رکھنے والے شخص کو بطور ضمانتدار پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔ ایڈوکیٹ متین شیخ کی جانب سے داخل پٹیشن میں تحریرہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ایک سال قبل ضمانت منظور ہو جانے کے باوجود ملزم کی ابتک جیل سے رہائی نہیں ہوسکی ہے کیونکہ مقامی ضامن دار کی جو شرط عدالت نے تجویز کی ہے ملزم اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے کیونکہ ملزم کا تعلق صوبہ بہار سے ہے اور مہاراشٹر میں اس کا کوئی جاننے والا نہیں ہے جو اس کی ضمانت لے سکے۔ عرضداشت میں مزید تحریر ہے کہ جس طرح سے دہلی کورٹ نے ملزم کو بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے ضامندار کو پیش کرنے کی اجازت دی ہے بامبے ہائی کورٹ بھی ملزم کو ایسی سہولت دے تاکہ پندرہ سالوں سے جیل میں مقید ملزم کی رہائی عمل میں آسکے۔ ملزم کفیل احمد کی عرضداشت پر اگلے ہفتے کسی دن سماعت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کفیل احمد پر عروس البلاد ممبئی کے تین مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکہ معاملہ بنام 13/7 ممبئی سلسلہ وار بم دھماکہ میں دیگر ملزمین کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم کفیل احمد سمیت دیگر تمام گیارہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302,307,326,325,324,379,109,120-B ,اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون، دھماکہ خیز مادہ کے قانون اور مکوکا قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چارج فریم کیا تھا۔ اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین نقی احمد وصی احمد، ندیم اختر اشفاق شیخ، ہارون عبدالرشید نائیک، کفیل احمد محمد ایوب انصاری،، اسعد اللہ اختر جاوید اختر عرف ہڈی، سید اسماعیل آفاق علیم لنکا، صدام حسین فیروز خان، زین العابدین عبدالرزاق کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔ سیشن عدالت میں ملزمین کے دفاع میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ حسنین قاضی و دیگر پیش ہورہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : شہزاد بھٹی نیٹ ورک بھی دہشت گرد تنظیم میں شامل، نوجوانوں سے اس نیٹ ورک سے دور رہنے کی اے ٹی ایس ذرائع کی اپیل

ممبئی : شہزاد بھٹی گینگ و نیٹ ورک کو اب مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گرد نیٹ ورک قرار دیا ہے جس کے بعد اب شہزاد بھٹی سے وابستگان کے خلاف کارروائی میں تفتیشی ایجنسیوں کو راحت میسر ہوئی ہے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانے اور اسلحہ جات کی فراہمی کے عمل میں بھی شہزاد بھٹی نیٹ ورک ملوث پایا گیا ہے اس کے خلاف مختلف ۹ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ملک میں دہشت گردی سرگرمیوں اور بدامنی پھیلانے کی سازش میں شہزاد بھٹی گینگ نے کئی ایسے نوجوانوں کو بھی ملوث کیا تھا جو نابالغ بھی تھے .مہاراشٹراے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی گینگ کے خلاف آپریشن انجام دیا تھا جس میں کئی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر اس سے رابطہ رکھنے کے الزام میں بازپرس کے لیے طلب کیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں رہا بھی کیا گیا تھا لیکن سرکار نے شہزاد بھٹی گینگ پر ہی یو اے پی اے ایکٹ کا اطلاق کیا ہے اگر کوئی بھی اس گینگ یا نیٹ ورک سے وابستہ پایا جاتا ہے تو اس کی گرفتاری بھی یو اے پی اے کے تحت ہی ہو سکتی ہے اے ٹی ایس کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ پہلے شہزاد بھٹی نیٹ ورک کو ٹھوس اقدام کرنے یا کارروائی کے لئے کوئی ایسی دفعہ نہیں تھی لیکن اب اس تنظیم گینگ اور نیٹ ورک کو ہی دہشت گرد قرار دیدیا گیا ہے اگر کوئی بھی اس نیٹ ورک سے وابستہ ہوتا ہے تو کارروائی بھی اسی مناسبت سے ہو گی یعنی ان کے خلاف بھی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی اے ٹی ایس نے اس سے قبل شہزاد بھٹی سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوانوں کو زیر حراست لیا تھا ان سے باز پرس کی اور انہیں بعد میں رہا کردیا گیا تھا اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اے ٹی ایس کی کارروائی کے سبب شہزاد بھٹی سے زبرداست جھٹکا لگا ہے دبئی میں مقیم پاکستانی ڈان ہندوستان کے خلاف تشدد کی سازش میں ملوث ہے اور اس کو انجام دینے کےلیے وہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلاتا ہے اس کے وہاٹس ایپ گروپ سے لے کر فیس بک سمیت انسٹاگرام اور ٹیلیگرام گروپ بھی ہے جس پر وہ غیر قانونی سرگرمی کو انجام دینے کےلیے نوجوانوں کی تقرری کرتا ہے.
ایسے میں دلی اسپیشل سیل اور اے ٹی ایس نے شہزاد بھٹی پر کارروائی کی ہے ملک میں ۲۰۰ سے زائد شہزاد بھٹی اراکین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے شہزاد بھٹی پنجابی زبان بولتا ہے اور اسی طرح وہ سوشل میڈیا پر نوجوان کو اپنی طرف مائل کرتا ہے اے ٹی ایس ذرائع نے اپیل کی ہے شہزاد بھٹی نیٹ ورک سے سوشل میڈیا پر نوجوان دور رہیں کیونکہ اگر کوئی بھی اس نیٹ ورک سے وابستہ ہوتا ہے تو اس پر کاروائی یقینی ہے اس لئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنا چاہئے اور کسی بھی انجان شخص سے رابطہ نہ رکھیں کیونکہ ایسے انجان رابطہ کاروں کے سبب ہی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ شہزاد بھٹی سے وابستگان پر بھی اب یو اے پی اے ایکٹ اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کارروائی یقینی ہے اس لئے اس گروہ نیٹ ورک سے دور رہنے کی اپیل اے ٹی ایس ذرائع نے کی ہے ۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
