Connect with us
Thursday,16-October-2025

ممبئی پریس خصوصی خبر

گڈچرولی : ہتھیاروں کے ساتھ اہم کمانڈر بھوپتی عرف سانو اور 60 ماؤنوازوں کی خودسپردگی کے بعد نکسلیوں کو جھٹکا، سرکار پر اعتماد بحال : دیویندر فڑنویس

Published

on

devender

ممبئی مہاراشٹر میں ماؤنوازوں کا خاتمہ عنقریب ہے گڈ چرولی میں کئی دلم میں فعال اہم ماؤنواز وینو گوپال مالوجو عرف بھوپتی عرف سونو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خودسپردگی کی ہے گڈ چرولی پولیس کے سامنے 60 ماؤنوازوں میں خودسپردگی کی ہے جو مہاراشٹر پولیس کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست کے گڈ چرولی علاقہ میں نکسلیوں کا صفایا ہوچکا ہے اور کئی ماؤنوازوں نے خودسپردگی کی ہے اور وہ راہ راست پر آکر معمولات زندگی پر لوٹ آئے ہیں ان کا اعتماد دستور ہند اور انتظامیہ پر بحال ہوا ہے یہ انتہائی خوش بختی ہے کہ ریاست سے نکسلیوں کا خاتمہ ہوچکا ہے عنقریب جو ایسے 10 سے 15 ماؤنوازوں جنگلوں میں روپوش ہے وہ بھی خودسپردگی کریں گے انہوں نے کہا کہ بھوپتی نے خودسپردگی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اس کے پولیس رابطے میں تھے اور پھر اس نے یہ تمنا ظاہر کی تھی کہ وہ میرے ہاتھوں خودسپردگی کرنا چاہتا ہے تو میں نے کہا کہ میں جنگل میں بھی جانے کو تیار ہو لیکن بھوپتی کو یہاں لایا گیا اور آج بھوپتی نے خودسپردگی کی ہے, یہ ایک بڑی کامیابی ہے, مرکزی اور ریاستی سرکاروں کی کوششوں سے نکسلی اب غیر مستحکم اور کمزور ہوچکے ہیں. اس لئے کئی نکسلیوں نے اس سے قبل بھی خودسپردگی کی ہے۔

فڑنویس نے کہا ہے کہ سرخ دہشت کا خاتمہ ہوچکا ہے. گڈ چرولی کے اطراف کی سرحدوں سے بھی نکسلیوں کی خودسپردگی یقینی ہے جھارکھنڈ، چھتس گڑھ، کرناٹک، دیگر سرحدوں سے بھی ماؤ نوازوں پر جو کریک ڈاؤن کیا گیا ہے اس سے ماؤ نواز بہت حد تک یا تو خودسپردگی کر چکے ہیں یا پھر نکسل واد سے توبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وزیر داخلہ امیت شاہ کا نکسلیوں سے پاک بھارت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔ بھوپتی ایک ایسا ماؤ نواز تھا جو ماؤنوازوں کا تخیل ریڑھ کی ہڈی اور آئیڈلوجی نظریہ تھا اب کی خودسپردگی سے پولیس کی کارروائی کو مزید تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر پولیس کی ڈی جی پی رشمی شکلا سمیت تمام اعلی افسران اور نکسل آپریشن میں شامل افسران کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ماؤ نوازوں کی کمر ٹو ٹ گئی ہے۔ فڑنویس نے بتایا کہ نکسلیوں پر 6 کروڑ روپے کا انعام بھی تھا اور اب یہ ماؤ نواز کو راہ راست پر لایا گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بلدیاتی انتخابات پرمہایوتی میں مفاہمت پر تعطل برقرار،بی جے پی اور شیوسینا میں زور آزمائی،ایکناتھ شندے کافی ناراض، تبصرہ کرنے سے گریز

Published

on

‎ممبئی بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی میں اختلافات سامنے آئے ہیں شندے گروپ نے خودمختاری کا دعویٰ کیا ہے تو دوسری طرف بی جے پی بھی زور آزمائی کررہی ہے ایسے میں بلدیاتی انتخابات میں انتخابی مفاہمت پر تعطل برقرار ہے شیوسینا کی میٹنگ میں کارکنان نے خودانحصاری کا نعرہ بلند کیا جس کے بعدنائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کافی ناراض ہیں اور انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی اتحاد سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کرے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس پر تادیبی کارروائی بھی ممکن ہے ۔

‎ریاست میں آئندہ چند دنوں میں بلدیاتی انتخابات ہے ۔اس پس منظر میں سیاست تیز ہوگئی ہے ۔ مہاوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتوں نے پارٹی سطح پر انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مہاراشٹر کے موجودہ سیاسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو لے کر کافی تجسس پایا جاتا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی اپنی قسمت آزمائی کا موقع ملے گا ۔ ایک طرف مہایوتی کے سینئر لیڈر بار بار کہہ رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات مہایوتی کا اتحاد قائم رہے گا ۔ بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں بی جے پی نے ہر محکمے کی میٹنگیں کیں۔ ان میٹنگوں میں ان محکموں میں آنے والے ضلع پریشد، پنچایت سمیتی اور میونسپل کارپوریشن کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام بلدیاتی انتخابات میں عظیم اتحاد متحدہ طور پر انتخابی میدان میں حصہ لے گا جن نشستوں پر انتخابی مفاہمت ممکن نہیں ہے وہاں دوستانہ مقابلہ ہوگا ۔اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں پر کوئی شدید تنقید کا کسی کو کوئی ‎موقع میسر نہ آئے

‎دریں اثنا، بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں شیوسینا شندے گروپ کی ایک اہم میٹنگ تھانے میں ہوئی۔ نریش مہاسکے نے ضلع صدر کی حیثیت سے یہ میٹنگ بلائی تھی لیکن اس میٹنگ میں تھانے میں شیوسینا کے عہدیداروں نے خود انحصاری کا نعرہ بلند کیا۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اس وقت کافی نالاں ہوئے جب عہدیداروں نے خود انحصاری کا نعرہ لگایا۔ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحاد پر اب سے صرف ایکناتھ شندے ہی تبصرہ کریں گے اور اگر کوئی تبصرہ کرے گا تو اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی یہ اطلاع بھی سامنے آ رہی ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کی رہنمائی کریں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے این سی 80 کروڑ کی منشیات تباہ

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی کرائم برانچ انٹی نارکوٹکس سیل نے ضبط شدہ گانجہ منشیات کوڈین اور دیگر نشہ آور ادویات کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ اے این سی کے ۵۹ درج شدہ جرائم میں 144.310کلو گرام گانجہ ، کوڈین ، ہیروئن ویسٹ مینجمنٹ پنول کی فیکٹری میں تباہ نذر آتش کیا گیا اس ضبط شدہ ڈرگس میں 163 کلو گرام کو ڈین سیرف بوتلیں 7908 تقریبا 80.65 کروڑ کی منشیات کو تباہ کر دیا گیا ہے ممبئی پولس نے 2025 میں 530 کلو کو ڈین سیریف کی بوتلیں 50 کروڑ 30 لاکھ کو ضائع کیا گیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنردیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر جرائم لکمی گوتم نے انجام دی ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

‎ممبئی بی ایم سی ملازمین اور افسران کو بونس دیوالی تحفہ

Published

on

‎ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے دیوالی – 2025 کے لیےممبئی بی ایم سی کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو 31 ہزار روپے کا بونس تحفہ کا اعلان کیا ہے۔ دیوالی 2025 کے لیے میونسپل کارپوریشن کے افسران / ملازمین کو بونس گرانٹ فراہم کرنے کے فیصلے کا اعلان میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹرنے بھوشن گگرانی نے کیا۔ اس کا آرڈر، تفصیلات اور ایکس گریشیا گرانٹ کی رقم حسب ذیل ہے۔کارپوریشن کے افسران/ملازمین ۳۱ ہزار روپے بونس ہے نجی پرائمری اسکول کے اساتذہ / غیر تدریسی عملہ جنہوں نے گرانٹ ۳۱ ہزار روپے حاصل کی ۔ میونسپل پرائمری اسکول اور امداد یافتہ پرائیویٹ پرائمری اسکول کا تدریس روپے۔ 31,000. سیکنڈری اسکول ٹیچرز / نان ٹیچنگ اسٹاف (امدادی/غیر امدادی): روپے۔ 31,000/5. سیکنڈری اسکول کا تدریسی عملہ (امدادی/غیر امدادی): روپے۔ 31,000۔ٹیچر سکول لیکچرر/ نان ٹیچنگ سٹاف (امدادی/ غیر امدادی)روپے۔ 31,000. ٹیچر سکول ٹیچنگ سٹاف (مکمل وقت) (امدادی/غیر امدادی): روپے۔ 31,000سماجی صحت رضاکار (سی ایچ وی): بھاؤبیج تحفہ روپے۔ 14,000/- ‎9. کنڈرگارٹن ٹیچر/مددگار – بھاؤبیج تحفہ روپے۔ 05,000/- ‎مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ۔ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ۔ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ۔ اجیت پوار نے میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com