Connect with us
Saturday,11-April-2026

(جنرل (عام

ملک میں 2021 میں درج کیے گئے ٹی بی کے 21.4 لاکھ نئے کیسیز

Published

on

TB-reported

ڈبلیو ایچ او کی گلوبل ٹی بی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں 2021 میں مجموعی طور پر 21.4 لاکھ ٹی بی کے کیسیز کی نشاندہی کی گئی تھی جو 2020 کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔ ملک بھر میں 22 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اس بیماری کی جانچ کرائی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت مہم کے تحت حکومت کی پہل کے تحت 40000 سے زیادہ نیکشئے میتر پورے ملک میں 10.45 لاکھ سے زیادہ ٹی بی مریضوں کی مدد کررہے ہیں۔ عالمی صحت کی تنظیم 27 اکتوبر کو رپورٹ جاری کرچکی تھی اور اس میں پایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹی بی کے انسداد، علاج اور بیماری پر کوویڈ-19 وبا کا اثر رہا۔

رپورٹ پر دھیان دیتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے دیگر ممالک کے مقابلے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ سال 2021 کے لیے ہندوستان کی ٹی بی کے معاملے میں 2015 کی بنیاد پر سال کا موازنہ کریں تو فی 1 لاکھ کی آبادی پر 210 ہے، اس میں 18 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے جو عالمی اوسط 11 فیصد سے 7 فیصد بہتر ہے۔ یہ اعدادوشمار ہندوستان کو بیماری کی سطح کے معاملے میں بھی 36 ویں مقام پر رکھتے ہیں۔

کوویڈ-19 وبا نے دنیا بھر میں ٹی بی پروگراموں کو متاثر کیا ہے۔ ہندوستان 2020 اور 2021 میں اہم قدم اٹھا کر بیماری کو دور کرنے کے قابل تھا، جس کی وجہ قومی سطح پر ٹی بی مخالف پروگرام میں 21.4 لاکھ سے زیادہ ٹی بی کے معاملے سامنے آئے اور 18 فیصد زیادہ کیسیز کی اطلاع دی گئی۔ وزارت نے کہا کہ کامیابی کا کریڈیٹ پروگرام میں سالوں سے لاگو کیے گئے اقدامات کو دیا جاسکتا ہے، جیسے کہ سبھی کیسیز کو حکومت کو مطلع کرنے کے لیے لازمی نوٹیفکیشن پالیسی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ڈھونگی بابا اشوک کھرات نے اپنے ہی موت کی پیشگوئی کر دی ، تفتیش ایجنسی بھی حیرت زدہ ، دمانیہ کا سنگین الزام کھرات کی جان کوخطرہ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر اشوک کھرات ایس آئی ٹی کی جانچ میں سنسنی خیزانکشافات ہوئے ہیں ۔ اشوک کھرات نے تفتیش کے دوران خود کے موت پیشگوئی کر کے ایجنسیوں کو ہی حیرت زدہ کردیا ہے۔ خواتین کے جنسی استحصال، ان کی ویڈیوز اور سیاسی رابطوں کے الزامات سے ریاست میں ہلچل ہے۔ کھرات نے خود اپنی موت کی پیش گوئی کی ہے اس پر سماجی کارکن انجلی دمانیا نے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں بڑے لوگ ملوث ہیں۔ خود ساختہ کیپٹن اشوک کھرات نے متعدد خواتین کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ 18 مارچ کو گرفتار کیا گیا اشوک کھرت سے ایس آئی ٹی (خصوصی تفتیشی ٹیم) کی پوچھ گچھ سے کئی اہم خلاصے ہوئے ہیں اور اس نے پوری ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جیل کی سلاخوں میں بندکھرات نے کئی لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، انہیں دھوکہ دیا اور لوٹا، خواتین کو اپنے دفتر میں بلایا اور برسوں تک ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ یہ سب اس کے دفتر کے سی سی ٹی وی میں بھی قید ہو گیا۔ اس کی فحش حرکات اور سیاہ کارنامے روز بروز بےنقاب ہو رہے ہیں اور پولیس بھی اس کے یومیہ خلاصے سے حیرت زدہ اور ششد ر رہ گئی ہے۔ کھرات نے اب اپنے بارے میں بڑی پیشین گوئی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اشوک کھرات نے اپنے مستقبل کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری موت یہاں ہے‘‘بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک پولیس کی حراست میں محفوظ نہیں ہے، اور اب کھرات کی باتوں سے صاف ہے کہ اسے بھی یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ وہ یہاں سے زندہ نہیں نکل پائے گا۔ادھر سماجی کارکن انجلی دمانیا نے اس معاملے میں بڑا بیان دیا ہے۔ دمانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دھوکے بازکھرات کے معاملے میں ایک نام ’’شیزوکا نوڈی‘‘ سے متعدد فون کالز موصول ہونے کا بھی ہے ۔دھوکے باز اشوک کھرات اپنی تفتیش میں شیزوکا نوڈی کا بھی نام بتایا ہے دمانیہ نے سنگین الزام لگایا ہے کہ اس کے پیچھے بڑے لوگ ملوث ہیں۔ دمانیہ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ چاکنکر نے انہیں اتنی بار کیوں بلایا، جبکہ اس بات کا اعادہ کیا کہ روپالی چاکنکر کے 177 کالز ہیں، لیکن انہیں ابھی تک طلب نہیں کیا گیا ہے۔
کھرات کی جان خطرے میں
موجودہ صورتحال میں اشوک کھرات کی جان کو خطرہ ہے، یہ بیان انہوں نے دوران حراست دیا تھا۔ دمانیہ نے کہا کہ اس لیے اب ہمیں ڈر ہے کہ اس سب کو ختم کرنے کے لیے اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ اس معاملہ میں اور بہت سی معلومات سامنے نہ لائی جائےاس لئے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے اس لئے اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔
اجیت دادا کے گھر کے باہر کالا جادو
دمانیا نے کہا کہ 18 نومبر کو آنجہانی لیڈر اجیت پوار کے گھر کے باہر کالا جادو کا معاملہ سامنے آیا تھا، فی الحال میں اس پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ دمانیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کھرات کیس میں پرتیبھا چاکنکر کے کردار کے بارے میں تفتیش ہونی چاہیے ۔ اشوک کھرات کے تازہ انکشاف کے بعد تفتیشی ایجنسیاں بھی اب حرکت میں آگئی ہے اور اس کی سیکورٹی پر بھی توجہ مرکوز کردی گئی ہے یہ دعوی پولس ذرائع نے کیا ہے کیا کھرات کی ہی پیشگوئی درست ہو گی وہ یہاں سے باہر نہیں نکلے گا اور یہاں اس کی موت ہو گی اس پر بھی اس سوال کھڑا ہو گیا ہے اشوک کھرات نے ایسی پیشگوئی کیوں کی یہ سوال ایجنسیوں کے دلوں میں بھی ہے اور اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مہاراشٹرا پولیس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا اب لازمی، ڈی جی پی نے حکم جاری کیا۔

Published

on

ممبئی : مہاراشٹرا میں روڈ سیفٹی کی جانب ایک اہم قدم میں، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے دو پہیہ گاڑیوں کی سواری کے دوران ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ریاست بھر کے تمام پولیس کمشنریٹس اور ضلعی پولیس یونٹوں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ ناگپور میں ایک حالیہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے، جہاں ڈی جی پی نے کہا تھا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے افسران خود قواعد پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ پولیس کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، پچھلے دس سالوں میں سڑک کے حادثات میں ہلاک یا شدید زخمی ہونے والوں میں سے 35 سے 40 فیصد دو پہیہ کار سوار تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کا مناسب استعمال سر کی شدید چوٹوں اور موت کے خطرات کو کافی حد تک کم کر سکتا ہے۔ اس کے باوجود ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں ہیلمٹ پہننے کا رواج کمزور ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جب ممبئی اور ناگپور جیسے بڑے شہروں میں، 80 فیصد سے زیادہ دو پہیہ گاڑی سوار ہیلمٹ پہنتے ہیں، دوسرے اضلاع میں، یہ تعداد 20 فیصد سے بھی کم ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت، کوئی بھی پولیس افسر جب ڈیوٹی کے دوران بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑی پر سوار پایا گیا تو اس پر موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 194(ڈی) کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید برآں، اگر ہیلمٹ کے بغیر پولیس افسر کی تصویر سوشل میڈیا پر ظاہر ہوتی ہے، تو اسے ایک سنگین بے ضابطگی سمجھا جائے گا اور ان کی سروس بک میں درج کیا جائے گا، جس سے ممکنہ طور پر ان کے کیریئر پر اثر پڑے گا۔ ڈی جی پی کے دفتر نے تمام یونٹوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حکم کی فوری تعمیل کو یقینی بنائیں اور جلد از جلد ہیڈ کوارٹر کو تعمیل کی رپورٹ پیش کریں۔ محکمہ پولیس کے اس فیصلے کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ جب پولیس خود قوانین پر عمل کرے گی تو عام لوگ بھی ہیلمٹ پہننے کے بارے میں زیادہ بیدار ہوں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گرانٹ روڈ کے بار پر چھاپہ : ممبئی کرائم برانچ کی بڑی کارروائی

Published

on

ممبئی : 11 گرانٹ روڈ کے مقامی رہائشیوں کی مسلسل شکایات کے بعد ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک ریسٹورنٹ بار پر کامیاب چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ فاش کیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے مقامی لوگ ممبئی پولیس اور مختلف میڈیا اداروں سے مدد کی اپیل کر رہے تھے۔ رہائشیوں کے مطابق، “سینوریتا” نامی بار میں ریسٹورنٹ کی آڑ میں فحش ڈانس کروایا جا رہا تھا۔ یہ بھی الزام ہے کہ بار میں گاہکوں کو پچھلے دروازے سے خفیہ طور پر داخلہ اور اخراج دیا جاتا تھا، اور یہ سرگرمیاں پوری رات جاری رہتی تھیں۔

مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کے دوران بڑی مقدار میں رقم کا لین دین ہوتا تھا اور صرف جان پہچان والے گاہکوں کو ہی اندر آنے کی اجازت دی جاتی تھی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ممبئی پریس نے اس معاملے کی اطلاع ممبئی پولیس کے اعلیٰ حکام کو دی۔

شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے کرائم برانچ کو اس غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے۔ اس کے بعد کرائم برانچ یونٹ 2 نے ڈی۔بی۔ مارگ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے “سینوریتا بار” پر چھاپہ مارا۔

یہ کارروائی پولیس انسپکٹر تیجنکر، پولیس انسپکٹر پرشانت گاوڑے اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔

چھاپے کے دوران :

8 لڑکیوں کو موقع سے ریسکیو کیا گیا۔

پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ممبئی پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان