Connect with us
Friday,10-October-2025

(جنرل (عام

خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔مولانا محمد اسلم القاسمی صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی

Published

on

Make service people the mission of your life.
ممبئی :کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے غیر منظم لاک ڈاؤن سے پورا بھارت بند ہوگیا روزانہ کما کر کھانے والے غریبوں، محتاجوں کو اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنا مشکل ہوگیا وہ در در بھٹکنے پر مجبور ہوگئے لہذا ایسے حالات میں جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی کے ذمہ داران نے کہا! کہ ایسے حاجت مندوں کی مدد کی جائے, انکا سہارا بناجائے اور حتی المقدور انکی ضروریات زندگی کے سازو سامان ان تک پہنچائے جائیں، چنانچہ جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی کے صدر محترم حضرت مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب دامت برکاتہم نے پورے زون کی یونٹوں کے صدور و جنرل سکریٹری سے رابطہ کیا اور فرمایا! کہ اپنی اپنی یونٹوں میں اپنے اپنے اثرو رسوخ سے سروے کرکے بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی مدد کریں اور خدمت خلق کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں، جو دنیا وآخرت کی سرخروئی بالخصوص حصولٕ جنت کا بہترین ذریعہ ہے، لہذا اسکے بعد جمعیۃعلماء شمال مغربی زون کی تمام یونٹوں کے ذمہ داران واراکین نے نقد روپیوں، کھانے کی پیکٹوں، اور راشن کی کٹوں کی تقسیم کے ذریعہ حاجت مندوں کی حتی الامکان امداد کرنے میں مشغول ہوگئے، اور ابھی تک کی اپنی اپنی کارکردگی اور رپورٹ مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب دامت برکاتہم کے پاس بھیجی، الحمدللہ! پورے زون کے اراکین کی محنتوں اور کاوشوں سے بغیر مذہب و ملت معلوم کئے سات ہزار چھ سو بارہ (7,612) راشن کی کٹیں تقسیم کی گئیں، چالیس ہزار (40,000) لوگوں کو کھانا تقسیم کیا گیا، اور چار لاکھ پچپن ھزار سات سو روپئے (4,55,700) دیگر ضروریات کیلئے حاجتمندوں بشمول علماء وائمہ کرام کو دئے گئے جسکا مجموعی تخمینہ تقریبا نوے لاکھ (90,00000) روپئے ہوا، یہ خدمت ابھی بھی حسبٕ وسعت بفضل اللہ جاری ہے، اور انشاءاللہ آپ لوگوں کی دعاؤں سے جاری رہے گی۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی افضل حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم خازن جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی نے فرمایا! حالیہ نازک گھڑی ہی میں لوگوں کی خدمت اصل جذبہ انسانیت کا پتہ دیتی ہے، یہی جذبۂ خدمتٕ خلق انسانیت کے ساتھ خیر خواہی کا غمّاز، اور دینٕ متین کی اصل تعبیر ہے، کیونکہ دین تو خیر خواہی ہی کا نام ہے۔ حضرت مولانا محمد احمد صاحب نائب صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی نے فرمایا! دوسروں کو نفع پہونچانا اسلام کی روح اور ایمان کا تقاضا ہے،حضرت مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی) نے مزید فرمایا! کہ ہم سب کےقائد واستاذٕمحترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃعلماء ھند ) نے اول دن سے ہی بالخصوص خدام جمعیۃعلماء کو یہ پیغام دیا تھا، کہ خیال رہے! آپ کے پڑوس اور محلہ میں کوئی غریب بھوکا نہ سونے پائے، چاہے اسکا مذہب کچھ بھی ہو، اور جمعیۃعلماء مھاراشٹر کے اکابرین حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃعلماء مھاراشٹر) حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مھاراشٹر) حضرت الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب دامت برکاتہم (سکریٹری لیگل سیل) اور حضرت مولانا مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی دامت برکاتہم (خازن جمعیۃعلماء مھاراشٹر) کا بھی یہی پیغام تھا، کہ جمعیۃعلماء کے خدام بڑھ چڑھ کر غریبوں کی خوب مدد کریں، جوکہ مذہب اسلام کی تعلیمات کا اھم ترین حصہ ہے، اسی اسلامی پیغام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم اراکینٕ جمعیۃ علماء شمال مغربی زون اللہ کا نام لیکر اٹھ کھڑے ہوئے۔
جن اراکینٕ جمعیۃعلماء شمال مغربی زون کی جدو جہد اور توجہات سے مخلوق خدا کی یہ حقیر سی خدمت اس درجہ تک میسر ہوسکی ان میں سے چند اسماء قابل ذکر ہیں، مولانا محمد اسلم القاسمی صدر زون، حضرت مولانا مفتی افضل حسین قاسمی خازن زون، نائبین صدور حضرت مولانا محمد احمدپٹھان واڑی ، حضرت مولانا محمد اشرف صاحب قاسمی، حضرت مولانا شاہد اشھد صاحب، حضرت مولانا مفتی مھدی حسن صاحب قاسمی،حضرت مولانا زکریا قمر قاسمی سرپرست زون، حضرت مولانا امتیاز احمد قاسمی زون جنرل سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری زون: حضرت مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی، حضرت مولانا مفتی محمد عمران قاسمی، حضرت مولانا حکیم محمودالحسن قاسمی، حاجی محمد یونس کاندیولی ، نائبین خازن حضرت مولانا نصراللہ پٹھان واڑی ، محترم شمیم خان اعظمی، حاجی قطب الدین ،قاری اکرام اللہ جنرل سکریٹری مالونی،مولانا ظہیر مالونی، حضرت مولانا مفتی توحید عالم قاسمی صدر بوریولی و دھیسر،مولانا افضال اشاعتی خازن بوریولی ودھیسر مفتی ضیاء اللہ قاسمی جنرل سکریٹری بوریولی ودھیسر، قاری محمد شمیم نائب صدر بوریولی ودھیسر، قاری محمد فرقان جنرل سکریٹری موگرہ پاڑہ، مولانا محمد اسماعیل قاسمی صدر ملاڈ، اور حاجی محمد امجد خان بلڈر، محمد انس کاندیولی، عمران مکھی وغیرہ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

نواب ملک اور حسینیہ پارکر کیس میں ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر دھوکہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

Published

on

aasasas

ممبئی : سابق وزیر نواب ملک اور دؤدابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے منی لانڈنگ کیس میں گرفتار کرنے کی دھمکی دے کر ۱۵لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ جمع کروانے والا ایک ایسے ملزم کو پولس نے گرفتار کیا ہے جس نے دلی پولس ہیڈکوارٹر سے فون کر کے کہا تھا کہ شکایت کنندہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے اور اس کےاکاؤنٹ کی تفصیلات نواب ملک اور حسینہ پارکر کے لین دین میں استعمال ہوئی ہے اس لئے اس سے تفتیش کرنی ہے اور وہ ڈیجیٹل اریسٹ ہے ۔ مخاطب نے فون پر خود کو ڈی ایس پی بھوپیش کمار اور ایس پی گوپیش کمار بتایا تھا جس کے بعد پولس نے دھوکہ دہی کا کیس درج کیا تھا شکایت کنندہ کو سی بی آئی کا فرضی اریسٹ نامہ بھی بتایا گیا تھا جس پر اس کا نام بھی مندرج تھا اور فنڈکی تصدیق کےلئے ۱۵ لاکھ روپے جمع کرنے کی ہدایت دی گئی یہ رقم فیڈرل بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی تھی جس میں سے پانچ لاکھ روپے بینک آف بروڈہ میں منتقل کیا گیا اکاؤنٹ ہولڈ سے ملزم کی تفصیل معلوم کی اور پھر پولس نے ملزم کو سانگلی ضلع سے گرفتار کیا ہے اس کی شناخت وکاس سنبھاجی چوان کے طور پر ہوئی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کے خلاف ممبئی اور راجستھان میں بھی مجرمانہ معاملہ درج ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے پولس نے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل اریسٹ نامی کوئی قانون نہیں ہے اور سی بی آئی ، ای ڈی اور کوئی بھی ایجنسی ڈیجیٹل ارسٹ نہیں کرسکتی اور ہندوستانی دستور میں کوئی قانون بھی ڈیجیٹل اریسٹ کا نہیں ہے اس لئے عوام محتاط رہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی نیوز: ماہم میں اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے پر 2 بک کیے گئے۔

Published

on

loud

ممبئی : ممبئی پولیس نے مغربی مضافات میں ایک مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرتے ہوئے “اذان” بجانے کے بعد دو افراد کے خلاف پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے، ایک اہلکار نے جمعہ کو بتایا۔ ایک پولیس کانسٹیبل کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر، مسجد کے ٹرسٹی شاہنواز خان اور ایک مؤذن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس نے ماہم کے ونجواڑی علاقے کی ایک مسجد میں “اذان” (صبح کی نماز) کی اذان دی تھی، اہلکار نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کو ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دی جارہی تھی، اور استفسار پر اسے مؤذن کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ اس سال جنوری میں، بامبے ہائی کورٹ نے پولیس کو آواز کی آلودگی کے اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو کسی بھی مذہب کا لازمی حصہ نہیں سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 223 (سرکاری ملازم کے حکم کی نافرمانی) کے تحت درج کی گئی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی سے گوا صرف 6 گھنٹے میں! ہائی وے کی اپ گریڈیشن آخری مرحلے میں

Published

on

goa

مہاراشٹر کے بنیادی ڈھانچے کو ایک بڑے فروغ میں، بہت متوقع ممبئی-گوا ہائی وے مکمل ہونے کے قریب ہے اور مارچ 2026 تک مکمل طور پر کام کرنے کی امید ہے۔ پنویل سے سندھودرگ تک پھیلی ہوئی 466 کلو میٹر لمبی ہائی وے، مالیاتی ریاست اور گوا کی شریک ریاست کے درمیان رابطے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، نئی چار لین والی ہائی وے ممبئی اور گوا کے درمیان سفر کے وقت کو موجودہ 12-13 گھنٹے سے صرف چھ گھنٹے تک کم کر دے گی۔ ہموار، وسیع سڑک نیٹ ورک نہ صرف سڑکوں کے سفر کو زیادہ آرام دہ بنائے گا بلکہ روزانہ مسافروں، لمبی دوری کے ڈرائیوروں اور سیاحوں کے لیے حفاظت اور کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گا۔ شاہراہ رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع سے گزرتی ہے، کونک بیلٹ کے ساتھ کئی قصبوں اور دیہاتوں کو جوڑتی ہے۔ اس بہتر رسائی سے مقامی کمیونٹیز، مہمان نوازی کے کاروبار اور ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس پر انحصار کرنے والی صنعتوں کے لیے نئے مواقع کی توقع ہے۔

اپ گریڈ شدہ ہائی وے کی ایک خاص بات اس کا جدید ٹول کلیکشن سسٹم ہے، جو سیٹلائٹ ٹریکنگ اور آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر) کا استعمال کرے گا۔ یہ نظام گاڑیوں کو رکنے کی ضرورت کے بغیر خودکار ٹول کٹوتیوں کو قابل بنائے گا، ہموار ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنائے گا اور وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوگی۔ حکام کا خیال ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بھیڑ میں کمی آئے گی بلکہ ٹول آپریشنز میں زیادہ شفافیت اور کارکردگی بھی آئے گی۔ بہتر سڑک کنیکٹیویٹی اور سفر کے وقت میں کمی کے ساتھ، نئی شاہراہ سے کونکن کے ساحل پر سیاحت کو فروغ دینے کی امید ہے، جس سے زیادہ مسافروں کو پوشیدہ ساحلوں، ورثے کے قلعوں اور خوبصورت ساحلی قصبوں کو دیکھنے کی ترغیب ملے گی۔ ٹرانسپورٹ، تجارت اور مہمان نوازی سے وابستہ کاروباروں کو بھی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے سے فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد، اپ گریڈ شدہ ممبئی-گوا ہائی وے علاقائی بنیادی ڈھانچے میں ایک نئے دور کی نشان دہی کرے گی، جس سے ممبئی-گوا کے سفر کو تیز تر، محفوظ اور زیادہ پرلطف بنایا جائے گا۔ مہاراشٹر اور گوا کے لیے، یہ پائیدار ترقی اور جدید سڑک کی ترقی میں سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com